قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون سے متعلق زیر تربیت افراد کی ٹریننگ

Posted On: 29 JUL 2022 3:26PM by PIB Delhi

وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ  حکومت اپنےٹیلی- قانون اقدام کے ذریعے شہریوں کو پینل وکلاء کے ایک کیڈر کے ذریعے کامن سروس سینٹرز پر دستیاب ٹیلی ویڈیو کانفرنسنگ سہولیات کے ذریعے اور سٹیزنز ٹیلی لاء  موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پہلے سے قانونی چارہ جوئی کے مشورے اور مشاورت فراہم کرتی ہے۔ ٹیلی لاء کے تحت اب تک 854 پینل وکلاء کو شامل کیا جا چکا ہے۔ معاشرے کے کمزور طبقوں تک ٹیلی لاء کے فوائد کو زیادہ سے زیادہ پہنچانے کے لیے، خاص طور پر قانون کے طلباء اور عام طور پر طلباء کو رضاکارانہ طور پر کام کرنے اور پیرا لیگل رضاکاروں (پی ایل ویز) کے طور پر  شہریوں کے ٹیلی لا ء موبائل ایپ پر رجسٹر ڈ ہونے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

نیشنل لیگل سروس اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) سال کے موسم گرما اور سردیوں کے دوران قانون کے طلباء کے لیے 3 ہفتے کا انٹرن شپ پروگرام منعقد کرتی ہے۔ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ لاء انٹرن کو قانونی خدمات کے اداروں کے کام کرنے اور علاقائی توجہ کے ساتھ قانونی خدمات کے پروگراموں کا ایک جامع خیال حاصل ہو۔ اس انٹرن شپ کے دوران طلباء سینٹرل جیل یا ذیلی جیل کا دورہ کرتے ہیں اور قیدیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں،  تاکہ یہ معلوم کریں کہ آیا ان کی نمائندگی کوئی وکیل کر رہا ہے اور قیدیوں کی مشکلات کا پتہ لگانے، لیگل سروسز کلینک کے کام کا مشاہدہ کرنے کے لئے، آبزرویشن ہوم/جووینائل (نابالغ بچوں) جسٹس بورڈ /چائلڈ ویلفیئر کمیٹی/منشیات بحالی مرکز/ضلعی عدالتیں بشمول مجسٹریل، سیشن اور سول کورٹس اور پولیس اسٹیشنز کا دورہ کرتے ہیں اور ان اداروں میں قانونی خدمات کے وکلاء کے کردار کو دیکھتے ہیں۔ طلباء بھی شرکت کرتے ہیں اور قانونی خواندگی/قانونی بیداری  کے پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں۔ انٹرنشپ کی کامیاب تکمیل پر لا ء انٹرن کو ایک سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- اک - ق ر)

(16-09-2022)

U-10319


(Release ID: 1859750) Visitor Counter : 98


Read this release in: English