وزارت دفاع

محترمہ کلا ہری کمار نے 22ستمبر 2022ء کو ہندوستان شپیارڈ لمٹیڈ ، وشاکھاپٹنم میں ڈائیونگ سپورٹ ویسل(یارڈ11190-نستار)اور (یارڈ 11191-نِپن)، کو لانچ کیا

Posted On: 22 SEP 2022 5:04PM by PIB Delhi

ہندوستان سپیارڈ لمٹیڈ وشاکھاپٹنم کے ذریعے تیار کئے جارہے دو ڈائیونگ سپور ویسل (نِستار اور نِپُن)کو 22ستمبر 2022ء کو محترمہ کلا ہری کمار نے چیف آف دی نول اسٹاف  کی موجودگی میں لانچ کیا، جنہوں نے مہمان خصوصی کے طورپر تقریب کی صدارت بھی کی۔وائس ایڈمرل آر بی پنڈت سی آئی این سی ایس ایف سی، وائس ایڈمرل داس گپتا، ایف او سی آئی ان سی مشرقی بحریہ کمانڈ، وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ، جنگی جہازوں کی تعمیر اور تحویل کے کنٹرولر اور ہندوستانی بحریہ کو وزارت دفاع کے دیگر اعلیٰ حکام اُن اہم شخصیات میں تھے،جنہوں نے اس لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔

ایچ ایس یل میں سودیشی طورپر ڈیزائن اور تیار شدہ یہ جہاز ’آتم نر بھر بھارت‘کا سچا ثبوت ہے۔یہ وہ آتم نر بھر پلیٹ فارم ہے ، جو طویل عرصے تک سمندر میں کام کرسکتے ہیں۔

پیچیدہ ڈائیونگ سپور ٹ سسٹمز اور ڈیپ سب مرجنس ریسکیو ویسل (ڈی ایس آر وی)سے لیس ڈی ایس وی کو گہرے سمندر میں غوطہ خوری اور آبدوز بچاؤ کام کے لئے تعینات کیا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ جہاز سمندر میں کھوج اور بچاؤمہم چلانے اور ہیلی کاپٹر کو چلانے میں اہل ہوں گے۔

یہ پروجیکٹ ہندوستانی صنعت ، خاص طور سے ایم ایس ایم ای فرموں کی حمایت سے مکمل کیا جارہا ہے، جنہوں نے یارڈ اشیاء ،آلات اور خدمات کی سپلائی کی ہے۔شپیارڈ پروجیکٹ کے لئے سازو سامان کی خرید کے لئے جی ای ایم پورٹل کا وسیع طور سے استعمال ہورہا ہے۔پورے ہندوستان میں 120 سے زیادہ ایم ایس ایم ای فروخت  کنندگان نے اس پروجیکٹ میں سرگرم طور سے حصہ لیا ہے۔

’’نِستار‘‘(این آئی ایس ٹی آر)اور ’’نِپُن‘‘(این آئی پی یو این)کو تقریباً80 فیصد سودیشی سازو سامان حاصل کرکے لانچ کیا گیا، جو خود کفالت کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے۔ڈی ایس وی پروجیکٹ نے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں اور سودیشی کرن کو بڑھاوا دیا ہے۔اس سے ہندوستان کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔

نیوی ویلس نیس اینڈ ویلفیئر ایسو سی ایشن (این ڈبلیو ڈبلیو اے)کی صدر محترمہ کلا ہری کمار نے روایتی  اعزاز کا مظاہرہ کیااور اِن جہازوں کے نام رکھے۔اِن جہازوں کو جیسے ہی خلیج بنگال کے پانی میں اتارا گیا ، وہاں موجود تمام لوگوں نے تالیاں بجاکر اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اِن کا استقبال کیا۔

 

 

*************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10563



(Release ID: 1861570) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi