کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے اور آئی آئی ایم جموں نے کاروباری نظم و نسق اور کارپوریٹ امور میں تعلیمی، تحقیقی اور ایگزیکٹو تعلیمی پروگراموں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے

Posted On: 16 SEP 2022 4:57PM by PIB Delhi

 

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے درمیان آج یہاں آئی آئی سی اے کیمپس، مانیسر میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے۔ ایم او یو پر آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای او جناب پروین کمار اور آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سہائے نے اپنے اپنے اداروں کی جانب سے دستخط کیے۔

 

 

جناب پروین کمار نے مطلع کیا کہ دونوں اداروں کی اپنی خصوصیات ہیں، جنہیں اکیڈمک، ریسرچ اور ورکنگ ایجوکیشن پروگرام کی تشکیل میں یکساں طور پر مربوط کیا جا سکتا ہے۔ تعاون کے اشارے والے شعبوں میں کاروباری نظم و نسق اور کارپوریٹ امور سے متعلق عصری مسائل پر طویل مدتی مشترکہ کورسز اور ایوارڈ ڈگریاں، ڈپلومے اور سرٹیفکیٹس کی پیشکش شامل ہے۔ پروفیسر سہائے نے آئی آئی ایم جموں کی خصوصیات کے بارے میں بتایا کہ دونوں ادارے اس تعاون سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

 

مفاہمت نامے میں آئی آئی ایم جموں کے ذریعہ آئی آئی سی اے کو ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں (پی ایچ ڈی) اور پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو شپس کے انعقاد کے مقصد سے ایک تحقیقی مرکز کے طور پر تسلیم کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مشترکہ سیمینار، کانفرنس اور ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ بزنس مینجمنٹ اور کارپوریٹ افیئرز کے عصری مسائل پر بھی سنٹر آف ایکسیلنس قائم کیے جا سکتے ہیں۔ مفاہمت نامے میں دونوں اداروں کے باہمی فائدے کے لیے پروفیسروں کے تبادلے اور سنٹر/سینٹر آف ایکسیلنس کے تعلیمی مواد اور اشاعتوں کے تبادلے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

اس موقع پر جناب پروین کمار اور پروفیسر بی ایس سہائے نے آئی آئی سی اے کیمپس میں آم کے درخت بھی لگائے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10338


(Release ID: 1859918) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi