بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے آرسیلر متل نپون اسٹیل انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ ایسار گروپ کے اثاثوں کے حصول کو منظوری دی

Posted On: 29 SEP 2022 5:22PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے آرسیلر متل نپون اسٹیل انڈیا لمیٹڈ کے ذریعہ ایسار گروپ کے اثاثوں کے حصول کو منظوری دے دی۔

مجوزہ انضمام میں کچھ مخصوص اثاثوں کا حصول شامل ہے (الف) پاور اثاثہ جات (ایسار پاور ہجیرا لمیٹڈ (ای پی ایچ ایل)، گندھار ہجیرا ٹرانسمیشن لمیٹڈ (جی ایچ ٹی ایل) ؛ (ب) پورٹ اثاثہ جات (ہجیرا کارگو ٹرمینلز لمیٹڈ (ایچ سی ٹی ایل)، ابروکس ایوی ایشن اینڈ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (آئی اے ٹی پی ایل)، ایسار بلک ٹرمینل لمیٹڈ (ای بی ٹی ایل)، ایسار بلک ٹرمینل پارادیپ لمیٹڈ (ای بی ٹی پی ایل)، ایسار وشاکھاپٹنم ٹرمینلز لمیٹڈ (ای وی ٹی ایل)؛ (ج) دیگر اثاثہ جات (سنو وائٹ ایجنسیز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ڈبلیو اے پی ایل)، بھاگوت اسٹیل لمیٹڈ (بی ایس ایل) ایسار گروپ (ای جی / ٹارگیٹ) سے آرسرلر متل نپون اسٹیل انڈیا لمیٹڈ (اے ایم این ایس / ایکوائرر) کے ذریعہ۔ ان تمام ہدف اثاثوں کا تعلق ایسار گروپ سے ہے۔ اے ایم این ایس آرسیلر متل ایس اے (اے ایم) اور اس کے ملحق اداروں اور نپون اسٹیل کارپوریشن، جاپان (این ایس سی) کے مابین ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔

ای پی ایچ ایل اے ایم این ایس، ہجیرا، گجرات سے متصل ایک پاور پلانٹ ہے اور اس میں 135 میگاواٹ کی صلاحیت کے دو پیداواری یونٹ شامل ہیں اور اس کا استعمال حاصل کنندہ کے ذریعہ کیپٹو مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔

جی ایچ ٹی ایل ایک پبلک کمپنی ہے جو کوئلے سمیت تمام معدنیات میں امکانات، تلاش، کان کنی، پروسیسنگ، خریداری، فروخت، تقسیم، اور عام طور پر بجلی کی پیداوار، خریداری، ترسیل، تقسیم اور فروخت کا کام کرتی ہے۔ اس میں گندھار (این ٹی پی سی) سوئچ یارڈ سے ہجیرا تک 400 کے وی ٹرانسمیشن لائن ہے جس کی لمبائی 104۔6 کلومیٹر ہے جس کا استعمال ایکوائرر کے ذریعہ کیپٹیو مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔

ای بی ٹی ایل کے پاس گجرات میری ٹائم بورڈ (جی ایم بی) کے مگدلہ پورٹ ٹرمینل، خلیج کھمبیت میں واقع ہر موسم والی، گہری ڈرافٹ ڈرائی بلک جیٹی ہے جس کی صلاحیت 25 ملین میٹرک ٹن سالانہ (ایم ایم ٹی پی اے) سے کم ہے۔ یہ مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتی ہے: (1) کارگو ہینڈلنگ کی خدمات؛ (2) جیٹی خدمات؛ (3) جہاز ہینڈلنگ کی خدمات؛ (4) پائلٹج؛ اور (v) ٹوئیج اور حاصل کنندہ کے ذریعہ کیپٹیو مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ای بی ٹی پی ایل کے پاس 8 ایم ایم ٹی پی اے کی گنجائش کے ساتھ پرادیپ پورٹ ٹرسٹ (پی پی ٹی) سے لائسنس یافتہ ہر موسم والا ڈرائی بلک ٹرمینل ہے۔ اس میں 4،500 ٹن فی گھنٹہ (ٹی پی ایچ)کی گنجائش والا مکمل طور پر میکانائزڈ شپ لوڈنگ سسٹم ہے۔ یہ مندرجہ ذیل خدمات فراہم کرتا ہے (i) بلک کارگو ہینڈلنگ؛ اور (2) مورنگ خدمات اور حاصل کنندہ کے ذریعہ کیپٹیو مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ای وی ٹی ایل وشاکھاپٹنم پورٹ ٹرسٹ (وی پی ٹی) کے تحت 12 ایم ایم ٹی پی اے کی موجودہ صلاحیت کے ساتھ ہر موسم والی، گہرے پانی کا ٹرمینل ہے۔

ایچ سی ٹی ایل ای بی ٹی ایل اور ای بی ٹی پی ایل کی ہولڈنگ کمپنی ہے۔ ایچ سی ٹی ایل، ای بی ٹی ایل اور ای بی ٹی پی ایل میں اپنی ہولڈنگ کے ذریعے، بلک اور جنرل کارگو کو سنبھالنے کے لیے بندرگاہوں اور ٹرمینلز کی ترقی اور کارروائیوں میں مہارت رکھتا ہے۔ ایچ سی ٹی ایل اپنے ماتحت اداروں کے ذریعے بھارت میں 66 میٹرک ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) کی موجودہ صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی اے ٹی پی ایل ایک ہولڈنگ کمپنی ہے اور اس کا کوئی کاروباری آپریشن نہیں ہے۔

سویپل ایک نجی کمپنی ہے، اس کے پاس اوڈیشہ میں ایک دفتر اور ایک گیسٹ ہاؤس کے ساتھ ایک لینڈ پارسل ہے۔ دفتر اور گیسٹ ہاؤس بنیادی طور پر حاصل کنندہ کے ملازمین کے ذریعہ استعمال ہوتے ہیں۔

بی ایس ایل، جسے پہلے ایسار اسٹیل چھتیس گڑھ لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا، نے ابھی تک کوئی کاروباری کام شروع نہیں کیا ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں آئے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U۔ No۔ 10894


(Release ID: 1863503) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi