الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بہترین طور طریقوں اور یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ انجام دی گئیں حالیہ پہل قدمیوں کے اچھی حکمرانی پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں: جناب کھلّی رام مینا
آدھار نے ، ’آدھار کے استعمال کو سہل بنانے کے لیے کی گئیں حالیہ پہل قدمیاں‘ کے عنوان سے ریاست دہلی کی سطح پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا
Posted On:
15 SEP 2022 3:40PM by PIB Delhi
قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کے پرنسپل سکریٹری (مالیہ) اور ڈیویزنل کمشنر، جناب کھلی رام مینا نے یو آئی ڈی اے آئی ٹیم کی کوششوں کی ستائش کی ہے اور کہا ہے کہ بہترین طور طریقے ساجھا کرنے اور یو آئی ڈی اے آئی کےذریعہ انجام دی گئیں حالیہ پہل قدمیوں کے اچھی حکمرانی پر زبردست اثرات مرتب ہوئے ہیں اور یہ اس ورکشاپ کے اہم نکات میں سے ایک ہے۔ موصوف گذشتہ روز یہاں ریاستوں کے ذریعہ آدھار کو فروغ دینے کی غرض سے’آدھار کے استعمال کو سہل بنانے کے لیے کی گئیں حالیہ پہل قدمیاں‘ کے موضوع پر ریاست دہلی کی سطح پر منعقدہ ایک ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ریاستی حکومت، بینکوں، محکمہ ڈاک کے ادارے جیسے آئی پی پی بی، سی ایس سی، این پی سی آئی اور مرکزی حکومت کے سینئر افسران نے اس ورکشاپ میں شرکت کی۔
جناب مینا نے حاضرین کے ساتھ پی ڈی ایس سے فرضی راشن کارڈوں کو ختم کرنے اور آدھار کے استعمال سے خاصی بڑی رقم کی کفایت کا تجربہ بھی ساجھا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کے فوائد محض ریاستوں کے لیے مالی بچت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ اس سے جوابدہ رویے ، شفافیت، حکومت کی مختلف اسکیموں میں آخری میل تک سہولتوں کی تیز رفتار بہم رسانی کو بھی بڑھاوا ملا ہے۔
آدھار ملک کی سب سے بڑی اختراعات میں سے ایک اختراع ثابت ہوئی ہے۔ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ آدھار لوگوں کی اس بڑی آبادی کو شناخت فراہم کرچکا ہے جن کے پاس پہلے کوئی شناخت نہیں تھی۔ آدھار کے ذریعہ جس وسیع پیمانے پر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ان کے بارے میں پوری دنیا میں کہیں نہیں سنا گیا ۔
اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والے سینئر افسران میں جناب آلوک شکلا، آئی ٹی ایس، ڈی ڈی جی (میڈیا)، یوآئی ڈی اے آئی (صدردفاتر)، دہلی، جناب سنجے سوہانی، آئی ٹی ایس، ڈی ڈی جی، یو آئی ڈی اے آئی، آر او – دہلی، جناب اتل چودھری، آئی ٹی ایس، ڈی ڈی جی (ایچ آر)، یو آئی ڈی اے آئی (ایچ کیو)، دہلی، جناب وجندر سنگھ راوت، آئی اے ایس، ڈائرکٹر (پلاننگ)، قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت، اور قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت کے 11 اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ حضرات بھی شامل تھے۔
ورکشاپ کے چار سیشنوں کے دوران آدھار ایکو نظام میں شامل کیے گئے تصدیق سے متعلق نئے فیچرس، آدھار کے اختراعی استعمال کے معاملات اور دہلی میں نافذ کیے گئے بہترین طور طریقوں، براہِ راست فائدہ منتقلی اور آدھار سے مربوط ادائیگی نظام جیسےموضوعات پر غورو خوض کیا گیا۔ ان سیشنوں کے دوران ایم-آدھار ایپ، آدھار آن لائن خدمات اور یو آئی ڈی اے آئی نے باشندگان کے لیے آدھار انرولمنٹ اور اپڈیشن خدمات کو کیسے سہل بنایا، ان موضوعات پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
اپنے افتتاحی تبصرے میں، جناب آلوک شکلا ، آئی ٹی ایس ، ڈی ڈی جی (میڈیا)، یو آئی ڈی اے آئی (صدر دفاتر)، دہلی نے آدھار ایکو نظام کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا اور مطلع کیا کہ یوآئی ڈی اے آئی نے آدھار کے استعمال کو سہل بنانے کے لیے حال ہی میں متعدد پہل قدمیاں انجام دی ہیں جس کے نتیجہ میں ڈی بی ٹی اسکیموں میں 2.24 لاکھ کروڑ کی بچت کی گئی ہے اور اب تک 134 کروڑ آدھار تیار کیے جا چکے ہیں۔
اس موقع پر جناب سنجے کمار سوہانی، آئی ٹی ایس، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، یوآئی ڈی اے آئی ریجنل آفس، دہلی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے آدھار بھارت کے ڈجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی بنیاد بن چکا ہے ، اور ساتھ ہی اس نے ڈجیٹل تقسیم کو پُر کیا ہے، کے وائی سی خدمات شروع کی ہیں، موبائلوں کے ذریعہ گھر گھر بینکنگ خدمات فراہم کی ہیں اور حکومت کی مختلف بہبودی اسکیموں کے مستحق استفادہ کنندگان اور ضرورتمندوں کو راست طور پر ان کے بینک کھاتوں میں نقدی منتقل کرانے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے چہرے کی تصدیق، آف لائن توثیق اور توثیق کی فیس میں تخفیف جیسی یو آئی ڈی اے آئی کے ذریعہ انجام دی گئیں حالیہ پہل قدمیوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اے ایل بی آر پر بھی زور دیا تاکہ صفر سے پانچ برسوں کے دوران رابطہ کاری میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
ورکشاپ کے دوران مختلف موضوعات پر احاطہ کیا گیا۔ جناب مروگن، اسکولی تعلیم کے جوائنٹ ڈائرکٹر ، جی این سی ٹی دہلی، نے ایک پرزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے طلبا استفادہ کنندگان کے لیے وضع کی گئیں ڈی بی ٹی اسکیموں کے نفاذ میں آدھار کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ جناب دھروب جیوتی رائے، سینئر ایسو سی ایٹ، نیشنل پے منٹ کارپوریشن آف انڈیا ، نے ریاستی حکومت کی براہِ راست فائدہ منتقلی اسکیموں اور بینکوں کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے ساتھ بیک اینڈ ارتباط کے لیے ادائیگی کے نیٹ ورک کو بروئے کار لانے کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ ڈی بی ٹی مشن کے ڈپٹی سکریٹری جناب دیویندر کمارنے براہِ راست فائدہ منتقلی کو لے کر بہترین طور طریقے ساجھا کیے۔ جناب سروج ادھیکاری، ڈپٹی ڈائرکٹر، یو آئی ڈی اے آئی (صدر دفاتر) نے مستفیدین کو مختلف سبسڈی اور خدمات فراہم کرانے کے لیے، آدھار ایکٹ 2016 کے سیکشن 7 اور سیکشن 4 کے تحت مختلف اسکیموں کی مشتہری کے لیے ضابطے اور رہنماخطوط کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ جناب داویش آریہ ، سینئر منیجر، انڈیا پوسٹ پے منٹ بینک دہلی ، نے آئی پی پی بی کے ذریعہ آدھار پر مبنی مختلف اسکیموں کے بارے میں ایک پرزنٹیشن پیش کی۔ آتھینٹی کیشن ڈیویزن کے جناب انکت گپتا نے آن لائن اور آف لائن تصدیق کے بارے میں پرزنٹیشن پیش کی۔
******
ش ح۔ا ب ن۔ م ف
U-NO.10289
(Release ID: 1859611)
Visitor Counter : 84