بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے تمل ناڈو کے تھانجاوور میں قومی ایس سی/ایس ٹی ہب میگا ایونٹ/کنکلیو کی صدارت کی

Posted On: 23 SEP 2022 9:15PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے حکومت تمل ناڈو کے ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب ٹی ایم انبراسن، حکومت تمل ناڈو کی وزیر برائے آدی-دراوڑ بہبود، پہاڑی قبائل اور بندھوا مزدور، محترمہ  کیالویزی سیلواراج ، حکومت تمل کے وزیر برائے اسکول ایجوکیشن جناب انبل مہیش پویا موزی  ،تمل ناڈو کے رکن راجیہ سبھا  جناب ایس کلیان سندرم، ایم ایل اے جناب کووی چیزیان اور جناب دورائی چندر شیکھرن اور دیگر سینئر معززین کی موجودگی میں 23 ستمبر 2022 کو تھانجاور، تمل ناڈو میں قومی ایس سی/ایس ٹی ہب کنکلیو کی صدارت کی۔  این ایس ایس ایچ اسکیم اور وزارت کی دیگر اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیےوزارت ایم ایس ایم ای کے ذریعہ منعقدہ کنکلیو میں 1200 سے زیادہ ایس سی-ایس ٹی کاروباری افراد  کی زبردست شرکت دیکھنے میں آئی۔ وزارت ایم ایس ایم ای میں جوائنٹ سکریٹری محترمہ مرسی ایپاؤ نے تمام معززین اور شرکاء کا خیرمقدم کیا۔ اس نے ایس سی-ایس ٹی کاروباری افراد کو سی پی ایس ای ، صنعتی اداروں، قرض دینے والے اداروں، جیم ، ٹی ایچ اے ڈی سی او، آر سیتی، تان سیم وغیرہ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب ورما نے کہا کہ ’’حکومت پورے ملک میں کاروباری اداروں کی مجموعی جامع ترقی کے لیے مختلف اقدامات کی سربراہی میں سرگرم عمل ہے۔ ہماری توجہ کا مرکز  تمل ناڈو میں ایم ایس ای کی برآمدات، مصنوعات کے معیار، جی ڈی پی میں تعاون  اور سب کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے لحاظ سے نئی بلندیوں تک لے جاکر ایک بینچ مارک بنانا ہے۔‘‘ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کنکلیو کے ذریعہ ریاست کے ایس سی/ایس ٹی کاروباری افراد اختراعی خیالات اور باہمی کاروباری مواقع تلاش کریں گے اور اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔

اس پروگرام میں سی پی ایس ای جیسے این ایل سی لمیٹڈ، انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ، ساؤتھرن ریلوے ، ساؤتھرن ریل کوچ فیکٹری اور آئی آر ای ایل کی شرکت دیکھی گئی ، جنہوں نے ایس سی-ایس ٹی کارباریوں کی مدد کے لیے ایک سہولت ڈیسک قائم کیا اور اپنے وینڈر کی فہرست سازی کے عمل اور فہرست پر ایک پریزنٹیشن دی۔اس پروگرام میں ایس آئی ڈی بی آئی ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، انڈین بینک، بینک آف مہاراشٹر جیسے مالیاتی ادارے بھی شامل تھے جنہوں نے ایم ایس ایم ای سیکٹر سے متعلق مختلف قرض دینے کی اسکیموں کی تفصیل بتائی۔ دیگر سرکاری تنظیمیں جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا اور ایم ایس ایم ای کی مدد کے لیے اپنی مختلف اسکیمیں پیش کیں، ان میں تھاڈکو (تامل ناڈو آدی-دراوڑ ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن،) جی ای ایم، آر ایس ای ٹی آئی، ڈسٹرکٹ انڈسٹری سینٹر، ایم ایس ایم ای تمل ناڈو وغیرہ شامل تھے۔ پروگرام میں ان  مختلف ایس سی-ایس ٹی کارباریوں کے اسٹال بھی تھے، جنہوں نے ایس سی-ایس ٹی ایم ایس ای کے ادیم، زیڈ کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔

جامع ترقی کے لیے، ایم ایس ایم ای کی  وزارت ایس سی-ایس ٹی کے لیے ایکو سسٹم بنانے اور کم از کم 4فیصد تک پہنچنے کے لیے عوامی خریداری کے عمل میں حصہ لینے کے مقصد کے ساتھ قومی ایس سی-ایس ٹی ہب اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔

ہماری معیشت پر ایم ایس ایم ای کی اہمیت کے پیش نظر، یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیت کو فروغ دینے اور ایک سازگار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے توجہ مرکوز کی جائے جہاں وہ خود انحصار ہندوستان کے تصور کو پورا کرنے کے لیے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اٹوٹ کردار ادا کریں۔

ایم ایس ایم ای شعبہ کا فروغ ملک کی معاشی بہبود کے لیے اہم ہے۔ حکومت ایم ایس ایم ای کی پائیدار ترقی کے لیے بااختیار بنانے اور عالمی ویلیو چین سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس قسم کے ریاستی سطح کے اجلاس ایس سی-ایس ٹی ایم ایس ای کو نئے آئیڈیاز شامل کرکے اپنے افق کو وسعت دینے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی مختلف مداخلتوں سے واقف ہوتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10616



(Release ID: 1861936) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi