الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارتی (یو آئی ڈی اے آئی) نے گلوبل فنٹیک فیسٹ میں نئے اقدامات کے تصور کو اجاگر  کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو بااختیار بنانے کے ذریعے آدھار کے استعمال کو بڑھانا ہے


دو عوامل  کی توثیق کے ساتھ  کے وائی سی  کے رضاکارانہ  آف لائن استعمال سے  باشندوں کو  پسند کی متعدد خدمات حاصل کرنے میں مدد مل سکے گی

استعمال کی سادگی اور رازداری کے احترام کے اصولوں کے ذریعہ  رہنمائی کرنے والے نئے اقدامات

Posted On: 21 SEP 2022 7:55PM by PIB Delhi

بھارت کی منفرد شناخت سے متعلق اتھارتی (یو آئی ڈی اے آئی) باشندوں  کو اپنی پسند کی متعدد خدمات حاصل کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر آدھار کا استعمال کرنے میں مدد کرنے کے  خاطر نئے اقدامات کے ایک سیٹ پر کام کر رہی ہے، اس طرح کے  اقدام سے آدھار کے استعمال کو وسعت حاصل ہو گی اور زندگی گزارنے میں  بھی سہولت پیدا ہوگی آج ممبئی میں منعقدہ گلوبل فنٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) میں  ان اقدامات کے تصور کے ثبوت  کو دکھایا گیا۔ منصوبہ بند ان تین  اقدامات  میں تین موجودہ آدھار اجزاء کو بروئے کار لایا گیا ہے  یہ  ہیں آف لائن کے وائی سی تصدیق، مقامی فیس میچنگ اور  ایم آدھار  ایپلی کیشن  تاکہ ایک یوزر کی شکل میں ایک نیا  تجربہ حاصل ہوسکے۔

یو آئی ڈی اے آئی  کے سی ای اوڈاکٹر سوربھ گرگ نے وضاحت کی کہ ان اقدامات کے رہنما اصول ہیں - رہائشیوں کے لیے استعمال میں سادگی، ہر شخص  کی رازداری کا احترام، اور رہائشیوں کو بااختیار بنانا تاکہ وہ رضاکارانہ طور پر معلومات کا تبادلہ کریں اور اپنی پسند کی بہت سی خدمات حاصل کرسکیں۔

باشندوں  کے تجربے پر توجہ مرکوز کرکے اور باشندوں کو رضاکارانہ طور پر اپنی آف لائن کے وائی سی معلومات کو یو آئی ڈی اے آئی بیک اینڈ سے کسی کنیکٹیویٹی کے بغیر مشترک کرنے اور اپنے اسمارٹ فونز پر ایم آدھار  ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے موجودگی کا ثبوت قائم کرنے کی اجازت دے کر سادگی  کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔ یہ  بات رازداری  کو یقینی بناتی ہے  کیونکہ باشندے کا آدھار نمبر مشترک کرنا ضروری نہیں ہے مزید  یہ کہ موجودگی کا ثبوت رہائشیوں کے اپنے اسمارٹ فون پر مقامی میچنگ کے ذریعے قائم کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک باشندے کے پاس سروس فراہم کنندہ اور کاروباری ایپلی کیشن کے ساتھ صرف خود  کےمنتخب کردہ کے وائی سے  فیلڈز کو محفوظ طریقے سے شیئر  کرنے کا کنٹرول ہے۔

دو عناصر کی  تصدیق کے ساتھ آف لائن کے وائی سی کا رضاکارانہ استعمال رہائشیوں کو ایک وقت میں متعدد خدمات حاصل کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ آج  جیسا کہ تمام شعبوں میں خدمات کی عوام تک رسائی ہو رہی ہے، انتخاب بے شمار ہو گئے ہیں اور رہائشیوں کی بلا  رکاوٹ  خدمات اور فوائد حاصل کرنے کی خواہشات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی آدھار کے ذریعے، جو کہ اچھی حکمرانی اور زندگی میں سہولت  پیدا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے، رہائشیوں کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔

یہ مجوزہ خصوصیات تصور کے ثبوت کے مرحلے پر ہیں۔ یو آئی ڈی اے آئی تمام متعلقہ فریقوں بشمول ڈومین کے ماہرین اور عام لوگوں کے ساتھ مکمل مشاورت کرے گا اور  ان اقدامات کو مناسب مشاورت اور مطلوبہ قوانین اور پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنانے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایک بار حتمی شکل دینے کے بعد، یہ اقدامات رہائشیوں کو خدمات حاصل کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی معلومات کا استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔ ممبئی میں جی ایف ایف میں آج پیش کیا گیا مظاہرہ  تیزی سے بڑھتی ہوئی فن ٹیک صنعت میں تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ان کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے  ایک ایسی ہی مشق ہے۔

بھارت  کے بالغ باشندوں میں آدھار کا استعمال  انتہائی عروج پر ہے اور مجموعی آبادی میں اس کے سیچوریشن کی سطح تقریباً 94فیصد ہے۔ یو آئی ڈی اے آئی مختلف تصدیقوں کے ذریعہ ایک دن میں 7 کروڑ سے زیادہ مرتبہ  باشندوں کی زندگیوں پر اثر انداز  ہے۔ ایک بار لاگو ہونے کے بعد نئے اقدامات سے آف لائن تصدیق کے استعمال کو مزید وسعت  حاصل ہو گی اور آدھار کے رضاکارانہ استعمال کے ذریعہ رہائشیوں کو پسند کی خدمات حاصل کرنے میں  بھی مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ش ر۔ ن ا۔

(2022۔09۔21)

U-10549

                          



(Release ID: 1861438) Visitor Counter : 73


Read this release in: English