جل شکتی وزارت

نمامی گنگے پروگرام کے تحت منصوبے

Posted On: 28 JUL 2022 5:37PM by PIB Delhi

وزیرمملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب بتایا کہ نمامی گنگا پروگرام (این جی پی)، دریائے  گنگا اور اس کی معاون ندیوں کی بحالی کے لیے ابھرتی ہوئی ضروریات اور ترجیحات کو پورا کرنے میں متحرک اور فطرت میں ارتقا پذیر ہے۔ این جی پی کے تحت، ریاستی سطح کے سالانہ عملی منصوبے تیار کیے جاتے ہیں اور ریاستوں کے ذریعے پروجیکٹ تیار کیے جاتے ہیں اور مناسب منظوری کے عمل کے بعد عمل آوری کے لیے پیش کیا جاتا ہے اور پروجیکٹوں کو ان کے مقررہ وقت کے مطابق مکمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

این جی پی کے تحت، ریاستی سطح کے سالانہ عملی منصوبہ تیار کیے جاتے ہیں اور اس کی بنیاد پر 20-2019سے 23-2022 تک 127 سیوریج اور گھاٹ/ شمشان گھاٹ کے پروجیکٹ مکمل کیے جانے  ہیں۔ ہدف شدہ 127 منصوبوں میں سے اب تک 80 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔

پچھلے تین سالوں کے دوران، 122 پروجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 1068 ایم ایل ڈی ایس ٹی پی صلاحیت کی تخلیق/ بحالی، 1580 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک کی توسیع، 82 گھاٹوں اور 20 شمشان گھاٹوں کی ترقی/ بازآبادکاری، پٹنہ میں ریور فرنٹ کی ترقی، ای فلو نوٹیفکیشن وغیرہ عمل میں آئے ہیں۔

ریاستوں کی طرف سے جمع کئے گئے اے پی اوز (کام کاج کا سالانہ منصوبہ) کی بنیاد پر دریائے گنگا کے کنارے جنگل بانی کے کاموں کے لیے اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے گنگا کنارے ریاستی جنگلات کے محکموں کو فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اب تک، نمامی گنگے پروگرام کے تحت 30,071 ہیکٹر رقبہ پر شجرکاری کی گئی ہے۔

حکومت ہند نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی) کو فنڈز جاری کرتی ہے، جو ملک بھر میں نمامی گنگا پروگرام کے نفاذ کے لیے بااختیار نوڈل ایجنسی ہے۔ این ایم سی جی ریاستی حکومتوں / صاف گنگا کیلئے ریاستی مشنوں /  سی پی ایس یو ایسز / دیگر کام کرنے والی ایجنسیوں کو فنڈز جاری کرتا ہے۔

مذکورہ مدت کے دوران مختلف ایجنسیوں کو این ایم سی جی کی طرف سے جاری/خرچ کی گئی رقم، ریاست کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہے، جو ضمیمہ-I میں دی گئی ہے۔

این ایم سی جی نے دریائے گنگا کے احیاء کے لیے سائنسی تحقیق/مطالعہ شروع کیا ہے۔ کچھ اہم مطالعات ذیل میں دی گئی ہیں:-

  1. سی ایس آئی آر-این ای ای آرآئی کی طرف سے دریائے گنگا کے غیرمتعفن خواص کو اجاگر کرنا
  2. این ایم سی جی-(بذریعہ سروے آف انڈیا) کے لیے دریائے گنگا کے حصے کے طو ر پر ہائی ریزولوشن ڈی ای ایم اور جی آئی ایس کے لیے تیار ڈیٹا بیس کی تخلیق۔
  • iii. سی ایس آئی آر-این ای ای آرآئی کے ذریعے ماحولیاتی نظام کی خدمت کے لیے گنگا پر مائکروبیل تنوع کی جی آئی ایس پر مبنی نقشہ سازی۔
  • iv. آئی آئی ٹی-کانپور کے ذریعے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ریت کی کان کنی اور دریائے گنگا پر اس کے اثرات کا تیز رفتار جائزہ۔
  1. ٹی ای آر آئی کے ذریعے ٹیکسٹائل شعبے میں پائلٹ ٹی اے ڈی اوایکس ٹیکنالوجی۔

 حکومت ہند نے نمامی گنگا پروگرام شروع کیا ہے، جو ایک مربوط سرپرست پروگرام ہے، جس کا مقصد دریائے طاس کے نقطہ نظر کو اپنا کرکے آلودگی کو مؤثر طریقے سے کم کرنا اور دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ نمامی گنگا کے تحت گندے پانی کی صفائی، ٹھوس فضلہ کے انتظام، ریورفرنٹ کے بندوبست (گھاٹوں اور شمشان گھاٹوں کی ترقی)، ای فلو، جنگل بانی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور عوامی شراکت وغیرہ کے شعبوں میں دخل اندازیوں کی ایک بڑی پہل دریا کی بحالی کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ  نمامی گنگے کے تحت آبی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے 162.79 کروڑ کے  تخمینہ لاگت پر 7 منصوبےعمل میں لائے جارہے  ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد گنگا ندی کے طاس میں آبی انواع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی خدمات کی دیکھ بھال کے لیے منصوبہ بندی اور انتظام کرنا ہے۔

 

آئی ایم سی اور مہشیر کے تحفظ اور بحالی کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ مچھلی کے بیج دریائے گنگا میں چھوڑے گئے ہیں۔ لکھنؤ کے ککریل میں میٹھے پانی کے کچھوؤں اور گھڑیال کے تحفظ اور افزائش میں مدد کرنے کے علاوہ دریائے گنگا میں 930 کچھوے چھوڑے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، آبی انواع کے چار (4) امدادی اور بحالی کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

ضمیمہ-I

 

 مختلف ایجنسیوں کو این ایم سی جی کے ذریعے جاری/خرچ کی گئی رقم، ریاست کے لحاظ سے مرتب کی گئی ہے۔

 

 

State

F.Y. 2017-18

F.Y. 2018-19

F.Y. 2019-20

F.Y. 2020-21

F.Y. 2021-22

Total

Uttarakhand

242.49

341.44

128.20

124.82

143.63

980.58

Uttar Pradesh

549.88

823.77

821.09

472.46

440.21

3,017.41

Bihar

367.18

673.03

1,185.17

194.43

249.70

2,669.51

Jharkhand

21.72

74.23

30.50

28.03

13.61

168.09

West Bengal

249.35

227.62

70.60

105.06

134.43

787.06

Madhya Pradesh

---

---

---

---

---

---

Delhi

81.57

310.69

214.47

235.00

405.00

1,246.73

Haryana

6.88

---

---

---

---

6.88

Rajasthan

---

1.25

---

---

50.00

51.25

Himachal Pradesh

---

---

---

1.25

2.50

3.75

Other basin wide interventions, including NMCG’s operational expenses

 

105.94

 

174.51

 

223.06

 

178.92

 

191.47

 

873.90

Grand Total

1,625.01

2,626.54

2,673.09

1,339.97

1,630.55

9,895.16

 

نوٹ: کسی خصوصی سال میں این ایم سی جی  کی طرف سے جاری/خرچ کی گئی رقم میں پچھلے برسوں سے غیر خرچ شدہ بیلنس بھی شامل ہے۔

****

 

ش ح ۔  ع ح ۔

U. No.10327



(Release ID: 1859786) Visitor Counter : 99


Read this release in: English