اسٹیل کی وزارت

راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ آرآئی این ایل نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ 28215 کروڑروپے کا کاروبار کیا، جو گذشتہ سال کے مقابلے 57فیصد کا اضافہ ہے


آرآئی این ایل کی چالیسویں سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم ) منعقد کی گئی

Posted On: 28 SEP 2022 6:22PM by PIB Delhi

ایک نورتن پی ایس یو راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ –آرآئی این ایل کی چالیسیویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد آج وشاکھاپٹنم میں کیاگیا۔

آرآئی این ایل کے سی ایم ڈی جناب اتل بھٹ نے آرآئی این ایل /وی ایس پی کے شیئرہولڈرس یعنی شراکت داروں سے خطاب کیااورانھیں کمپنی کی موجودہ صورت حال سے واقف کرایا۔ جناب بھٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ مالی سال 22-2021کے دوران ، کمپنی نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک کا سب سے زیادہ 28,215کروڑروپے کا کاروبارکیا، جو کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے 57فیصد سے زیادہ ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنی نے 6مالی سالوں کے بعد ٹیکسوں کی ادائیگی سے قبل مثبت منافع (پی بی ٹی ) کمایاہے ۔ اس مالی سال کے دوران کمپنی نے گزشتہ مالی سال کے مقابلے 148فیصد نمو درج کرتے ہوئے 3469کروڑروپے کاایبٹڈا  درج کیاہے ۔ کمپنی  نے مالی سال 22-2021کے دوران 1923کروڑروپے کے بقدر نقد منافع بھی کمایاہے ۔

.

جناب  بھٹ نے کہاکہ چوتھی سہ ماہی میں کوکنگ کوئلہ کے بحران کی وجہ سے  تخفیف شدہ کارروئیوں کے باوجود ، گذشتہ سال کے مقابلے نمو درج کرتے ہوئے  پیداوار کے سبھی اہم شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہر کیاہے ۔ سال کے دوران کی گئی 5.77میٹرک ٹن ہاٹ میٹل کی پیداوار ، ملک میں سرکاری شعبے کے فولاد کے کارخانے کے کسی بھی واحد یونٹ کی سب سے زیادہ پیداوارہے ۔ اس کے علاوہ سبھی اہم تکنیکی واقتصادی  پیمانوں میں اب تک کی بہترین کارکردگی درج کی گئی ہے۔ اعلیٰ قدرکےاضافے والی فولاد کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے 29کااضافہ درج کیاگیاہے ۔ گاہکوں کی ضروریات کی بنیاد پر، سال کے دوران 12نئے گریڈس تیارکئے گئے ہیں ۔ سینٹرل ڈسپیچ یارڈ کے فائدوں سےمستفید ہوتے ہوئے ، سال کے دوران اب تک کے بہترین 15.58گھنٹے کے ڈسپیچ ایک رٹینشن کی حصولیابی کی گئی ۔ کمپنی نے فروخت سے متعلق پروجیکٹوں کے زمرے میں 81فیصد کی ترقی درج کی ہے، اوراس کے ساتھ ہی ، گھریلوبکری میں 28فیصد کی نموحاصل کی گئی۔ حالانکہ اس دوران سیمی کنڈکٹرس چپ کی قلت کی وجہ سے موٹرگاڑیوں کے شعبے میں برا اثرپڑاتھا۔ اعلیٰ قدرمیں اضافے والے فولاد کی پیداوار پرتوجہ مرکوز کرتے ہوئے ، گذشتہ  مالی سال 21-2020کے مقابلے 18فیصد کا اضافہ درج کی گیا ہے ۔

جناب بھٹ نے سبھی شیئرہولڈرس یاشراکت داروں کا شکریہ اداکیا۔ انھوں نے کمپنی پراعتماد اوربھروسہ ظاہرکرنے اورمختلف النوع سنگ میل حاسل کرنے کی غرض سے اس کی مسلسل ترقی کے لئے مواقع فراہم کرنے کے لئے خاص طورپر فولاد کی وزارت اورحکومت ہند کی دیگروزارتوں ، آندھراپردیش سرکا، گھریلو اور سمندر پارکے سپلائرس ، گاہکوں ، ضمنی مدد فراہم کرنےوالے یونٹوں ، بینکرس ، عوامی نمائندگان ، ضلع انتظامیہ اور مختلف النوع دیگر ایجنسیوں  کا شکریہ اداکیااور مستقبل میں ان سے اپنی معاونت جاری رکھنے کی درخواست کی ۔

***********

 

(ش ح ۔ اک۔ ع آ)

U -10810a

 



(Release ID: 1863300) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi