سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
فرانس کے ا نسٹی ٹیوٹ نیشنل ڈی لا پروپریٹی انڈسٹریلے اور کونسل آف سائنٹفک انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کے درمیان روایتی معلوماتی ڈجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل) تک رسائی سے متعلق تعاون کے سمجھوتے پر دستخط
Posted On:
16 SEP 2022 6:04PM by PIB Delhi
فرانس کے نیشنل انڈسٹریل پراپرٹی انسٹی ٹیوٹ کے ا نسٹی ٹیوٹ نیشنل ڈی لا پروپریٹی انڈسٹریلے (آئی این پی آئی ) اور اور کونسل آف سائنٹفک انڈسٹریل ریسرچ نے سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور ڈی ایس آئی آر کےسکریٹری ڈاکٹر این کلائسلوی کی موجودگی میں ایک سمجھوتہ کے ذریعہ روایتی معلوماتی ڈجیٹل لائبریری تک رسائی کے بارے میں تعاون کرنے اتفاق کیا ہے ۔ ہندوستان کے لئے علاقائی آئی پی کونسلر جناب سبستین کونن اور سی ا یس آئی آر اور کے سربراہ اور سائنٹس – ایچ ڈاکٹروسوجننی جے ستی گیری کی جانب سے سمجھوتہ کا تبادلہ کیا گیا ۔ اس سمجھوتہ کے ذریعہ فرانس کے آئی این پی آئی کو پیٹنٹ گرانٹ پروسیزر کے مقاصد کے لئے بھارتی روایتی علم کے تعلق سے سابقہ فن کامعائنہ کرنے کے لئے مکمل روایتی نالج ڈجیٹل نالج کے ڈیٹابیس تک رسائی حاصل ہوگی ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سی ایس آئی آر کی ڈی جی نے روایتی علم کے شعبے میں فرانس کے ساتھ اشتراک کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے آئندہ حفظان صحت کے چیلنجوں کے لئے ٹھوس کوششوں کی حوصلہ افزائی کی ۔ جناب سبستین کونن نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس نہ صرف آئی این پی آئی کے لئے اہم دستاویز ہوگی بلکہ فرانس میں روایتی صنعتی کمپنیوں کے لئے کافی اہمیت کی حامل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فرانس بھی روایتی شعبوں میں سائنسی مقاصد کے لئے سی ایس آئی آ ر کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کا منتظر ہے ۔
فرانس کی آئی این پی آئی کے ساتھ روایتی معلوماتی ڈجیٹل لائبریری ( ٹی کے ڈ ی ایل) تک رسائی کے سمجھوتے پر دستخط کو دانشورانہ املاک کے حقوق کے ساتھ ساتھ فرانس اورہندوستان کے درمیان روایتی علم کے شعبوں میں نئی شراکت داری اور آپسی تعاون کا آغاز قرار دیا۔
ٹی کے ڈی ایل کے بارے میں :
ٹی کے ڈی ایل ڈیٹابیس دنیا میں اپنے قسم کا پہلاڈیٹا بیس ہے جو حکومت ہند کے ذریعہ سی ایس آئی آر اورآیوش کی وزارت کے درمیان اشتراک کے ذریعہ 2001 میں قائم کیا گیا تھا ۔ ٹی کے ڈی ایل کا اہم مقصد ہندوستانی روایتی علم (ٹی کے) پر پیٹنٹ کی غلط گرانٹ اور ملک کے روایتی علم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔فی الحال ٹی کے ڈی ایل، یونانی، سدھا اور سووارگ پا کے ساتھ ساتھ روایتی نصاب کے یوگا جیسی دوا کے ہندوستانی نظام کی 4.2 لاکھ سے زیادہ سے فارمولیشن اورتکنیکس سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔
ٹی کے ڈی ایل کےبارےمیں معلومات انگریزی، جرمن، فرینچ، جاپانی اور اسپینی زبان سمیت پانچ بین ا لاقوامی زبانوں میں ایک ڈجیٹائز فارمیٹ میں پیش کی گئی ہے۔ اور یہ فارمیٹ ا ٓسانی سے پیٹنٹ اگزامینرس کے ذریعہ سمجھی جاسکتی ہے ۔ ٹی کے ڈی ایل ڈیٹا بیس ، ٹی کے ڈی ایل رسائی سمجھوتوں کے ذریعہ پیٹنٹ دفاتر کو ہی دستیاب ہے ۔ ڈینس پیٹنٹ اورٹریڈ مارک آفس کے ساتھ اس تعاون کے ذریعہ دنیا بھر میں پیٹنٹ دفاتر کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے اور یہ دفاتر ٹی کے ڈی ایل ڈیٹابیس تک رسائی فراہم کراتے ہیں۔
ٹی کے ڈی ایل روایتی علم کے تحفظ میں ایک عالمی بینچ مارک ہے اور وہ اپنی وراثت کے کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کے خلاف ہندوستان کے مفادکا کامیابی سے تحفظ کررہاہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ف ر
U- 10498
(Release ID: 1861043)
Visitor Counter : 129