کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی کوئلہ کان کی نیلامی کا دن-ایک اور دن-دو


پانچ ریاستوں کی دس کوئلے کی کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی

کوئلے کے کل ذخائر کا تخمینہ 3445.76 ملین ٹن ہے

Posted On: 14 SEP 2022 8:01PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے 30 مارچ 2022 کو سی ایم ایس پی ایکٹ اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی چوتھی قسط اور سی ایم ایس پی ایکٹ اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کی 5ویں قسط کی دوسری کوشش کے تحت تجارتی کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی شروع کی تھی۔ ای نیلامی کے پہلے اور دوسرے دن، مجموعی طور پر 10 کوئلے کی کانیں نیلامی کے لیے رکھی گئی تھیں جن میں سے 5 کوئلے کی کانیں سی ایم ایس پی کول مائنز اور 5 کوئلے کی کانیں ایم ایم ڈی آر کول مائنز تھیں۔ کوئلے کی کانوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

  • کوئلے کی سات کانوں کو مکمل طور پر دریافت کیا گیا ہے اور تین کانوں کو جزوی طور پر دریافت کیا گیا ہے۔
  • کوئلے کی ان 10 کانوں کے کل ارضیاتی ذخائر 3445.76 ملین ٹن ہیں۔
  • ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی اعلیٰ صلاحیت کی شرح (پی آر سی) 39.31 ملین ٹن سالانہ ہے۔

دن 1 اور دن 2 کے نتائج حسب ذیل ہیں:

 

نمبر شمار

کان کا نام

ریاست

پی آر سی (ملین ٹن سالانہ)

ارضیاتی ذخائر (ملین ٹن)

جمع کی گئی اختتامی بولی

ریزرو قیمت (فیصد)

حتمی پیشکش (فیصد)

1

سرسا

چھتیس گڑھ

ناقابل اطلاق

72.55

مدھیہ بھارت منرلز پرائیویٹ لمیٹڈ/333702

4.00

5.50

2

داہیگاؤں/مکرڈھوکرا-IV

مہاراشٹر

1.61

121.00

آواسا فیرو الائیز پرائیویٹ لمیٹڈ/ 332977

4.00

5.50

3

بسنت پور

جھارکھنڈ

ناقابل اطلاق

200.00

گنگارام چک مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ/148095

4.00

5.00

4

بندھا شمالی

مدھیہ پردیش

ناقابل اطلاق

500.00

جے پرکاش پاور وینچرز لمیٹڈ/64702

4.00

15.75

5

مرکی منگلی-IV

مہاراشٹر

0.20

3.42

سوبھاگیہ مرکنٹائل لمیٹڈ/321854

4.00

6.00

6

جیت پور

جھارکھنڈ

2.50

81.10

ٹیری مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ/327195

4.00

7.00

7-8

رمپیا اور ڈپ سائیڈ آر رمپیا

اوڈیشہ

15.00

1179.41

جھار منرل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ/231029

4.50

9.50

9-10

گھوگھرپلی اور اس کی ڈپ ایکسٹینشن

اوڈیشہ

20.00

1,288.28

ویدانتا لمیٹڈ/68522

4.00

23.00

 

تجارتی کوئلے کی کان کنی کی نیلامی کے عمل کے تحت آج تک اوپر کی 10 کوئلے کی کانوں سمیت کل 57 کوئلے کی کانوں، جن میں قسط-4 اور قسط-5 کی دوسری کوشش میں نیلامی کی گئی تھی، 140.75 ملین ٹن سالانہ کی مجموعی پی آر سی کے ساتھ کامیابی سے نیلام ہو چکی ہے۔

ان کانوں کے فعال ہونے سے ملکی کوئلے کی پیداوار میں نجی شعبے کا اہم حصہ ہوگا اور درآمدی کوئلے پر انحصار کم ہوگا۔ تجارتی نیلامیوں سے حکومتی خزانے کو بہت زیادہ ریونیو حاصل ہو گا اور کوئلے کے حامل علاقوں کے آس پاس کی آبادی کی سماجی ترقی میں مدد ملے گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10257


(Release ID: 1859401) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi