وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی  میں 30ستمبرسے لے کر2اکتوبر 2022کے دوران ‘پریتن پرو’ کا انعقاد


پریتن پرو کی افتتاحی تقریب کل چھترپتی شیواجی مہاراج واستو سنگھرالیہ میں ہوگی

Posted On: 29 SEP 2022 1:12PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسوکے مشہور (آئی کونک ) ہفتے کے حصے کے طورپر ، وزارت سیاحت 30ستمبر سے لے کر 2اکتوبر2022کے دوران ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج واستوسنگھرالیہ میں ‘پریتن پرو-2022’ (سیاحتی فیسٹول )کا انعقاد کررہی ہے ۔

مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ جناب ایکناتھ شندے مہمان خصوصی ہونگے اورپریتن پرو کا افتتاح کریں گے ۔ثقافت ، سیاحت اور شمال شرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی اس پروگرام کی صدارت کریں گے ۔ اس موقع پر حکومت مہاراشٹرکے سیاحت ، ہنر کی ترقی اور صنعت سازی ، خواتین اور بچوں کی بہبود کے وزیر جناب منگل پربھات لوڈھابھی موجود رہیں گے ۔

 ‘پریتن پرو’پروزیراعظم جناب نریندرمودی کے ویژن پر مبنی ایک پہل  ہے ، جس کا مقصد گھریلوسیاحت کو بڑھا ناہے ۔ یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم کے نام اپنے تیسرے خطاب کے دوران  ، وزیراعظم نے تمام ہندوستانیوں سے 2022تک پورے ملک میں کم سے کم 15سیاحتی مقامات کادورہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔

ممبئی میں ‘پریتن پرو’ پراہتمام مغربی اور وسطی خطے کی ریاستوں اور ایک مرکز کے زیرانتظام –مہاراشٹر، گجرات ، گوا، مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ اور دادرونگرحویلی –کی گوناگوں ثقافتوں ، فنکاری ، دستکاری ، اور پکوانوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے کیاجارہاہے ۔ یہ انعقاد اس علاقے کی مالامال وراثت اور ثقافت کے بارے میں ممبئی کرس  کی سمجھ کو بھی بہترکرے گا۔ اس اہتمام کو ہندوستان کے مختلف سیاحتی پروڈکٹس ، پکوانوں ، وراثت اور ثقافت  کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے مقصد سے بڑھاوادیاجاتاہے ۔اطلاعات ونشریات کی وزارت  (مرکزی مواصلات بیورو)، دفاع ، آیوش ، کپڑا، (ڈیولپمنٹ کمشنرہینڈی کرافٹ)وغیرہ جیسی دیگرمرکزی وزارتیں بھی اس تقریب میں حصہ لے رہی ہیں ۔

‘پریتن پرو’خصوصی طورسے نوجوانوں کو بیدارکرنے کے لئے گھریلوسیاحت پر توجہ مرکوز کرے گا۔ اس سال ‘پریتن پرو’میں حصہ لینے کے لئے مختلف اسکولوں اورکالجوں کے نوجوان سیاحت کلب کے ممبران کومدعوکیاجائے گا۔ممبئی کے چھترپتی شیوامہاراج واستوسنگھرالیہ میں 30ستمبر سے لے کر 2اکتوبر 2022کے دوران منعقدہ اس پروگرام کی اہم خصوصیات اس طرح ہیں ۔

  • مغربی اوروسطی خطے کی 8ریاستوں کے سیاحتی محکمے اورممبئی میں موجود دیگرریاستوں  کے سیاحتی دفاترکے سیاحتی پویلین ۔
  • حکومت ہند کی اطلاعات ونشریات  کی وزارت کے مرکزی مواصلاتی بیورو کے ذریعہ ہندوستان کی آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسوکے بارے میں ملٹی میڈیا نمائش
  • کچن اسٹوڈیو- انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ ، ممبئی کے ذریعہ ‘مغربی –وسطی ملاپ ’موضوع کے تحت اس خطے کے پکوانو ں کی نمائش ۔
  • ڈیولپمنٹ کمشنر، ہینڈی کرافٹ ، وزارت ٹیکسٹائل ، وزارت کپڑا، کے ذریعہ مدعو کئے گئے مغربی اور وسطی خطے کی پانچ ریاستیں اور ایک مرکز کے زیرانتظام علاقے کے کاریگروں کے ذریعہ لائے گئے 15دستکاری اسٹالوں کے ساتھ شلپ بازار ۔
  • مرکزی اسٹیج پر ملک بھرکی دیہی فنون کا مظاہرہ کرنے والے مختلف ثقافتی مظاہرے ۔
  • آیوروید @ 2047موضوع پر وزارت آیوشمان کا اسٹال
  • اگنی پتھ اسکیم کو بڑھاوادینے کے لئے ہندوستانی فضائیہ کے بھرتی دفتر،ممبئی کے ذریعہ اسٹال ۔
  • مقامی سطح  کے سیاحتی گائیڈوں کی مفت رہنمائی میں چھترپتی شیوامہاراج واستوسنگھرالیہ اوراس کے آس پاس کے دلکش  مقامات  کااحاطہ کرتے ہوئے پیدل سفر۔
  • فن سے متعلق ورکشاپ اور اسکولی بچوں کے لئے مختلف مقابلے ۔
  • وزیٹرس کو باندھے رکھنے کے مقصد سے دیگرانٹرایکٹوسرگرمیاں ۔

یہ پروگرام عوام کے لئے صبح 10بجے سے شام 7بجے تک تین دنوں کے لئے کھلاہے اور اس میں باقیات مفت ہیں ۔

***********

 

(ش ح ۔ش ت۔ ع آ)

U -10869


(Release ID: 1863700) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Marathi