وزارت دفاع

 وزارت دفاع نے دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں  عمدگی کے لئے رکشا منتری  ایوارڈ 22۔2021 کی سہولت  کاری  کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز کیا


آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2022 ہے

Posted On: 16 SEP 2022 5:58PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے دفاع اور ایرو اسپیس  کے شعبوں میں  عمدگی کےلئے وزیر دفاع  ایوارڈ کے لیے 22۔2021 کے لیے درخواست دینے کے مقصد سے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا ہے۔ محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کوالٹی ایشورینس (ڈی جی اے کیو) کے زیر انتظام رکشا منتری ایوارڈ کا مقصد دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کو حاصل کرنا اور ہندوستانی دفاعی صنعتوں (نجی  اور  ڈی پی ایس یوز/ پی ایس یوز دونوں)   کے ذریعہ  ملکی کاری، اختراع اور برآمدات کے کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا انعام دینے کے لیے حکومت کے ’میک ان انڈیا‘ پہل کو تحریک دینا۔

اس اقدام سے دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں صنعتی بنیادوں کی توسیع میں مدد ملے گی، نجی صنعتوں خصوصاً ایم ایس ایم ای/اسٹارٹ اپ سیگمنٹس سے ’پوشیدہ جواہرات‘ کی شناخت ہوگی اور انہیں دوسروں کے لیے رول ماڈل کے طور پر فروغ ملے گا۔

مختلف زمروں کے تحت رکشا منتری ایوارڈ کے لیے درخواستیں صرف آن لائن پورٹل (https://rmawards.ddpmod.gov.in) کے ذریعے ہی قبول کی جائیں گی اور ایوارڈ کے لیے درخواستوں پر بھی آن لائن کارروائی کی جائے گی۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔ ڈی جی کیو اے کا آر ایم ایوارڈ سیل پورٹل اور ہیلپ لائن سہولت کا انتظام کرے گا۔  (ای میل:- rmawardsmod-dgqa[at]gov[dot]in؛ ٹیلی  فون نمبر:- 01124196951)

سال  22۔2021 کے ایوارڈ 18 سے 22 اکتوبر 2022 تک گجرات کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والے ڈیف ایکسپو- 22 میں پیش کیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  م م ۔ ن ا۔

U-10502                



(Release ID: 1861086) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Marathi