سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، جو سی ایس آئی آر کے نائب صدر بھی ہیں، نے ملک بھر میں پھیلی 37 سی ایس آئی آر لیباریٹریز/انسٹی ٹیوٹس میں سے ہر ایک میں ٹکنالوجیکل کامیابی اور اختراعات کے مظاہرے  کے لیے "ایک ہفتہ ایک لیب" مہم کا اعلان کیا


وزیرموصوف نے پہلی سی ایس آئی آر لیڈرشپ میٹ سے خطاب کیا جس میں ملک بھر کی تمام 37 سی ایس آئی آر لیبز کے ڈائریکٹرز اور شعبوں کے سربراہان  نے شرکت کی

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ڈرون، ہیلی بورن ٹکنالوجی، جدید ترین سیویج کلیننگ مشینوں، آرومامشن  جیسے شعبوں میں سی ایس آئی آر کی کامیابیوں نے ریسرچ ، تعلیمی اداروں  اور صنعت کے درمیان بامعنی اور مساوی شراکت داری کو فروغ دینے کے وسیع مواقع فراہم کیے ہیں


4,500 سے زیادہ سی ایس آئی آر سائنسدانوں کے پول کے ساتھ سی ایس آئی آر  کو امرت کال میں اختراعات کے عالمی مراکز کے طور پر ابھرنے کے لیے از سر نوسمت بندی  اور قوت بحال کرنی ہوگی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 26 SEP 2022 5:45PM by PIB Delhi

سائنس و ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے، جو سی ایس آئی آر (سائنٹیفک  اور صنعتی تحقیق کی کونسل) کے نائب صدر بھی ہیں، آج’’ ایک ہفتہ ایک لیب‘‘ تھیم پر مبنی مہم کا اعلان کیا ،جس کا مقصد ملک بھر میں پھیلی 37 سی ایس آئی آر لیباریٹریز/انسٹی ٹیوٹس میں سے ہر ایک میں ٹکنالوجیکل کامیابی اور اختراعات کا مظاہرہ کرناہے۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اپنی نوعیت کی پہلی سی ایس آئی آرلیڈرشپ میٹ سے خطاب کرتے ہوئے ،جس میں ملک بھر  کی تمام 37 سی ایس آئی آر لیبز کے ڈائریکٹرز اور شعبوں کےسربراہان  نے شرکت کی،کہاکہ  سی ایس آئی آر کی روایت  اس کی متعدد قومی لیبارٹریوں اور اداروں کے مجموعی تعاون  پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا، سی ایس آئی آر کی ہر لیبارٹری منفرد ہے اور جینومکس سے جیولوجی ، مٹیریل  ٹیکنالوجی سے مائکروبیل ٹیکنالوجی اور خوراک سے ایندھن جیسے متنوع شعبوں میں مہارت رکھتی ہے۔

وزیرموصوف  نے یہ بھی یاد کیا کہ کس طرح گزشتہ سال کووڈ وبا کے دوران لیبارٹریز اکٹھا ہوئیں اور کئی ٹیکنالوجیز تیار کیں جنہوں نے کووڈ کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں مدد کی۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ ہر لیب کی کامیابی کی کہانیوں کو بڑے پیمانے پر میڈیا مہم کے ذریعے ملک کے سامنے لایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ڈرون، ہیلی بورن ٹکنالوجی، جدید ترین سیویج کلیننگ مشینوں، آرومامشن  جیسے شعبوں میں سی ایس آئی آر کی کامیابیوں نے ریسرچ ، تعلیمی اداروں  اور صنعت کے درمیان بامعنی اور مساوی شراکت داری کو فروغ دینے کے وسیع مواقع فراہم کیے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جل شکتی وزارت کے تعاون سے جدید ترین ہیلی بورن  سروے ٹیکنالوجی کا استعمال  گزشتہ سال راجستھان، گجرات، پنجاب اور ہریانہ ریاستوں میں  کیا گیا تھا اور یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے  ’’ ہر گھر نل سے جل‘‘ کے  ویژن اور مشن میں مثبت تعاون میں اہم رول اداکرسکتی ہے ۔  انھوں نے مزید کہاکہ اسی طرح، سی ایس آئی آر کی طرف سے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کے لیے میکانائزڈ سیویج کی صفائی کے نظام سے سوچھ بھارت مشن کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

 

 

وزیرموصوف  نے جو سی ایس آئی آر کے نائب صدر بھی ہیں، کہاکہ  وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں سائنس اور ٹکنالوجی کو پچھلے 8 برسوں میں اضافی بجٹ اور خصوصی قوت ملی  ہے اور سائنسی کوششوں کو اب خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، تمام سائنسی ایجادات کا آخری  مقصد عام آدمی کے لیے’’ زندگی کو آسان‘‘ بنانا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 4500سے زیادہ سی ایس آئی آر سائنسدانوں کا پول  بنانے پر زوردیاتاکہ  امرت کال میں ادارے   کو اختراعات کے عالمی مراکز کے طور پر ابھرنے کے لیے از سر نوسمت بندی  اور قوت بحال کی جاسکے  ۔ انہوں نے کہا، انہیں توانائی کی منتقلی میں ہائیڈروجن، کاربن کیپچر اور اسٹوریج ، قابل رسائی شمسی توانائی، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ اور سستی توانائی اسٹوریج  جیسے شعبوں میں ابھرتی ہوئی اختراعات پر توجہ مرکوز کرناہوگا۔

سی ایس آئی آر جلد ہی اپنی تاسیس کی آٹھ دہائی مکمل ہونے کا جشن منائے گی  جس میں کئی یادگاری سرگرمیوں اور انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔

 

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10677)



(Release ID: 1862405) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi