وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت کولکتہ میں 24 ستمبر کو درگا پوجا تقریبات سے وابستہ کاریگاروں ، فنکاروں اور لوگوں کی عزت افزائی کرے گی


میں ہر ایک سے اصرار کرتی ہوں کہ وہ یونیسکو کی غیرمرعی ثقافتی وراثت کی علامتی فہرست میں دی گئی درگا پوجا کی تقریب منائے : محترمہ میناکشی لیکھی

Posted On: 22 SEP 2022 6:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 22ستمبر، 2022/ درگا پوجا کا تہوار دنیا بھر کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔اس سال یہ تہوار مزید خاصیت اختیار کر گیا ہے کیونکہ یونیسکو نے درگا پوجا کو اپنی غیرمرعی ثقافتی وراثت کی علامتی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔  اور یہ پہلا ایسا تہوار ہے جسے یہ حیثیت دی گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں بھارت کی غیر مرعی ثقافتی وراثت کو فروغ دینے کے لیے ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے درگا پوجا کی اہمیت کو اجاگر کیا جسے یونیسکو کی ، انسانیت کی غیر مرعی ثقافتی وراثت کی علامتی فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے سبھی سے متحد رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے  تہوار کو بین الاقوامی سطح پر منانے پر زور دیا۔

ثقافت اور خارجی امور کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے بھارت کی حیرت انگیز ثقافت اور وراثت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی مربوط کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ’’بھارت کو 26-2022 کی مدت میں غیر مرعی ثقافتی وراثت (آئی سی ایچ) کے تحفظ کے لیے یونیسکو کی بین حکومتی کمیٹی کے کنوینشن میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس حصولیابی کے ساتھ ہی بھارت نے انسانیت کے لیے تعاون دیا ہے  ، اس نے  یونیسکو کی بھارت کی غیرمرعی ثقافتی وراثت کی اگلی علامتی فہرست میں گربا کو شامل کرنے کے لیے کہا ہے۔

اس سلسلے میں یونیسکو کی ، بھارت کی فہرست میں غیر مرعی ثقافتی وراثت 

IMG-8481

IMG-8482

مزید وضاحت کرتے ہوئے، محترمہ میناکشی لیکھی نے اس کے طویل عمل کی وضاحت کی اور بتایا کہ کس طرح حکومت کے طریقہ کار سے درگا پوجا  یونیسکو کی فہرست میں کامیابی کے ساتھ شامل ہو سکی۔

محترمہ  لیکھی نے کہا کہ وزارت تعلیم بھارت میں یونیسکو کی نوڈل ایجنسی ہے، جب کہ ثقافت کی وزارت  یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے فائل کی تیاری میں مصروف ہے اور وزارت خارجہ اس کی منظوری کے لیے بین الاقوامی تعاون کی خواہاں ہے ۔ یونیسکو میں قرارداد انہوں نے کہا کہ ثقافت کی وزارت کے تحت سنگیت ناٹک اکادمی کی مدد سے درگا پوجا کی فائل تیار کرکے یونیسکو کو بھیجی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو فرقہ وارانہ سیاست سے اوپر اٹھ کر یونیسکو کی غیر مرعی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درگا پوجا کی شمولیت کا جشن منانے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا، "درگا پوجا کو غیر مرعی ثقافتی ورثے کی فہرست میں نامزد کرنا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔ ہم نے تمام مشوروں کو مدنظر رکھا اور ہدایات کے مطابق، ہم نے درگا پوجا کو ملک کی غیر مرعی ثقافت کے طور پر نامزد کیا ہے۔ ریاست کے نکتہ نظر سے اوپر اٹھ کر یہ تہوار ہر شخص مناتا ہے۔ یہ تہوار سب کو متحد کرتا ہے اور یہ تنوع میں اتحاد پیدا کرتا ہے۔"

مرکزی وزیر نے ان کاریگروں کے انمول تعاون کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے درگا پوجا کے لیے مورتیاں تیار کیں اور پنڈال میں پورے تہوار کو شان و شوکت کے ساتھ منایا۔ اسی مناسبت سے، ان کی عظیم شراکت  کا جشن منانے کے لیے، وزارت ثقافت نے 24 ستمبر کو کولکتہ کے انڈین میوزیم میں 30 منتخب دستکاروں اور فنکاروں کی عزت افزائی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا ہے جنہوں نے درگا پوجا کی تقریبات میں عقیدت سے حصہ لیا ۔ ان میں درگا کی مورتیوں کے کاریگر، راج باری کے ارکان، پنڈال بنانے والے، فنکار، ڈھاکہ (ڈھول بجانے والے)، پجاری اور  مورتیوں کو سجانے والے فن کار شامل ہیں۔ اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی اور ریاستی وزیر تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار موجود رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10569



(Release ID: 1861630) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Bengali