سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سڑک کے منصوبوں کا بیمہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 JUL 2022 5:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز جناب نتن گڈکری نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ہائی وے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس میں ٹھیکیدار کی طرف سے اپنی قیمت پر مختلف انشورنس کروانے کا انتظام ہے۔ معاہدے کی فراہمی کے مطابق، ٹھیکیدار/رعایت دہندہ کو مقررہ تاریخ سے تکمیلی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی تاریخ تک کسی بھی نقصان اور تباہی کے لیے درج ذیل بیمہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

(i) کاموں، پلانٹس اور مشینری کا بیمہ

(ii) ٹھیکیدار کے سامان اور دستاویزات کا بیمہ

(iii) ٹھیکیدار کی خرابی کی ذمہ داری کے لیے بیمہ

(iv) افراد کو چوٹ پہنچنے اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف بیمہ۔

موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ، 2019 کے تحت سیکشن 161 (جیسا کہ ترمیم شدہ ہے) نے ہٹ اینڈ رن موٹر ایکسیڈنٹ کی صورت میں معاوضے کو 12500 روپے  سے 50000 روپے تک شدید چوٹ کے لئے اورموت کی صورت میں  25000 روپے سے  00000 2  روپے تک بڑھانے کی دفعات وضع کی  ہیں۔ وزارت نے نوٹیفکیشن  جی ایس آر – 163 (ای) مورخہ : 25 فروری 2022  کے بموجب ہٹ اینڈ رن موٹر ایکسیڈنٹ اسکیم 2022 کے متاثرین کو معاوضہ کے طور پر ایک نئی اسکیم کو نوٹیفائی   کیا ہے۔ اس اسکیم کا نفاذ پورے ہندوستان میں ہوتا ہے۔ وزارت نے  نوٹیفکیشن جی ایس آر – 162 (ای) مورخہ: 25  فروری 2022 کے ذریعے موٹر وہیکل ایکسیڈنٹ فنڈ کی تخلیق، آپریشن اور ذرائع کے حوالے سے قواعد بھی شائع کیے ہیں، جو ہٹ اینڈ رن حادثات کی صورت میں معاوضہ فراہم کرنے، حادثے کے متاثرین کے علاج اور کوئی دوسرا مقصد، جیسا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ بیان کیا جاسکتا ہے، کے بارے میں ہے۔

2015 سے 2020 کے دوران ملک میں ہٹ اینڈ رن کے زمرے کے تحت پیش آنے والے سڑک حادثات کی کل تعداد درج ذیل جدول میں دی گئی ہے۔

ٹکراؤ کی نوعیت

2015

2016

2017

2018

2019

2020

ہٹ اینڈ رَن

57083

55942

65186

69822

57987

52448

 

 

 

 

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

(29-09-2022)

U-10819


(ریلیز آئی ڈی: 1863319) وزیٹر کاؤنٹر : 102
یہ ریلیز پڑھیں: English