مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا موبائل کانگریس 2022 میں سی-ڈاٹ کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کردہ مکمل طور پر دیسی5جی این ایس اے کور کا آغاز کیا


صنعت اور اسٹارٹ اپس کے تعاون سے تیار کردہ سی-ڈاٹ کے کور اور ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (آر اے این) کا استعمال کرتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ دیسی5جی این ایس اے کال کا مظاہرہ کیا گیا

دیہی علاقوں اور پہاڑی علاقوں میں دور دراز کی طبی امداد سے متعلق 5جی کے استعمال کے کیس کا وزیر اعظم کے سامنے مظاہرہ کیا گیا

ملک  میں تیار کردہ 5جی،’’گتی شکتی‘‘ اور ’’اسٹارٹ اپ انڈیا‘‘ کے جذبے سے تقویتیافتہ، ٹیلی کام میں آتم نربھرتا کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا مظہر ہے

سی-ڈاٹ نے، انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2022 میں، اپنی جدید ترین مقامی ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوجیوں اور اختراعی حل کا مظاہرہ کیا

Posted On: 01 OCT 2022 9:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی)2022 میں سی-ڈاٹ پویلین میں سی-ڈاٹ کے ذریعے مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ 5جی نان اسٹینڈ لون (این ایس اے) کور کا آغاز کیا۔ بی ایس این ایل چنڈی گڑھ میں نصب سی-ڈاٹ 5جی این ایس اے کور اور وی وی ڈی این، وائی سگ نیٹ ورک ٹیکنالوجیوں اور ریڈیسس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے تیار کردہ، 5جی ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (آر اے این) کا استعمال کرتے ہوئے اینڈ ٹو اینڈ 5جی کال کا مظاہرہ کیا گیا۔

پانچ جی کے استعمال کے مختلف کیسز،قومی تعلیمی اداروں اور مقامی اسٹارٹ اپس کے تعاون سے لاگو کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کے بھورا کلاں گاؤں اور ہماچل پردیش کے مٹیانہ گاؤں میں، پرائمری ہیلتھ سنٹرز کو ویڈیو کال کرکے مکمل طور پر دیسی 5جی این ایس اے نظام اور ای-ہیلتھ سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے، شہریوں کو دور دراز سے طبی امداد فراہم کرنے کے ایک اختراعی استعمال کا مظاہرہ کیا گیا۔ اسٹارٹ اپس کییہ’’گتی شکتی‘‘ کے ہم آہنگ جذبے کا حقیقی مظہر ہے جو ’’آتم نر بھر بھارت‘‘ کی تخلیق کا باعث بنتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001067R.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R3MF.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GFWD.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040V3I.jpg

سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی – ڈاٹ)،  حکومت ہند کی مواصلات کی وزارت کےٹیلی مواصلات کے محکمے کا ٹیلی مواصلاتی تحقیق وترقی کا مرکز، اکیڈمی، صنعت کے درمیان ہم آہنگی کے تعاون سے کارفرما ایک دیسی ٹیکنالوجی کے فریم ورک کو تیار کرنے کے تئیں پوری توجہ سے کام کر رہا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس اور ٹیلی مواصلاتی ایکو نظام کے دیگر متعلقہ شراکت داروں کو وسیع تر رسائی اور متنوع منظر ناموں میں تعیناتی کے لیے، عالمی سطح پر مسابقتی، کم لاگت والے اور مارکیٹ کے لیے تیار ٹیلی کام ٹیکنالوجی نظاموں کے ڈیزائن، ترقی اور پیداوار میں تیزی لانے کے لیے  کام کر رہا ہے۔

سی – ڈاٹ نے، آئی ایم سی 2022 میں ، اپنے بوتھ میں اپنی متنوع ٹیلی مواصلاتی مصنوعات اور حل کا لائیو مظاہرہ کیا ہے جس میں آپٹیکل کمیونیکیشن، سویچنگ اور راؤٹنگ نظام، وائرلیس کمیونی کیشن – وائی فائی، 4 جی اور 5 جی، سائبر سکیورٹی، کوانٹم کمیونی کیشن، نیٹ ورک انتظامیہ اور آئی او ٹی / ایم 2 ایم، مصنوعی ذہانت / ایم ایل، اے آر / وی آر اور بگ ڈیٹا پر مبنی مختلف  طرح کے ٹیلی کام سافٹ ویئر ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

سی – ڈاٹ کے ایگزکیٹیو ڈائرکٹر اور چیئرمین ڈاکٹر راج کمار اپادھیایہ نے دیسی 5 جی این ایس اے کے آغاز کے لیے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو نوجوان انجینئروں اور تحقیقی برادری کو’’ آتم نربھرتا‘‘ کے حصول کے لیے  اختراعات کرنے کی ترغیب دے گا جو کہ ہندوستان کو دنیا کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی مراکز میں ایک امتیازی مقام فراہم کرکے ایک نئے انقلاب کا آغاز کرے گا۔

سی – ڈاٹ نے نئی تحقیق، جدید جدت طرازی اور باہمی پیداواری تعاون سے تقویت یافتہ ایک مقامی ٹیلی مواصلاتی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے تئیں اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

*****

U.No.10936

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1864443) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi