اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آر آئی این ایل نے قومی سطح کے 2 ایوارڈز حاصل کئے

Posted On: 14 SEP 2022 8:53PM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے تحت راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ- وشاکھاپٹنم (آر آئی این ایل) اسٹیل پلانٹ کو آج گجرات کے سورت میں قومی یوم ہندی کے موقع پر سرکاری زبان کے محکمہ اور امور داخلہ کی جانب سے ملک کا بہترین راج بھاشا کیرتی پرسکار سے نوازا گیا ہے۔ مسلسل چوتھی مرتبہ آر آئی این ایل نے ہندی کے نفاذ کے لئے سی زمرے (ہندوستان کی ریاستوں میں جہاں ہندی بہت کم بولی جاتی ہے) میں راج بھاشا کیرتی پرسکار کا پہلا ایوارڈ حاصل کیا۔

رواں سال دوسری آل انڈیا راج بھاشا سمیلن کے ساتھ ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب مشترکہ طو رپر منعقد کی گئی تھی۔ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ کے سی ایم ڈی  جناب اتل بھٹ نے یہ ایوارڈ داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل سے حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RINLreceivingthe1stprize(1)WLUX.jpg

ہندی اِن –ہاؤس میگزین کے زمرے میں آر آئی این ایل کی ہندی میگزین ‘سگندھ’ نے سی زمرے میں دوبارہ بہترین میگزین کا درجہ حاصل کیا اور اسے راج بھاشا کیرتی پرسکار کا پہلا انعام ملا۔ سگندھ کے ایڈیٹر جناب للن کمار اور جنرل منیجر (راج بھاشا) نیزآر آئی این ایل کے انتظامی انچارج جناب بھارتو ہری مہتاب اور سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے وائس چیئرمین سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

آر آئی این ایل کی مدد سے شہر میں سرکاری زبان کو نافذ کرنے والی کمیٹی (ٹی او ایل آئی سی)-(پی ایس یو)، وشاکھاپٹنم کو بھی اُسی تقریب میں سی زمرے میں دوسرا انعام دیاگیا ہے۔ راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش اور سرکاری زبان سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے نائب چیئرمین جناب بھارتو ہری مہتاب کی موجودگی میں  ٹی او ایل آئی سی، وشاکھا پٹنم کے چیئرمین جناب اتل بھٹ اور آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی ، داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نسیتھ پرمانک کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کیاگیا۔

ٹی او ایل آئی سی (پی ایس یو)،وشاکھا پٹنم کے ممبر سکریٹری جناب للن کمار نے بھی اس موقع پر راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش سے یہ تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔

آر آئی این ایل کے سی ایم ڈی اور تمام ڈائریکٹرس نے اِس حصولیابی پر آر آئی این ایل کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی اور سرکاری زبان کو مزید فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔

اس موقع پر شہر میں سرکاری زبان کے نفاذ سے متعلق کمیٹی (ٹی او ایل آئی سی) (پی ایس یو)، وشاکھاپٹنم کے چیئرمین جناب اتل بھٹ نے ٹی او ایل آئی سی (پی ایس یو، وشاکھاپٹنم کے تمام رکن تنظیموں کو اِس حصولیابی کے لئے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اِس کامیابی کے پیچھے اِن تمام لوگوں کی محنت ہے۔

**********

)ش ح ۔  ع ح۔ ع ر)

U-10280

 



(Release ID: 1859487) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi