مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو روزہ سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کا انعقاد


ریاستوں اور شہروں کے اجتماع میں ویسٹ مینجمنٹ میں جدید ترین حل کے بارے میں معلومات کا تبادلہ

انڈین سوچھتا لیگ کے 70 سرفہرست شہروں کو مبارکباد دی گئی

Posted On: 30 SEP 2022 7:09PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ 29 اور 30 ​​ستمبر 2022 کو پندرہ روزہ سوچھ امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر دو  روزہ سوچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ صلاحیت سازی کی پہل’’سمواد اور تکنیکی نمائش‘‘ میں سیکھنے ، مہارت اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنے کے ساتھ  فضلہ سے پاک حیثیت کے تئیں پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے حکمت عملی اور ایکشن پلان پر غور و خوض کرنے کے لیے پالیسی سازوں، ریاستوں اور شہروں کے نمائندوں، صنعت، ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، تعلیمی  اور تحقیقی اداروں نیز  غیر سرکاری اداروں اور شعبہ کے شراکت داروں کا ایک متحرک اجتماع  دیکھا گیا۔ اس تقریب کا افتتاح 29 ستمبر 2022 کو شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کیا۔

اس میگا ایونٹ میں 1000 سے زائد مندوبین نے شرکت کی جس میں ٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں اور متعدد کمپنیوں کی جانب سے جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ مصنوعات، حل اور دیگر پیشکش پر ٹیکنالوجی اور تجرباتی نمائشیں بھی شامل تھیں۔ سمواد نے 17 ریاستوں، 18 شہروں سے 45 رابطہ کاروں/ مقررین اور صنعت، نجی شعبے، تعلیمی ادارے، غیر سرکاری ادارے اور شعبہ کے شراکت داروں کےان  10 ماہرین کی میزبانی کی جنہوں نے پورے ہندوستان سے فورم کے تجربات اور سیکھنے کا تبادلہ کیا ۔ ریاستوں اور شہروں کے ذریعہ جاری کثیرجہتی مداخلتوں پر روشنی ڈالی گئی۔روایتی ڈمپ سائٹ کے تدارک، کچرے کو جمع کرنے،  نقل و حمل، ٹھوس اور مائع فضلہ کے انتظام  کے ساتھ ساتھ استعمال شدہ پانی کے انتظام اور ویسٹ مینجمنٹ کے نظام  میں شہر کے مخصوص تجربات اور اسباق پر مرکوز نشستوں نے مندوبین کو متاثر کیا اور خوشگوار بات چیت اور غور و خوض کا باعث بنا۔

ٹیک نمائش نے ریاستوں اور شہروں میں کافی دلچسپی پیدا کی اور اس میں اچھی طرح سے شرکت کی گئی۔ تقریباً 35 ٹیکنالوجی فراہم کنندگان نے ری سائیکلنگ، ہر قسم کے ٹھوس فضلہ کی اپ سائیکلنگ، تدارک کی ٹیکنالوجیوں،اطلاعاتی ٹکنالوجی پر مبنی ایپلی کیشن، استعمال شدہ پانی کے انتظام میں ٹیکنالوجیوں، فضلہ کی پروسیسنگ کے لیے پورٹیبل یونٹس وغیرہ میں مختلف مصنوعات اور حل کا مظاہرہ کیا۔ مندوبین نےکچرے سے پاک شہر، امنگوں والے بیت الخلاء، استعمال شدہ پانی کے بندوبست وغیرہ کے اقدامات پر مشتمل موضوعاتی تجرباتی نمائش کا بھی دورہ کیا۔

مزید برآں، سمواد کے دوران ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  کے ذریعہ چھوٹے اور درمیانے شہروں میں گھریلو کھاد بنانے، نامیاتی کچرے کے انتظام، روایتی ڈمپ سائٹ کے تدارک اور استعمال شدہ پانی کے انتظام سے متعلق مختلف علمی مصنوعات اور رہنما خطوط جاری کیے گئے۔ سوچھ بھارت مشن –شہری (ایس بی این –یو)، شہری بلدیاتی اداروں(یو ایل بی) کو ان معلوماتی مصنوعات کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے قابل بنانے کے لیے مزید صلاحیتوں کی نشوونما کے ساتھ ان   کا فالو اپ کرے گا۔

نشستوں اور نمائشوں میں خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے شہروں سے تعلق رکھنے والے یو ایل بی کو صفائی اور کچرے کے انتظام میں دستیاب مختلف ٹیکنالوجی کے اختیارات اور دوسرے شہروں میں اپنے ہم منصبوں اور صنعت اور نجی شعبے کے ساتھ بھی مشغول ہونے کا موقع فراہم کیاگیا۔

وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے 30 ستمبر 2022 کو اختتامی سیشن کی صدارت کی اور کچرے سے پاک شہروں کے لیے نوجوانوں کی  زیر قیادت ایک انٹر سٹی مقابلہ،  انڈین سوچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے 8 مختلف آبادی کے زمروں سے منتخب کیے گئے سرفہرست 70 شہروں کو اعزاز سے نوازا۔ آئی ایس ایل ، سوچھ امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر 17 ستمبر کو منعقد کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی پہل ہے ، جس میں 1850سے زیادہ شہروں اور 5 لاکھ سے زیادہ نوجوان رضاکاروں کے ساتھ بے مثال شرکت دیکھنے میں آئی۔ ہر شہر تخلیقی اور دلکش مہمات کے ساتھ سامنے آیا۔ ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا کے تعاون سے سخت اور چیلنجنگ اسکریننگ اور جانچ کے عمل کے بعد، سرفہرست 70 شہروں ('دس لاکھ سے کم'  آبادی کے زمرے میں31 شہر وں ،  8 ملین سے زیادہ کے زمرے میں اور باقی 31 شہرکو اسپیشل زمرے کے طور پر ') کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KC4Q.jpg

اپنے خطاب کے دوران جناب کوشل کشور نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سوچھ بھارت کےلیے حوصلہ افزائی ہو رہی ہے، اور تمام شہری صاف ستھرا ہندوستان بنانے کا بیڑا اٹھا رہے ہیں۔ آئی ایس ایل اور دیگر کوششوں نے شہری بلدیاتی اداروں اور ریاستوں کے درمیان کچرے کے انتظام کو منظم طریقے سے بہتر بنانے کے لیے ایک نہ رکنے والی رفتار پیدا کی ہے۔ انہوں نے ایوارڈ یافتہ شہروں پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری ان کی کوششوں میں شامل ہونے کی ترغیب دیں اور ان سے کہا کہ وہ ’سوچھتا‘ کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z438.jpg

سمواد یکم اکتوبر 2022 کو عظیم الشان فائنل کا پیش خیمہ تھا جب انتہائی  متوقع آزادی کے 75 کے موقع پر سوچھ سرویکشن ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اس موقع پر شرکت کریں گی اور سوچھ سرویکشن ایوارڈ کے مختلف زمروں کے تحت سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شہروں اور ریاستوں کواعزاز سے  نوازیں گی۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ  ایوارڈ شہروں کو مزید تحریک دینے کا کام کریں گے، جو اس کے بعد دوسرے شہروں کو کچرے سے پاک شہروں کے اجتماعی وژن کو بروئے کار لانے اور اس کا ادراک کرنے کی راہنمائی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10897

                                 


(Release ID: 1864015) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi