سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کی شمولیت کے لئے ان کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے: ڈاکٹر وریندر کمار


مدھیہ پردیش کے اندور میں آج دو روزہ حساس پروگرام کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 15 SEP 2022 4:50PM by PIB Delhi

آج (15 ستمبر 2022) بریلینٹ کنونشن سنٹر، اندور، مدھیہ پردیش میں ایک دو روزہ حساس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران کو معذور افراد سے متعلق حقوق (آر پی ڈبلیو ڈی) ایکٹ کی دفعات اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے نفاذ میں ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں حساس بنانا اور حکومت کے پروگرام کو فروغ دینا ہے۔

اس پروگرام کا افتتاح سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور محترمہ پرتیما بھومک کی موجودگی میں کیا۔ 4 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں یعنی دہلی، گوا، اڈیشہ اور پنجاب کے وزراء اور 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر افسران نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

وزیر اعظم کی قیادت میں دیویانگ جن کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت کے مختلف اقدامات اور پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زندگی کے تمام پہلوؤں جیسے تعلیم، کھیل، فنون لطیفہ، موسیقی وغیرہ میں دیویانگ جنوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور ان کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کو کہا۔ انہوں نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیویانگ جن کے تئیں مثبت رویہ اپنانے کے لیے مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں 171 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے دیویانگ کھیل کیندر قائم کیا جا رہا ہے۔ رواں مالی سال میں سنٹر کے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سینٹر میں معذور کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی تاکہ وہ قومی/بین الاقوامی فورمز پر مقابلہ کر سکیں۔

مرکزی وزرائے مملکت جناب رام داس اٹھاولے اور محترمہ پرتیما بھومک نے بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ معذور افراد کو بااختیار بنانے اور ان کی شمولیت کے لیے مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں۔

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے تحت کام کرنے والے مختلف قومی ادارے، خود مختار ادارے اور مرکزی سیکٹر کے سرکاری ادارے بھی اپنے پروگرام/ خدمات کا اشتراک کریں گے تاکہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو معذور افراد کے فائدے کے لیے ان کی سرگرمیوں کی حد سے آگاہ کیا جا سکے۔

محکمہ کی طرف سے منعقد کیا جانے والا یہ دوسرا حساسیت ورکشاپ ہے۔ پہلا ورکشاپ مارچ 2022 میں کیواڈیہ، گجرات میں منعقد کیا گیا تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10298)



(Release ID: 1859704) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Punjabi