اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے مالی سال 2022 کے دوران 18.733 ملین ٹن ہاٹ میٹل اور 17.37 ملین ٹن خام اسٹیل پیدا کرکے اب تک کی بہترین پیداواری کارکردگی پیش کی ہے


کمپنی ایک لاکھ کروڑ سے زیادہ کے کاروبار کے ساتھ ہندوستانی کمپنیوں کےسر کردہ کلب میں داخل ہوئی

کاربن کے اخراج کو مزید کم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی – چیئرمین، سیل

Posted On: 28 SEP 2022 5:38PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) نے آج نئی دہلی میں واقع کمپنی کے صدر مقام میں اپنی 50ویں سالانہ جنرل میٹنگ کا انعقاد کیا۔ سیل کی چیئرمین محترمہ سوما منڈل نے ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعہ  منعقدہ میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں محترمہ منڈل نے مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی اور کمپنی کے مستقبل کےلائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔ سیل نے مالی سال 22-2021 کے دوران 18.733 ملین ٹن (ایم ٹی) گرم دھات اور 17.366 ملین ٹن خام سٹیل پیدا کر کے اب تک کی بہترین پیداواری کارکردگی پیش کی ہے۔ کمپنی نے پہلی بار ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے کاروباروالی ہندوستانی کمپنیوں کے سرکردہ  کلب میں داخل ہوئی ۔ مالی سال 22-2021 کے دوران 1.03 لاکھ کروڑ  روپے کا کاروبار کے ساتھ ، گزشتہ مالی سال21-2020 کے دوران اب تک کے سب سے زیادہ 68452 کروڑ روپے کے مقابلے میں 50فیصد کے خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا۔ بہتر آپریشنل کارکردگی کے ساتھ ٹرن اوور میں اضافے نے کمپنی کو منافع کے لحاظ سے اب تک کے سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے میں مدد کی۔

محترمہ منڈل نے مالی سال 2022 کو ملک کے لیے تاریخی سال قرار دیا کیونکہ ہندوستان نے آزادی کے 75 شاندار سال مکمل کیے اور اسے جدید ہندوستان کے سفر میں ایک غیر معمولی سنگ میل قرار دیا جو ہندوستان 2.0 میں آگے بڑھنے کے لیے ہندوستان کی تیاری کی روشنی میں مزید اہمیت کا حامل ہے ۔ سیل کی  چیئرمین نے مزید کہا کہ سیل اندرونی طاقت اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہندوستان کی ترقی کی اس کہانی میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

محترمہ منڈل نے ایک ایماندار اخلاقی کارپوریٹ کے طور پر سیل کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحولیات ، سماجی اور انتظامی (ای ایس جی) اہداف کو پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ آنے والے وقتوں میں، سیل عالمی معیارات پر پورا اترنے کے لیے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مزید بہت سی مداخلتیں کرے گا۔ چیئرمین نے مزید کہا کہ پائیداری پر زور دینے کے ساتھ، کمپنی مستقبل کے لیے ایک پرجوش  لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اپنے عمل، پیداواری مصنوعات ، پالیسیوں میں مسلسل بہتری لا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

​​​​​​​  

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10790


(Release ID: 1863145) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi