سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ کل نئی دہلی کے سردارپٹیل بھون میں ڈی اے آرپی جی کے دفترمیں ایک خصوصی مہم 2.0کاآغاز کریں گے جس کے تحت کچرے کو ٹھکانے لگانے سمیت سووچھتااور حکومت میں التواء میں پڑے معاملات میں تخفیف کرنے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی
دواکتوبر سے 31اکتوبر 2022تک جاری رہنے والی اس خصوصی مہم کا مقصد ، لوگوں کی شکایتوں کا بروقت اورموثر ازالہ ، ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی سرکاروں ، بین وزارتی صلاح ومشورے اور پارلیمانی یقین دہانیاں اورکچرے کو ٹھکانے لگایاجاناہے
ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ خصوصی مہم 2.0کے لئے 67000 سے زیادہ جگہوں کی نشاندہی کی گئی ۔ ان میں سبھی وزارتوں /محکموں کے ذریعہ نشانزد دوردراز کے اور دشوار گزار مقامات بھی شامل ہیں
Posted On:
01 OCT 2022 6:28PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنولوجی کی وزارت میں آزادانہ چارج کے وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنس کی وزارت میں آزادانہ چارج کے وزیرمملکت ، وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات اورپنشن کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ کل نئی دہلی میں سردارپٹیل بھون میں ڈی اے آرپی جی دفترمیں ایک خصوصی مہم 2.0کاآغاز کریں گے ۔اس مہم کے تحت سووچھتا اور حکومت میں التواء میں پڑے معاملات میں تخفیف کئے جانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔
زیرالتواءمعاملات کے سبھی مختلف النوع زمروں ، جیسے ایم پی حوالہ جات یعنی ریفرینسز ،پی ایم او ریفرینسز ، کابینہ ریفرینسز ، ریاستی سرکاروں کے ریفرینسز ، عوامی شکایات ، ضوابط /عمل کو آسان بنانے ، جائزہ کی غرض سے مطالعہ کئے جانے والی فائلیں ، صفائی ستھرائی سے متعلق مقامات ، سہولت پیداکرنے کے لئے طے کئے گئے ضوابط وغیرہ کو، 2اکتوبر سے 31اکتوبر، 2022تک منعقدہونے والی اس خصوصی مہم کے دوران ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ کے چارج کے تحت سبھی وزارتوں /محکموں میں اٹھایاجائے گا۔
اسی تقریب میں ، ڈاکٹرجتیندرسنگھ ، خصوصی مہم 2.0سے متعلق رہنما ہدایات کا کتابچہ اورانتظامیہ اصلاحات کے محکمے کی جانب سے پیش اگست کی پروگریس رپورٹ جاری کریں گے ۔اس رپورٹ میں ، اس سے پہلے کی مہم کے حصے کےطورپر، ماہ اگست 2022میں التواء میں پڑے معاملات میں تخفیف لانے کی غرض سے محکموں اوروزارتوں کے ذریعہ کئے گئے کاموں کو شامل کیاگیاہے ۔ ڈاکٹرجتیندرسنگھ پنشن اورپنشن یافتہ افراد کی فلاح وبہبود کے محکمے کے ذریعہ ضابطوں میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے متعدد سرکولرز بھی جاری کریں گے ۔ ضابطوں اوراصولوں میں نرمی کرنا، خصوصی مہم 2.0کا ایک حصہ ہے ۔حکومت ہند نے 2اکتوبرسے 31اکتوبر 2022تک ایک خصوصی مہم 2.0کااعلان کیاہے ۔ جس کے تحت حکومت میں سووچھتا اورالتواء میں پڑے معاملات میں کمی لانے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ خصوصی مہم 2.0 کا تمہیدی حصہ اس سے پہلے 14ستمبر کو شروع ہواتھا، جس میں ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے خصوصی مہم 2.0پورٹل کا آغاز کیاتھا ۔
حکومت ہند کی وزارتوں /محکموں نے صفائی ستھرائی سے متعلق مہم کے انعقاد کی غرض سے اب تک 67000سے زیادہ جگہوں کی نشاندہی کرلی ہے ۔ اس مہم کے دوران لگ بھگ 21لاکھ فائلوں اور3لاکھ ای فائلوں کا جائزہ لیاجاتاہے ۔ اس ایک ماہ طویل خصوصی مہم کے تحت بہت سے ڈاک خانوں ، سمندرپارمشن /پوسٹ ، ریلوے اسٹیشنوں اوردیگر سرکاری دفاتر کامشن موڈ میں احاطہ کیاجائےگا۔
اس اہم تقریب میں ارضیاتی سائنسز کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹرسری واری چندرسیکھرعملے اورتربیت کے محکمے کی سکریٹری محترمہ رادھاچوہان ، ایٹمی توانائی محکمے کے سکریٹری جناب کے این ویاس اورخلا کے محکمے کے سکریٹری جناب سوم ناتھ نے وی سی لنک کے ذریعہ اس تقریب میں شرکت کی ۔ ڈی اے آرپی جی جو کہ خصوصی مہم 2.0کے لئے ایک نوڈل محکمہ ہے ، کے سکریٹری جناب وی سری نواس ، خصوصی مہم 2.0 کی پیش رفت کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیں گے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)
U -10991
(Release ID: 1864728)
Visitor Counter : 104