وزارت دفاع

بارڈر روڈز کے ڈائرکٹر جنرل نے اروناچل پردیش میں اہم سرنگ پروجیکٹوں کا معائنہ کیا

Posted On: 30 SEP 2022 4:14PM by PIB Delhi

ڈائرکٹر جنرل بارڈر روڈز لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری نے 29 ستمبر 2022 کو سیلا ٹنل پروجیکٹ کے دورے پر اروناچل پردیش میں اہم سرنگ پروجیکٹوں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے سیلا ٹنل کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا، جو خطے کے سب سے اہم اور اسٹریٹجک منصوبوں میں سے ایک ہے، جس کی کل لاگت 687.12 کروڑ روپے ہے۔

تعمیر ہونے کے بعد سیلا سرنگ 13،000 فٹ سے زیادہ اونچائی پر دنیا کی سب سے لمبی بائی لین سرنگ ہوگی۔ سرنگ کی لائننگ اور الیکٹرک اور مکینیکل کا کام پورے زوروشور سے آگے بڑھ رہا ہے۔ سرنگ کا پہلا بلاسٹ 15 جنوری 2021 کو کیا گیا تھا۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے سرنگ کا آخری بریک تھرو بلاسٹ 14 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی سے کیا تھا۔

اسی سڑک پر بی آر او نے سب سے گہری دھند والے حصوں کو کاٹتے ہوئے 500 میٹر لمبی نیچیپھو سرنگ کی کھدائی بھی مکمل کر لی ہے۔ یہ منصوبہ بھی تکمیل کے قریب ہے۔ اس سرنگ کی کل لاگت 88.78 کروڑ روپے ہے۔

ڈی جی بی آر کو چیف انجینئر پروجیکٹ ورتک نے سیلا اور دیگر سرنگوں کی تعمیر کے دوران درپیش تعمیراتی سرگرمیوں اور درپیش چیلنجز کے بارے میں بریفنگ دی۔ بی آر او کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی بی آر نے اروناچل پردیش کے دور دراز علاقوں میں دفاعی تیاریوں کو بڑھانے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم بنیادی ڈھانچے کی تیز رفتار تعمیر کے لیے ان کی سخت محنت اور شراکت کی ستائش کی۔

بی آر او ہمالیہ میں سرنگ کی تعمیر کی رفتار کے بے مثال معیار قائم کر رہا ہے۔ اگرچہ اس نے ماضی میں چار سرنگیں مکمل کی ہیں، لیکن اس وقت آٹھ سرنگوں پر کام جاری ہے، جس میں مزید بارہ سرنگوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10882



(Release ID: 1863818) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi