وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

’آٹھ اعشاریہ پندرہ فیصدجی او آئی    ایف سی آئی   ایس بی 2022‘ کی ادائیگی

Posted On: 20 SEP 2022 2:05PM by PIB Delhi

’8.15 فیصدجی او آئی    ایف سی آئی   ایس بی 2022‘ کی بقایا ادائیگی 15 اکتوبر 2022 (16 تاریخ کو اتوار کا دن چھٹی ہونے کے باعث) کو ادائیگی  کی جانی ہے ۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لگایا جائے گا۔ نیگوشیبل انسٹرومینٹس ایکٹ 1881 کے تحت  کسی ریاستی سرکار کے ذریعے ،واپسی ادائیگی کے دن  چھٹی  کا اعلان کرنے کی  صورت میں  قرضے، سابقہ کام کرنے کے دن ،اس ریاست میں ادائیگی کے دفاتر میں ادائیگی کرکے کی جائے گی۔

سرکاری سکیورٹیز ضابطے 2007 کے ذیلی ضابطے 24(2) اور 24 (3) کے مطابق ، میچوریٹی کی ادائیگی، ذیلی جنرل لیجر یا  آئینی ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں رکھنے والے سرکاری سکیورٹی کے رجسٹرڈشدہ ہولڈر کے ذریعے ادائیگی ایک پے آرڈر کے ذریعے کی جانی چاہئے جس میں اس کے بینک کھاتے کی متعلقہ تفصیلات شامل ہونی چاہئے یا کسی بینک میں ہولڈر کے کھاتے سے ادائیگی کی جانی چاہئے جس میں الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے فنڈس کی رسید کی سہولیات موجود ہوں۔ سکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے ، اس طرح کی سرکاری سکیورٹیزکے اصل سبسکرائبر یا ذیلی ہولڈر، پہلے سے ہی اپنے بینک کھاتوں کی متعلقہ تفصیلات فراہم کریں گے۔ البتہ بینک اکاؤنٹ / الیکٹرانک ذرائع کے ذریعے فنڈس کی رسید کے لیے منشور کی عدم موجودگی میں،  آخری تاریخ پر قرضے کی ادائیگی کی سہولت دینے کے لیے، ہولڈرس ،سکیورٹیز کے لیے ٹینڈر کرسکتے ہیں جو سرکاری قرضے کے دفاتر، خزانے / ذیلی خزانے اور بھارت کے اسٹیٹ بینک(جس میں وہ سود کی ادائیگی کے لیے رجسٹرڈ ہیں) کی شاخوں  میں ادائیگی کی آخری تاریخ سے 20 دن قبل ہی جمع کروا سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

**********

 

ش ح۔ا ع  ۔ر ا

U- 10463


(Release ID: 1860840) Visitor Counter : 138


Read this release in: Hindi , English