سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے گوالیار میں 1128 کروڑ روپے کی لاگت کے سات قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 15 SEP 2022 7:48PM by PIB Delhi

بہتر سڑک رابطے کے ذریعے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک دیتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج گوالیار میں وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، جناب جیوترادتیہ سندھیا، مدھیہ پردیش کے وزراء اور تمام ایم پی ایم ایل اے کی موجودگی میں 1,128 کروڑ روپے کی لاگت والے 7 نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں اور 222 کلومیٹر کی کل لمبائی کی شاہراہ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔

 

 

شاہراہوں کے نیٹ ورک کو جوڑنے میں مدھیہ پردیش کی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، لاگو کیے گئے ان منصوبوں سے نقل و حرکت میں سہولت ہوگی اور ایندھن کی بچت ہوگی۔ ملک بھر میں برقی ٹرانسفارمرز، مصالحہ جات، چندیری سلک اور قبائلی فن کو لے جانے کے لیے بہتر رابطہ فراہم کیا جائے گا۔ سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے چمبل کا خطہ ترقی کرے گا اور ریاست خوشحال ہوگی۔

 

 

یہ منصوبے میہونہ، لہڑ، ڈبوہ اور بھنڈر میں بائی پاس کی تعمیر کے ذریعے ٹریفک کو آسان بنائیں گے۔ مشہور سانچی استوپ، چندیری اور شیو پوری کے سیاحتی مقامات تک آسانی سے رسائی ہو گی۔ راجستھان، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے درمیان بہتر رابطہ ہوگا۔ اس کے علاوہ بھوپال، گوالیار اور جھانسی اضلاع کے درمیان بین ریاستی نقل و حرکت ہموار رہے گی۔ گوالیار میں سوارنریکھا ندی پر مہارانی لکشمی بائی مجسمہ سے IIITM تک چار لین پل کی تکمیل کے بعد شہر کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جانا آسان ہو جائے گا۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10304



(Release ID: 1859705) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi