نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے شونیہ مہم کے ایک سالہ سالگرہ کا جشن منایا

Posted On: 14 SEP 2022 8:32PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ہندوستان میں آلودگی کو صفر تک پہنچانے سے متعلق ای- موبیلٹی مہم، شونیہ کے ایک سالہ سالگرہ کی یاد میں آج ایک روزہ تقریب کا انعقاد کیا.

شونیہ رائیڈ ہیلنگ اور ڈلیوریز کے لئے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے استعمال کو فروغ دے کر فضائی آلودگی کو کم کرنے کی خاطر صارف میں بیداری پھیلانے کی ایک مہم ہے۔ اِس مہم میں رائیڈ ہیلنگ، ڈلیوری اور ای وی مہمات سمیت 130 صنعتی شراکت دار شامل ہیں۔

تمام شراکت داروں نے آج کی تقریب میں شرکت کی اور فلیٹ بجلی کاری کے لئے اپنی کامیابی کی داستانوں اور عزائم کو مشترک کیا۔  جی-20 کے شیرپا امیتابھ کانت، نیتی آیوگ کے سی ای او پرم ایئر، مائی گو کے سی ای او ابھیشیک سنگھ، دہلی حکومت میں پرنسپل سکریٹری آشیش کندرا، مہندرا الیکٹرک موبیلٹی کے سی ای او سمن مشرا اور متعدد دیگر شخصیات اِس تقریب میں موجود تھیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں جی-20 کے شیرپا امیتابھ کانت نے بتایا کہ شونیہ مہم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ سبز موبیلٹی انقلاب ہمارے سامنے ایک نئے دور کی اپیل کررہاہے۔  اس  کامستقبل الیکٹرک موبیلٹی کے توسط سے مشترکہ اور مربوط دنیا کی تیاری کا ہے۔

ہندوستان کی غیر کاربن اہداف کے حصول میں گرین موبیلٹی کے اہم کردار کی وضاحت کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے سی ای او پرم ایئر نے کہا کہ شونیہ مہم میں گرین موبیلٹی کے اہداف کے حصول کے لئے تمام شعبوں سے شرکت بڑھانے کی صلاحیت ہے۔  

آج کی تقریب میں علم اور معلومات کو مشترک کرنے اور معاون مصروفیات کی شروعات کرنے کے لئے شراکت داروں کو مواقع فراہم کئے گئے۔  اِس اہم مباحثے کے دوران اداروں نے  الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھانے میں درپیش چیلنجوں سے متعلق اپنی تشویشات کو مشترک کیا اور مہم کے ذریعہ ڈرائیونگ کے اثرات پر اپنی رائے پیش کی۔

تقریب کے دوران ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی ) انرجی اسٹوریج (حصہ سوئم) رپورٹ پر قومی پروگرام کی بھی شروعا ت کی گئی۔  رپورٹ میں اِس بات کو اجاگر کیاگیا کہ ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی ) انرجی اسٹوریج کے لئے  ہندوستان کی 2.5 بلین امریکی ڈالر کی پیداوار سے متعلق ترغیبی (پی ایل آئی )اسکیم2030 تک 260-106جی ڈبلیو ایچ کی متوقع مجموعی بیٹری مانگ کو پورا کرنے کے لئے اہم ہے، تاکہ ای وی کو اپنانے کے لئے ملک کا نقطہ نظر اور گریڈ ڈی کاربونائزیشن کو کامیابی سے مشترک کیا جاسکے۔  رپورٹ یہاں پڑھیں۔

شونیہ کے بارے میں:

تیزی سے عالمی شہرکاری اور ای-کامرس کی خریدوفروخت شہری مال کی لدائی، اتروائی اور رفتار کی مانگ میں اہم اضافہ ہورہا ہے۔ ہندوستان میں 2030 تک ان شعبوں کے 8 فیصد کے سی جی اے آر تک بڑھنے کی امید ہے۔ اگر یہ مانگ انٹرنل کمبوسٹن وہیکلس (آئی سی ای) کے ذریعہ پورا کی جاتی ہے تو یہ مقامی سطح پر فضائی آلودگی، کاربن کے اخراج میں قابل ذکر اضافہ ہوگا اور عوامی صحت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی سبب بنیں گے۔ الیکٹرک گاڑیاں اِن چیلنجوں سے حل فراہم کرنے کا موقع دیتی ہیں۔ آئی سی ای گاڑیوں کے مقابلے میں یہ ای وی تیل پائپ پر پی ایم یا این او ایکس کا اخراج نہیں کرتے ہیں اور 60 فیصد کم سی او2 کا اخراج کرتے ہیں اور اِن کی آپریٹنگ لاگت 75 فیصد کم ہوتی ہے۔ شونیہ ہندوستان میں موجود قومی اور ذیلی قومی ای وی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ مربوط کوششوں کی بھی تکمیل کرتا ہے، جس سے ہندوستانی شہروں میں صارفین کے درمیان بیداری اور صفر آلودگی رائیڈ اور ڈلیوری کی مانگ ہوتی ہے۔

اپریل 2022 تک شونیہ مہم کے ذریعہ مشترکہ شراکت داروں کے ذریعہ پوری کی گئی الیکٹرک ڈلیوری اور رائیڈ کی متوقع تعداد تقریباً 20 ملین اور 15 ملین تھی۔ یہ 13 ہزار ٹن سے زیادہ کے کاربن ڈائی ایکسائڈ اخراج تک  بچت کرتا ہے۔

اگر ہندوستان میں سبھی شعبوں کی ڈلیوری اور رائیڈس صفر ہوتی ہے تو ہندوستان میں فضائی معیار میں بہتری عوام کی صحت کی لاگت کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت کو بڑھانے اور اپنے ماحولیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے راستے پر جلد گامزن ہوں گے۔ ہندوستان میں رائیڈ ہیلنگ اور ڈلیوری شعبے کی بجلی کاری تقریباً 54 میٹرک ٹن سی او 2 اخراج، 16800 ٹن پی ایم اخراج اور 537000 ٹن این او ایکس آلودگی کو کم کرسکتا ہے، جس سے ایک سال میں تقریباً 5.7 لاکھ کروڑ کے اخراجات کی بچت ہوسکتی ہے۔ اس طرح شونیہ کاربن اخراج کو کم کرنے اور اپنے 2070 ماحولیاتی اہداف کو محفوظ کرنے کے لئے سی او پی 26 میں اعلان کردہ ہندوستان کے 5 نکاتی ایجنڈا (پنچامرت) کی حمایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اہم طو رپر اخراج میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

**********

 

(ش ح ۔  ع ح۔ ع ر)

U-10281

 



(Release ID: 1859510) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi