سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

حکومت ہند کے معذور اشخاص کو بااختیار بنانے کے محکمہ اور امیزون انٹر نیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان ایک سہہ فریقی مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کئے جائیں گے

Posted On: 27 SEP 2022 5:26PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے معذور اشخاص کو بااختیار بنانے کے محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)، معذور اشخاص کے لئے ہنرمندی کونسل (ایس سی پی ڈبلیو ڈبی)اور امیزون انٹر بیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کے درمیان 28ستمبر 2022 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں 1:45منٹ پر ایک سہہ فریقی مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو)پر دستخط کئے جائیں گے۔ اس مفاہمتی عرضداشت کا بنیادی مقصد مشترکہ طور سے معذوروں کے لئے ہنرمندی کی تربیت  اور روزگار کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ یہ  ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے ہنرمندی تربیت کے لئے معذوروں کو متحد کرنے، ایس سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے ای-کامرس سیکٹر کے لئے نوکری کے رول کو ڈیزائن کرنا اور ہنرمندی کی تربیت و معذوروں کو کام پر رکھنے کا تصور پیش کرتا ہے۔

اس موقع پر ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی نمائندگی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب کشور بی سروڈے، ایس سی پی ڈبلیو ڈبی کی جانب سے اس کے سی ای او جناب روندر سنگھ اور امیزون انٹر نیٹ پرائیویٹ لمٹیڈ کی نمائندگی  اے پی اے سی؍ایم ای این اے؍ایل اے ٹی اے ایم آپریشنس کے نائب صدر جناب اکھل سکسینہ کریں گے۔

جاب مارکیٹ میں معذوروں کے لئے مستقل روزگار کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروباری بننے میں اہل بنانے کے لئے تمام فریقین کی یہ پہل سپلائی سریز میں مخصوص نوکری اور ای –کامرس ہنرمندی فراہم کرکے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈبی)کے لئے بہتر موقع پیدا کرے گی۔

اس مفاہمتی عرضداشت پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار کی باوقار موجود میں دستخط کئے جائیں گے۔

*************

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10728



(Release ID: 1862670) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi , Hindi