جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت پانی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی سماجی ملکیت
Posted On:
28 JUL 2022 5:34PM by PIB Delhi
جل جیون مشن (جے جے ایم) ایک غیرمرکوز ، مانگ پرمبنی اورسماج کے زیرانتظام اورسرنگوں منصوبہ بندی کے طریق کاروالا پروگرام ہے ۔جے ایم ایم کی فعالیت کی رہنما ہدایات میں گاؤں کے اندرپانی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی منصوبہ بندی ، عمل درآمد ، نفاذ ، بندوبست ، کام کاج اوردیکھ بھال کے کاموں میں سماج اور برادری کے کردار پرزوردیاگیاہے ، خدمات کی طویل مدتی فراہمی کی غرض سے پانی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی سماجی ملکیت کی اہمیت کے بارے میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں پرزوردیاگیاہے کہ وہ مختلف النوع مواصلات ، جائزہ میٹنگوں ، قومی /علاقائی کانفرنسوں ، قومی /علاقائی ورک شاپس ، ویبناراور موقع پردوروں وغیرہ کاانعقاد کریں ۔ اس کے علاوہ ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں پریہ بھی زوردیاگیاہے کہ وہ جل جیون مشن کو ایک عوامی تحریک (جن آندولن )بنانے کی غرض سے بڑے پیمانے پربرادریوں کو تیارکریں ۔
دیہی برادریوں میں ملکیت اورفخرکااحساس پیداکرنے کی غرض سے ، سماج کی جانب سے تعاون کیاجائےگا۔جوپہاڑی ، جنگلاتی علاقوں اوردرج فہرست ذاتوں (ایس سی) اوردرج فہرست قبائل (ایس ٹی) کی 50فیصد سے زیادہ آبادی والے گاؤوں میں گاوں کے اندرپانی کی سپلائی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے لئے پونجی لاگت کا پانچ فیصد اورباقی گاؤوں میں 10فیصد ہوگا۔ برادریوں کو اسکیم کی کامیابی سے عمل آوری کے بعد اسکیم کے گاوں کے اندربنیادی ڈھانچہ کی لاگت کا 10فیصد فراہم کرکے انعام سے نوازاجائے گا۔ اس رقم سے ، اسکیموں کی طویل مدتی ہمہ گیریت کے لئے بریک ڈاؤن وغیرہ کی وجہ سے ہونےوالے غیرمتوقع اخراجات اداکئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ان پنچایتوں کے لئے ترغیبات کاانتظام بھی کیاگیاہے جہاں برادری کی جانب سے زرتعاون جمع کیاجاتاہے ۔جیساکہ جل جیون مشن (جے ایم ایم ) کی کام کاج سے متعلق رہنما ہدایات میں گنجائش ہے ، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ برادری کی حصہ داری اورشرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے گرام پنچایت کی ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی۔ یعنی کم از کم 50فیصد خاتون ارکان والی گاؤوں کی پانی اورصفائی ستھرائی سے متعلق کمیٹی (وی ڈبلیو ایس سی ) /پانی سمیتی /استعمال کنندہ گروپ وغیرہ تشکیل دیئے جائیں گے ۔ گرام پنچایتوں اور وی ڈبلیو ایس سی کے لئے مارگ درشکایعنی رہنما ہدایات سے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو باخبر کیاگیاہے تاہم گاؤوں میں جل جیون مشن کی منصوبہ بندی اورنفاذ میں سہولت پیداکی جاسکے ۔
جے جے ایم کی کام کاج سے متعلق رہنما ہدایات میں گرام پنچایت یا اس کی ذیلی کمیٹی کی بنیادی سطح کے سروے ، وسائل کی نقشہ سازی اورگاؤ ں کی برادری کی ضروریات کی بنیاد پر ویلیج ایکشن پلان (وی اے پی) تیارکرنے کی بات کہی گئی ہے ۔ جس کے لئے نفاذ اورعمل درآمد میں معاؤنت کرنے والے ایجنسیوں (آئی ایس ایز) ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ /گاؤں میں پانی کی سپلائی کا محکمہ ، ضلع کاپانی اورصفائی ستھرائی سے متعلق مشن (ڈی ڈبلیو ایس ایم) کی مدد حاصل کی جائے گی ۔ اس کی وجہ سے بالکل شروعات سے ہی برادریوں کی شمولیت یقینی ہوجاتی ہے ۔
اس کے علاوہ ، سماج کے متعلقہ فریق اور شراکت داروں کو ‘‘ویلیج ایکشن پلان ’’ یعنی گاوں میں عملی منصوبوں کی تیاری سمیت ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں جل جیون مشن کے نفاذ کے مختلف مراحل میں ان کی شمولیت کے بارے میں تربیت بھی فراہم کی جاتی ہے ۔مختلف سطحوں پرریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ساتھ جل جیون مشن کی جائزہ میٹنگوں کے دوران یہ محکمہ ، وی ڈبلیو ایس سیز /پانی سمیتیوں کی تشکیل ، گاوں میں عملی منصوبوں کی تیاری کے سلسلے میں کی گئی پیش رفت پربھی نظررکھتاہے ۔ 22جولائی 2022کو ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 6,01,463 گاؤوں میں سے ، 5,03,594 گاؤوں میں گرام پنچایت کی ذیلی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں ، جب کہ گاؤوں کی سطح کے 4,67,795 عملی منصوبے تیارکئے گئے ہیں ۔
جل شکتی کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے ۔
*********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -10503
(Release ID: 1861104)
Visitor Counter : 108