الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

یو آئی ڈی اےآئی ، عالمی فن ٹیک نمائش میں نئے اقدامات کے تصور کے  ثبوت کی نمائش کی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو بااختیار بنا کر آدھار کے استعمال میں اضافہ کرنا ہے

Posted On: 21 SEP 2022 8:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21ستمبر، 2022/ بھارت کی منفرد شناخت کی اتھارٹی یو آئی ڈی اے آئی کچھ نئے اقدامات پر کام کر رہی ہے تاکہ شہریوں کو اپنی پسند کی بہت سی خدمات حاصل کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر آدھار کا استعمال کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے ۔ یہ ایک ایسا قدم ہے جس سے آدھار کے استعمال میں وسعت آئے گی اور زندگی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس قدم سے آدھار کے تین عناصر  - آف لائن کے وائی سی توثیق ، مقامی طور پر چہرے کو پہچاننے اور ایم آدھار ایپلیکیشن ہیں  جو صارفین کے لیے ایک نئی بات ہوگی ۔

اس سلسلے میں عالمی فن ٹیک نمائش 2022  میں کارکردگی پیش کی گئی۔  فن ٹیک نمائش کا انعقاد ممبئی میں کیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد ابھرتی ہوئی فن ٹیک صنعت میں تازہ ترین پیشرفتوں سے واقف کرانا تھا اور اس صنعت سے اس سلسلے میں رائے حاصل کرنی تھی۔

ان اقدامات کے رہنما اصول یہ ہیں – مقینوں کے لیے استعمال میں آسانی ، ہر ایک فرد کی رازداری کا احترام  اور شہریوں کو بااختیار بنانا کہ وہ اپنے بارے میں معلومات رضاکارانہ طور پر فراہم کریں نیز وہ اپنی پسند کی خدمات حاصل کریں۔ یہ بات یو آئی ڈی اے آئی  کے سی ای او ڈاکٹر سوربھ گرگ نے بتائی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10533



(Release ID: 1861354) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi