بھاری صنعتوں کی وزارت

بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے جرمن وزیر جناب وولف گینگ ٹائیفینسی سے ملاقات کی

Posted On: 20 SEP 2022 7:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20ستمبر، 2022/  بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرشن پال گرجر نے آج جرمن وفد کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی جس کی قیادت اقتصادی امور اور جرمنی کی آزاد ریاست تھیورنگیا کی  سائنس و ڈیجیٹل سوسائٹی جرمنی کے وزیر جناب وولف ٹائیفینسی نے کی ۔

جناب گرجر نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون خاص طور پر صاف ستھرے ہائیڈروجن کے میدان میں اہم ہے ، زور دے کر کہا کہ بھارت، توانائی کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیت کو کام میں لانے کے لیے صاف ستھرے ہائیڈروجن کے متعلق مختلف پہلوؤں پر جرمنی کے ساتھ کام کرنے کا متمنی ہے ۔

یہ میٹنگ اس لیے بھی اہمت کی حامل ہے کیونکہ بھارت اور جرمنی تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، خاص طور پر متبادل ای وی بیٹری کیمسٹری جیسے سوڈیم آئن، ایلومینیم ایئر وغیرہ کی تلاش اور نایاب زمینی معدنیات کی ایک مضبوط سپلائی چین بنانے کے لیے نکل، کوبالٹ۔

دونوں ممالک ایک بھارت – جرمن گرین ہائیڈروجن ٹاسک فورس کے قیام کی بھی کوشش کر رہے  ہیں تاکہ پراجیکٹوں، قواعد و ضوابط اور معیارات، تجارت اور مشترکہ تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کا اہل  بنانے والا فریم ورک تیار کر کے ذریعے گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، استعمال، ذخیرہ اور تقسیم میں باہمی منصوبوں کے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔ 

 U - 10479



(Release ID: 1861008) Visitor Counter : 86


Read this release in: English