وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عوام سے مسلح افواج فلیگ فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل

Posted On: 08 SEP 2022 3:15PM by PIB Delhi

ہندوستان کے تمام شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ میں پوری سرگرمی کے ساتھ عطیہ دیں  اور جنگی بیواؤں ، سابق فوجیوں ،  فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے شہیدوں کے وارڈوں اور ان کے لواحقین کے مقصد سے جڑیں۔مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ کے لئے عطیات انکم ٹیکس قانون 1961 کی دفعہ 80 جی (5) (vi) کے تحت انکم ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں ۔

وزارت دفاع میں سابق فوجیوں کی  فلاح کامحکمہ جنگی بیواؤں ، شہید فوجیوں کے  گھر والوں اور سابق فوجیوں  فلاح بہبود  اورباز آباد کاری کے لئے کام کررہا ہے ۔ان میں معذور فوجی بھی شامل ہیں اوران سبھی کو مالی امداد فراہم کرکے ان کی مدد کی جاتی ہے ۔ ان کے بچوں کو تعلیمی امداد، آخری رسوم کے لئے مالی امداد، طبی امداد، یتیم / معذوربچوں کوامداد اور دیگر ضرورتیں بھی فراہم کرائی جاتی ہیں ۔یہ مالی امداد مسلح افواج  فلیگ ڈے فنڈ کو فراہم کی جاتی ہے جس کے لئے عام لوگوں سے مسلح افواج فلیگ ڈےفنڈ کے لئے عطیات وصول کئے جاتے ہیں۔ مسلح افواج کا فلیگ ڈے فنڈہرسال 7 دسمبر کو منایا جاتا ہے ۔

مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈکے لئے عطیات میں اضافہ کرنے کی غرض سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ سابق فوجیوں، ان کے بچوں اور جنگی بیواؤں کو مالی امداد کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے ۔مسلح افواج فلیگ ڈے فنڈ کے لئے عطیات چیک / ڈی ڈی / این ای ایف ٹی/ آ ر ٹی جی ایس  کے ذریعہ حسب ذیل بینک کھاتوں میں  جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

 

Sr.
No.

Bank Name & Address

Account Number

IFSC Code

  1.  

Punjab National Bank

Sewa Bhawan Branch

RK Puram, New Delhi-110066

3083000100179875

F'UNB0308300

  1.  

State Bank of India (Saving A/c)
RK Puram, New Delhi-110066

34420400623

SBIN0001076

  1.  

State Bank of India (Current A/c)
RK Puram, New Delhi-110066

40601079720

SBIN0001076

  1.  

ICICI Bank

IDA House, Sector-4

RK Puram, New Delhi-110022

182401001380

ICIC0001824

 

*************

ش ح۔ح ا  ۔ف ر

U- 10489


(Release ID: 1861028) Visitor Counter : 97
Read this release in: English