وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i)7.38 فیصد جی ایس 2027،  (ii)جی او آئی ایف آر بی 2028، (iii) 7.54 فیصد جی ایس 2036 ، (iv) 7.36 فیصد جی ایس 2052 کی فروخت کے لیے نیلامی (دوبارہ اجرا)

Posted On: 19 SEP 2022 5:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19ستمبر، 2022/ حکومت ہند (جی او آئی )نے یکساں قیمت کے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 9000 کروڑ روپے (برائے نام) کی  ایک نوٹیفائڈ رقم  کے لیے  ’’7.38 فیصد سرکاری تمسکات 2027‘‘،  (ii) یکساں قیمت کے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کے لیے ’’جی او آئی ایف آر بی 2028‘‘ ، (iii) یکساں قیمت کے طریقے کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 11000 کروڑ روپے (برائے نام) کی ایک نوٹیفائیڈ رقم کے لیے 7.54 سرکاری تمسکات 2036 ، (iv) کثیر قیمتی طریقےکا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 8000 کروڑ روپے(برائے نا م) کی ایک نوٹیفائڈ رقم کےلیے7.36 فیصد سرکاری تمسکات 2052 کی نیلامی (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کو یہ متبادل حاصل ہوگا کہ وہ مذکورہ بالا ہر ایک ضمانت کےبدلے 2000 کروڑ روپےتک کا اضافی سبسکرپشن اپنے پاس برقرار رکھے۔ یہ نیلامیاں بھارتیہ ریزرو بینک کے پورٹ ممبئی کے ، ممبئی دفتر کے ذریعے 23 ستمبر، 2022  بروز جمعہ کی جائیں گی۔

تمسکات کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا پانچ فیصد تک حصہ سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت سے متعلق اسکیم کے مطابق اہل افراد اور اداروں کو الاٹ کی جائیں گی۔

نیلامی کے لیے مقابلہ جاتی اور غیر مقابلہ جاتی دونوں طرح کی بولیوں کو بھارتیہ ریزرو بینک کے کور بینکنگ سولیوشن (ای – کوبیر) نظام پر 23 ستمبر 2022 کو الیکٹرانک شکل میں داخل کیا جائے ۔ غیر مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھےدس بجے سے صبح 11 بجےکےدریان داخل کیا جائے اور مقابلہ جاتی بولیوں کو صبح ساڑھےدس بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے کے درمیان داخل کیا جائے۔

نیلامیوں کے نتائج کا اعلان 23 ستمبر 2022 بروز جمعہ کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کی طرف سے ادائیگی 26 ستمبر 2022 کو بروز پیر کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10427


(Release ID: 1860697) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi