الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت  دو ہزار پچیس - چھبیس تک  300  ارب ڈالر کے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے : وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


وزیر مملکت نے تروپتی میں بھارت کے پہلے لیتھیم سیل مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیا

Posted On: 16 SEP 2022 6:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16ستمبر، 2022/ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج آندھر پردیش کے تیروپتی شہر میں  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت 26-2025 تک 300 ارب ڈالر کی مالیت کی الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے نشانے کو حاصل کرنے کا اہل ہے، کہا  کہ حکومت سبھی ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پابند ہے۔ تاکہ اس نشانے کو پورا کرنےمیں اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپ اور چھوٹے کاروباریوں کو مدد دی جا سکے۔

جناب چندر شیکھر تیروپتی میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹر میں منوتھ انڈسٹریز کے ، بھارت  کے پہلے لیتھیم سیل مینوفیکچرنگ کارخانے کے اپنے دورے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا  ’’ تیروپتی کی نعمتوں سےمالا مال اس سرزمین پر ہونا ایک فخر کی بات ہے ۔وہ سری وینکٹیسورا کے زیر سایہ ہے۔ یہ دن وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش سے ایک دن پہلے کا بھی ہے۔ میرے لیے ذاتی طور پر تیروپتی ای ایم سی  اور لیتھیم سیل مینوفیکچرنگ کے بھارت کے پہلے پلانٹ میں ہونا مسرت کی بات ہے ۔ ‘‘

انہوں نے کہا ’’ہمارا مقصد یہ ہے کہ 26-2025 تک 300  ارب مالیت کی الیکٹرانک مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے نشانے سے تجاوز کیا جائے۔ اس کا مطلب ہے 25 لاکھ کروڑ  روپے جو 2014 میں – 1.10 لاکھ کروڑ ، جب وزیر اعظم مودی نے اقتدار سنبھالا تھا اس سے24 گنا زیادہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلے سے سرگرم پالیسیوں  اور عمدہ طریقے سے تیار کیے گئے پروگراموں سے ہر ایک اسٹارٹ اپ اور ہر ایک چھوٹے کاروباری کو مدد ملے گی کہ وہ اس خواب کو ایک حقیقت میں بدلے۔

لیتھیم – آیون فیکٹری کے ، کمرشیل پیداوار اور اس کے باقائدہ طور پر کھلنے کا پروگرام اگلے مہینے ہے۔ فی الحال اس پلانٹ کی تنصیب شدہ صلاحیت 270 ایم ڈبلیو ایچ ہےاور یہاں 10 اے ایچ روزانہ کی صلاحیت کے 20000 سیلز تیار کیے جاتے ہیں۔

جناب چندر شیکھر نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کلسٹرس کی تعریف کی کہ وہ بھارت کو الیکٹرانک مینوفیکچرنگ کا ایک عالمی مرکز بنانے کے وزیراعظم مودی کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کی سمت ایک قدم ہے۔

یہ جدید ترین پلانٹ چنئی میں قائم منوتھ انڈسٹریز لمیٹڈ نے قائم کیا ہے اور اس پر 165 کروڑ روپے  کی لاگت آئی ہے۔

اس موقے پر منوتھ کے چیئرمین جناب لال چند، نائب چیئرمین جناب جسونت منوتھ ، منوتھ کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب وکاس اور ڈائریکٹر جناب سشی بھی موجود تھے۔

جناب چندر شیکھر نے اس موقعے پر ایک پودا بھی لگایا۔

بعد میں وزیر موصوف نے ڈکسن ٹکنالوجیز اور یونائیٹڈ ٹیلی لنکس کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا جو دو ای ایم سی میں قائم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U - 10342

 

 



(Release ID: 1859985) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi