کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے قومی لاجسٹک پالیسی کا آغاز کیا


ہندوستان نے قومی لاجسٹک پالیسی کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے: جناب نریندر مودی

ہندوستان ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے: جناب نریندر مودی

پالیسی اور کارکردگی ترقی کے مساوی ہے: جناب نریندر مودی

لاجسٹک پالیسی ایک محرک اور رہنما قوت کے طور پر کام کرے گی: جناب نریندر مودی

ڈرون ٹیکنالوجی نقل و حمل اور لاجسٹک کے شعبے کے اہم پہلو کے طور پر ابھرے گی، خاص طور پر دور دراز علاقوں کے لیے: جناب نریندر مودی

ہمیں جلد سے جلد لاجسٹک لاگت کو 13 فیصد سے واحد ہندسے پر لانا چاہیے: جناب نریندر مودی

قومی لاجسٹک پالیسی محکموں کے درمیان خلا کو ختم کرنے میں مدد کرے گی؛ یہ وزیر اعظم مودی کے وژن کا نتیجہ ہے: جناب پیوش گوئل

لاجسٹک لاگت کو کم کرنے، بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور کسانوں اور صارفین سمیت تمام اسٹیک ہولڈروں کو فائدہ پہنچانے کی پالیسی: جناب پیوش گوئل

لاجسٹکس قومی معیشت کی خط حیات ہے: جناب پیوش گوئل

قومی لاجسٹک پالیسی اور گتی شکتی لاجسٹکس کے لیے ڈبل انجن کے طور پر کام کریں گے: جناب پیوش گوئل

Posted On: 17 SEP 2022 8:57PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی لاجسٹک پالیسی کا آغاز کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے قومی لاجسٹک پالیسی کے ساتھ ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-09-17at8.09.24PMWABU.jpeg

 

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ’پالیسی اور کارکردگی‘پیش رفت کے مساوی ہے، وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ لاجسٹک پالیسی ایک محرک اور رہنما قوت کے طور پر کام کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی نقل و حمل اور لاجسٹکس کے شعبے میں خاص طور پر دور دراز علاقوں کے لیے اہم پہلو بن کر ابھرے گی۔ وزیر اعظم نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہمیں جلد از جلد لاجسٹک لاگت کو 13 فیصد سے واحد ہندسے پر لانا ہوگا۔

قومی لاجسٹکس پالیسی کے آغاز کے موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، کامرس اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم کے جامع وژن کے مطابق قومی لاجسٹک پالیسی تمام محکموں کے درمیان خلا کو ختم کرے گی اور ریاستوں کو ایک ساتھ لائے گی۔

لاجسٹکس کو معیشت کی لائف لائن بتاتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ قومی لاجسٹک پالیسی ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر کو ایک نئی سمت دے گی اور اسے مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کووڈ-19 نے دنیا کے سامنے ہندوستان کے لاجسٹک سیکٹر کی طاقت کو ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء تمام لوگوں تک بر وقت پہنچیں اور ہم نے بین الاقوامی تجارت میں نئے سنگ میل قائم کیے۔

وزیر موصوف نے یقین ظاہر کیا کہ قومی لاجسٹک پالیسی کے نفاذ سے لاجسٹک لاگت میں کمی آئے گی، بین الاقوامی تجارت کو تقویت ملے گی، ہندوستان کو ’آتم نربھر‘ یا خود انحصار بنانے میں مدد ملے گی، ملک میں خوشحالی آئے گی اور ہمارے اسٹارٹ اپس کو نئے مواقع میسر ہوں گے۔ یہ پالیسی ملک کے کسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہو گی، جس سے انھیں اپنی پیداوار کو تیز رفتاری سے منڈیوں تک لے جانے میں مدد ملے گی اور تاخیر کو کم کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے معیشت میں قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

ہندوستان کے ذریعہ نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے جیسے اڑان، بھارت مالا، ساگر مالا، نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن وغیرہ کے میدان میں کئی اہم اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی کتاب میں اس وقت ایک نئے باب کا اضافہ ہوا جب پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا۔ ”نیشنل لاجسٹک پالیسی اور گتی شکتی لاجسٹکس کے لیے ڈبل انجن کے طور پر کام کریں گے“، انھوں نے مزید کہا۔

بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اقتصادی ترقی کا ایک یقینی راستہ قرار دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور اختراع اس مشن کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسی تناظر میں یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (ULIP) کو ایک مربوط پورٹل کے طور پر تیار کیا گیا ہے جس میں اشیا کے محل وقوع کے بارے میں معلومات کافی آسانی کے ساتھ حقیقی وقت پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نیشنل لاجسٹک پالیسی کو اسٹیک ہولڈروں کی گہری مشاورت کی ایک منفرد مثال قرار دیتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے صنعت، پالیسی معاملات کے ماہرین اور وزارتوں کے ساتھ گہرا تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا گیا ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت اور رہنمائی میں ہندوستان نئی سوچ اور نئے اعتماد کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے اور ایک جدید اور ترقی یافتہ ملک کی تعمیر ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی زندگی قوم کو بے لوث خدمت کرنے اور عوام کی سماجی ترقی کا آغاز کرنے کی ترغیب دے رہی ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم سے کہا کہ ”آپ واقعی ایک ہمدرد رہنما ہیں، ایک وژن رکھتے ہیں اور ایک فیصلہ کن لیڈر ہیں“۔ انھوں نے مزید کہا کہ شکر گزار قوم وزیر اعظم کی درازی عمر اور اچھی صحت کے لیے دعا گو ہے۔

جناب گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انھوں نے وزیر اعظم کو ملک اور دنیا کا مقبول ترین عوامی لیڈر اور غریبوں کا مسیحا قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے کام اور وژن کے مطابق پوری قوم نے اس دن کو خدمت اور سماجی کاموں کے لیے وقف کر کے منایا۔ انھوں نے بتایا کہ قوم نے آج وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ دینے کی ایک عالمی ریکارڈ مہم چلائی ہے۔

لاجسٹکس کی کارکردگی بنیادی ڈھانچے، خدمات (ڈجیٹل نظام/ عمل/ ریگولیٹری فریم ورک) اور انسانی وسائل کا کام ہے۔ مختلف اقتصادی زون سے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر کے لیے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان (NMP) کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ لاجسٹکس کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک تبدیلی کا طریقہ ہے، جس میں مختلف ایجنسیوں کے موجودہ اور مجوزہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے لوگوں اور سامان کے لیے پہلے اور آخری میل کے رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس پالیسی کا وژن تیز رفتار اور جامع ترقی کے لیے ملک میں تکنیکی طور پر قابل، مربوط، لاگت مؤثر، لچکدار، پائیدار اور قابل اعتماد لاجسٹک ماحولیاتی نظام کو تیار کرنا ہے۔

یہ پالیسی 2030 تک ہندوستان میں لاجسٹکس کی لاگت کو عالمی معیار کے مقابلے میں کم کرنے، لاجسٹکس کارکردگی اشاریہ کی درجہ بندی میں 2030 تک سر فہرست 25 ممالک میں شامل ہونے کی کوشش کرتی ہے، اور ایک مؤثر لاجسٹک ماحولیاتی سسٹم کے لیے ڈیٹا پر مبنی فیصلے کی حمایت کا طریقہ کار تشکیل دینا چاہتی ہے۔

اس پالیسی کو جامع لاجسٹک ایکشن پلان (سی ایل اے پی) کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔ سی ایل اے پی کے تحت مجوزہ مداخلتوں کو آٹھ اہم ایکشن علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے: (i) انٹیگریٹڈ ڈجیٹل لاجسٹکس سسٹمز (ii) فزیکل اثاثوں کی معیار کاری اور بینچ مارکنگ سروس کے معیار کے معیارات (iii) لاجسٹکس ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ اور کیپیسٹی بلڈنگ (iv) ریاستی مشغولیت (v) ) ای ایک آئی ایم (ایکسپورٹ امپورٹ) لاجسٹکس (vi) سروس امپروومنٹ فریم ورک (vii) مؤثر لاجسٹکس کے لیے سیکٹرل پلان (viii) لاجسٹک پارکس کی ترقی کی سہولت۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری، آیوروید، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی (آیوش) کے مرکزی وزیر، جناب سربانند سونووال، وزیر تعلیم، ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری، جناب دھرمیندر پردھان، شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔

                                        **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

18-09-2022

U: 10384


(Release ID: 1860361) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi