اسٹیل کی وزارت
آر آئی این ایل نے لگاتار چوتھی بار توانائی کے لیڈر کا قومی ایوارڈ حاصل کیا
توانائی کی بچت کرنے والے عمدہ یونٹ کا ایوارڈ قومی سطح پر لگاتار چھٹی مرتبہ حاصل کیا ہے
Posted On:
21 SEP 2022 6:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21ستمبر، 2022/ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل ) کو لگاتار چوتھی مرتبہ توانائی کے لیڈر کا قومی ایوارڈ اور لگاتار چھٹی مرتبہ توانائی کی بچت کرنے والے عمدہ یونٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ آر آئی این ایل کو یہ ایوارڈ بھارتی صنعت کے گودریج گرین بزنس مرکز کی کنفیڈریشن کی طرف سے 2017 سے لگاتار دیا جا رہا ہے ۔ کسی مربوط اسٹیل پلانٹ اور پی ایس یو میں توانائی کے لیڈر کا قومی ایوارڈ لگاتار چار بار جیتنے کی یہ ایک نایاب حصولیابی ہے۔
آر آئی این ایل کے کام کاج کے ڈائریکٹر جناب اے کے سکشینہ ، سی جی ایم (ورکس) – انچارج، آر آئی این ایل جناب ابھیجیت چکربرتی نے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے ماتحت توانائی کی بچت کی بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب اشوک کمار کے ہاتھوں نئی دلی میں آج توانائی کے بندوبست کے پروگرام میں مہارت کے صلے میں 23ویں قومی ایوارڈ کی تقریب میں دیا گیا۔
آر آئی این ایل نے توانائی کی کھپت کو کم کیا ہے۔ پہلے یہ کھپت 6.25 گیگا کیلوریز / خام اسٹیل ٹن (ٹی سی ایس) کی تھی جو 22-2021 میں 6.02 گیگا کیلوریز / خام اسٹیل ٹن رہ گئی ہے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے اس کھپت میں تقریباً چار فیصد کی کمی آئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U - 10526
(Release ID: 1861314)
Visitor Counter : 123