وزارت دفاع

ملک میں  ڈیزائن اور تیار کئے لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ  )  ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیے گئے


ایل سی ایچ سے  نہ صرف  ہندوستانی فضائیہ کی طاقت میں بلکہ اس سے دفاع میں  آتم نربھرتا میں بھی اضافہ ہوگا: رکشا منتری

رکشا منتری  نے فضائیہ میں نئے نئے شامل کیے گئے ایل سی ایچ  میں  پرواز  کی

Posted On: 03 OCT 2022 5:08PM by PIB Delhi

دفاع میں آتم نربھرتا  میں زبردست  فروغ ہوا ہے۔ رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج جودھ پور میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کئے گئے لائٹ کمبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ  ) کو رسمی  طور پر شامل کئے جانے کی تقریب کی صدارت کی۔ ایل سی ایچ کو ’’پرچنڈ‘‘ کا نام دیتے ہوئے، رکشا منتری نے کہا کہ اس کی شمولیت امرت کال کے دوران ہوئی ہے جبکہ ملک آزادی کا امرت مہوستوو منا رہا ہے اور یہ شمولیت ایسے  مستقبل کی طرف اشارہ کرتی ہے جب آئی اے ایف دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہو گی اور ساتھ ہی ملک کو بھی  دفاعی ضروریات کے   پروڈکشن میں پوری طرح آتم نربھر بنائے گی۔ رکشا منتری نے  فضائیہ میں ایل سی ایچ کی شمولیت کے بعد  اس میں ایک چھوٹا فضائی دورہ بھی کیا ۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر  چودھری، ایئر مارشل وکرم سنگھ ایئر آفیسر کمانڈنگ ان چیف، ساؤتھ ویسٹرن ایئر کمانڈ، ایچ اے ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب  سی بی اننت کرشنن، وزارت دفاع، آئی اے ایف کے سینئر افسران اور مقامی معززین اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے خطاب میں جناب راج ناتھ سنگھ نے آزادی کے بعد سے ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے میں ہندوستانی فضائیہ کےرول کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل سی ایچ  کی شمولیت سے ، اس کی زبردست طاقت اور استعداد کی وجہ سے، نہ صرف ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا  بلکہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  ویژن کے مطابق دفاعی پروڈکشن میں خودکفیلی کی جانب ایک بڑا قدم بھی ہے۔ ہندوستانی  کی طرف سے مقامی ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ  کے لیے جو بھروسہ اور تعاون کیا گیا ہے اس کا اظہار  ماروت، لائٹ کامبیٹ ایئر کرافٹ، آکاش میزائل سسٹم، ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر جیسی مثالوں سے  ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا  ’’ایل سی ایچ کی شمولیت اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے کہ جس طرح ملک ہندوستانی فضائیہ پر بھروسہ کرتا ہے، اسی طرح ہندوستانی فضائیہ بھی  ملک کے اندر تیار ہونے والے  سازوسامان پر بھروسہ کرتی ہے۔

رکشا منتری نے کہا کہ آزادی کے بعد طویل عرصے تک دیسی اٹیک  ہیلی کاپٹر تیار کرنے پر  خاطر خواہ توجہ نہیں دی گئی۔ تاہم، 1999 میں کارگل جنگ کے بعد سے، ایل سی ایچ  کی ضرورت زیادہ محسوس کی گئی تھی اور آج کا ایل سی ایچ  دو دہائیوں کی آر اینڈ ڈی اور اس سمت میں مقامی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے  کہا کہ ایل سی ایچ نہ صرف اپنے روٹرز، انجنوں اور بلیڈوں کی طاقت پر بلکہ بہت سے سائنسدانوں، انجینئروں اور دیگر لوگوں کی تپسیا، صبر، لگن اور حب الوطنی کی طاقت پر  بھی پرواز کر رہا تھا ۔

رکشا منتری نے کہا کہ  ایل سی ایچ جدید جنگ کے تقاضوں اور آپریشن کے مختلف حالات میں ضروری معیار کے پیرامیٹرز کو پورا کرتا ہے۔ یہ خود کی حفاظت، گولہ بارود کی وسیع اقسام لے جانے اور اسے تیزی سے میدان میں پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ورسٹائل ہیلی کاپٹر مختلف خطوں میں ہماری مسلح افواج کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کرے گا اور اس طرح ایل سی ایچ  ہماری فوج اور فضائیہ دونوں کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔

رکشا منتری نے کہا کہ یوکرین اور دیگر جگہوں پر ہونے والے حالیہ تنازعات نے ہمیں دکھایا کہ بھاری ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم، جن سے میدان جنگ میں تیزی سے نقل و حرکت نہیں کی جاسکتی، بعض اوقات کمزور ہوتے ہیں اور دشمن کے لیے آسان ہدف بن جاتے ہیں۔ اس لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ ایسے آلات اور پلیٹ فارمز کی ترقی کی طرف بڑھیں، جو موبائل ہوں، آسانی سے نقل و حرکت کرسکتے ہوں، زیادہ لچکدار ہوں اور ساتھ ہی ساتھ مسلح افواج کی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہوں۔ رکشا منتری نے کہا کہ اس تناظر میں ایل سی ایچ  کو ان تمام خصوصیات کے بے مثال توازن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس کے لئے  ایچ اے ایل مبارکباد کی مستحق ہے۔

چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل  وی آر  چودھری نے اس موقع پر کہا کہ ایل سی ایچ کی شمولیت سے ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں ایک منفرد  صلاحیت کا اضافہ ہوگا ہے۔ ایل سی ایچ  کی گونا گونیت  اور  حملے  صلاحیت عالمی سطح پر کام کرنے والے زیادہ تر اٹیک ہیلی کاپٹروں کے برابر یا بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل سی ایچ  کا انتظام کرنے والی  143 ہیلی کاپٹر یونٹ میں اہلکاروں کا انتخاب  پیشہ ورانہ اہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ یونٹ کو جلد سے جلد فعال کیا جا سکے۔

ایل سی ایچ  پہلا مقامی ملٹی رول کامبیٹ ہیلی کاپٹر ہے جسے ایچ اے  ایل نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ طاقتور زمینی حملہ کرنے اور فضائی جنگی صلاحیت رکھتا ہے۔  ہندوستانی فضائیہ میں نئے نئے شامل کی گئی  نمبر 143 ہیلی کاپٹر یونٹ، ملک کے اندر  ڈیزائن، ڈیولپ  اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں ثبوت ہے  اور دفاع میں ’آتم نربھر تا‘ کے راسے کا ایک  اہم سنگ میل ہے۔ اس  ہیلی کاپٹر میں جدید خفیہ خصوصیات، مضبوط آرمر تحفظ اور رات کو حملہ کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔  ہیلی کاپٹر پر جدید نیوی گیشن سسٹم، قریبی جنگی اور طاقتور فضا سے فضائی مار کرنے والے  میزائلوں  کے لیے تیار کی گئیں گن ایل سی ایچ  کو خاص طور پر جدید میدان جنگ کے لیے موزوں بناتی ہیں۔ بلند خطوں سے کام کرنے  اور بلند اہداف پر درست حملہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ  ہیلی کاپٹر ہندستانی فضائیہ کے ہتھیاروں میں ایک زبردست اضافہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-11002

                          



(Release ID: 1864858) Visitor Counter : 142