وزارت خزانہ

ڈی آرآئی نے 198کلوگرام چستی پیداکرنے والی ہیجان خیزدوا کرسٹل میتھام فیٹامائن (آئی سی ای) اور 9کلوگرام کو کین ضبط کی ہے


یہ ضبط شدہ میتھام فیٹامائن اورکوکین 1476کروڑروپے مالیت کی ہیں اوریہ ملک میں اب تک ضبط کی گئی میتھام فیٹامائن اورکوکین کی سب سے بڑی مقدار ہے

Posted On: 01 OCT 2022 11:00PM by PIB Delhi

ایک نہایت  محتاط انداز سے منصبوبہ بندکارروائی کرتےہوئے ، ریوینیوانٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ –ڈی آرآئی نے یکم اکتوبر 2022 کو نوئی ممبئی میں 1476کروڑروپے مالیت کی 198کلوگرام انتہائی اعلیٰ معیار کی کرسٹل میتھام فیٹامائن (آئی سی ای) اور انتہائی خالص معیارکی 9کلوگرام کوکین ضبط کی ہے ۔ یہ ملک میں ایمفیٹامائن اورکوکین کی اب تک ضبط کی گئی سب سے بڑی مقدارہے ۔

ایک خفیہ اطلاع  کی دس بارہ روز سے نگرانی کی جارہی تھی۔ 30ستمبر کی شامل کو ڈی آرآئی ممبئی  کے عہدیداروں کے ایک ٹیم نے ، درآمدشدہ سنگتروں سے لدے ایک ٹرک کو واشی کے مقام پرروکا ۔ ٹرک کی باریکی سے تلاشی لئے جانے پر، ویلینشیا سنگتروں والے بکسوں میں بڑی مقدار میں چھپاکررکھی گئی ڈرگس برآمدکی گئیں ۔ مذکورہ ٹرک ، سامان لے کر واشی میں پربھوہیرا ٓئس اینڈ کو لڈاسٹوریج سے روانہ ہواتھا۔

 

A picture containing box, severalDescription automatically generated

A picture containing food, plastic, wrapped, dumplingDescription automatically generated

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034HW8.jpg

یہ ایک نیاطریق کارہے جس کے تحت جنوبی افریقہ سے درآمد کئے گئے ویلینشیا سنگتروں کے بکسوں میں ڈرگس چھپاکر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جائی جاتی ہے۔ کسٹم سے ان سنگتروں  کو لے جانے کی جازت حاصل کرنے کے بعد ، ان اشیاء کو واشی میں واقع بعض کولڈاسٹوریج میں چھپاکر محفوظ رکھاجاتاہے ۔

اس سلسلے میں ، اس سامان کے درآمد کنندہ کو پکڑ لیاگیاہے اوراس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ ڈرگس کی اسمگلنگ  کے اس سلسلے میں ملوث دیگرافراد کی نشاندہی کرنے اورانھیں پکڑنے کی غرض سے کارروائی  بھی جاری ہے ۔

***********

 

 

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U -10987

 



(Release ID: 1864710) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi