وزارت سیاحت

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے آج برکس ملکوں کے سیاحت کے وزراء کی میٹنگ سے ورچوئلی طور پر خطاب کیا

Posted On: 19 SEP 2022 8:47PM by PIB Delhi

 

برکس ممبر ملکوں کے سیاحت کے وزرا کی میٹنگ آج مؤرخہ 19 ستمبر  کو منعقد ہوئی، جس میں سیاحت اور ثقافت اور شمالی-مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکت کی۔ چین نے ہندوستان سے 2022 میں برکس کونسل کی صدارت لی ہے۔ آج وزرا کی میٹنگ سینئر افسروں کی میٹنگ کے دو سطحوں کے بعد ہوئی ہے، جو   اگست اور ستمبر میں ورچوئلی طور پر ہوئی تھی۔

 

میٹنگ میں برازیل، روس، چین اور جنوبی افریقہ کے سیاحت کے وزرا نے شرکت کی اور آلودگی سے پاک ترقی، پائیدار ترقی اور لچکدار بحالی کےموضوع پر ایک کمیونک منظور کیا گیا۔ 2021 میں جب برکس کی ہندوستان کی صدارت میں میٹنگ ہوئی تھی، تو کئی اہم باتوں پر زور دیاگیا تھا، جن میں پائیداری ، قابل تجدید وسائل کی منتقلی، روزگار پیدا کرنے، گرین اور پائیدار سیاحت کا فروغ اور سیاحت کی بحالی کو تیز کرنے کے لے طور طریقے شامل تھے۔ سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ہندوستان نے   پچھلے سال ہندوستان کی سربراہی میں برکس کی میٹنگ کے دوران ٹورزم کے لے برکس اتحاد کا آغاز کیاتھا۔ اس نے ایسے اقدامات کو فروغ دیا، جس سے ایک مزید لچکدار، پائیدار اور سب کی شمولیت والے سیاحت کے شعبےکو ایک شکل دی جا سکے۔ یہ پائیدار بنیادوں پر سیاحت کی ترقی اور بحالی  کو تیز کر سکتی ہے۔ ہندوستان پائیدار ترقی کے لئےاقوام متحدہ کے 230 کے ایجنڈے کو نافذکرنے کوکافی اہمیت دیتا ہے اوروہ سیاحت کے شعبے میں پائیدار ترقی کو فروغ دے رہا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفط اور آب و ہوا میں تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

 

وزارت کا طریقہ کا ریہ ہے کہ کووڈ کے بعد  سیاحت کے شعبے کی ترقی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے اور ثقافتی سیاحت، ایڈوینچر ٹورزم، ایم آئی سی ای، طب، آرام دہ سیاحت اور دیہی سیاحت جیسے ترجیحاتی شعبوں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے، جس کے لئے حسب ذیل اہم اقدامات کی نشاہدھی کی گئی ہے۔

  • گرین گرو تھ اور پائیدار ترقی
  • ڈیجیٹل سیاحت
  • ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ
  • سیاحت اور مہمان نوازی اور ہنرمندی کا فروغ اور ایم ایس ایم ای کی ترقی

اس کی عکاسی 23-2022 میں ہندوستان کی ایس سی او کی صدارت اور جی-20 کی صدارت میں بھی ہوگی۔

***

ش ح۔ ح ا۔ ک ا

 



(Release ID: 1860780) Visitor Counter : 94


Read this release in: English