پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند، گجرات نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے (ایل ایس ڈی جی) کے لیے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبہ بندی میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں


پنچایتی راج اداروں کی مضبوطی اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مفاہمت نامہ

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار نے پنچایتی راج اداروں سے آخری میل تک پہنچنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ سبھی کو ساتھ لے جانے کی اپیل کی

 پنچایتی راج کی وزارت اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند، گجرات کے درمیان تعاون اس سے زیادہ مناسب وقت پر نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے کہ ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے: ڈاکٹر اوماکانت دش، ڈائریکٹر، آئی آر ایم اے

Posted On: 14 SEP 2022 6:35PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر)، حکومت ہند اور انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ آنند (آئی آر ایم اے)، گجرات نے آج گجرات کے آنند میں واقع آئی آر ایم اے کیمپس میں مفاہمت کے ایک اقرار نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

Graphical user interfaceDescription automatically generated

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار اور  آئی آر ایم اے کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر اوما کانت دش نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ مفاہمت نامہ ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کی مضبوطی اور صلاحیت کی تعمیر کو تقویت دینے اور فریم ورک وضع کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت پنچایتی راج کی وزارت اور آئی آر ایم اے پنچایتی راج اداروں کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کو مقامی بنانے (ایل ایس ڈی جیز) کے لیے گرام پنچایت کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے شعبے میں تعاون کریں گے۔

جناب کمار نے اس موقع پر کہا کہ ’’اگر دیہی علاقوں میں پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کا حصول مستقل اور معنی خیز نوعیت کا ہونا ہے، تو پنچایتی راج اداروں کو واضح نقطہ نظر کے ساتھ پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کی لوکلائزیشن اور موضوعاتی اہداف کے حصول کے موضوعات کے ساتھ ان کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ  ’’آئی آر ایم اے، وہ واحد ادارہ ہے جو ایسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے جو دیہی ہندوستان کی مجموعی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔‘‘ جناب کمار نے پنچایتی راج اداروں سے آخری میل تک پہنچنے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے جذبے کے ساتھ سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کے لیے ٹیکنالوجی/ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر اوماکانت داش نے کہا کہ آئی آر ایم اے کا قیام دیہی مینیجرز کی تشکیل کے بیان کردہ مقصد کے ساتھ کیا گیا تھا، جو کہ نچلی سطح پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی آر ایم اے اور پنچایتی راج کی وزارت کے درمیان تعاون اس سے زیادہ مناسب اور موزوں وقت پر نہیں ہو سکتا تھا، اس لیے کہ قوم ترقی پذیر ہندوستان کے 75 سال اور اس کے لوگوں کی شاندار تاریخ کی یاد میں ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ منا رہی ہے۔ وہ لوگ جو پنچایتی راج اداروں اور آئی آر ایم اے جیسے اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دیہی ترقی کے لیے ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعاون آئی آر ایم اے اساتذہ اور شرکاء کو پنچایتی راج اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے اور پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے لوکلائزیشن کے بڑے ہدف کے حصول کی طرف زمینی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد فراہم کرے گا۔

پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری، محترمہ ریکھا یادو نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن اور نچلی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کے تال میل پر ایک جائزہ مشترک کیا۔ چیلنجز اور کمیونٹی کی شرکت کو متحرک کرنے میں موجود مواقع کو تسلیم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنچایتی راج کی وزارت اسے تسلیم کرتی ہے اور اس کی کوششیں اب پائیدار ترقیاتی اہداف کے لوکلائزیشن کے نفاذ اور نگرانی پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ آئی آر ایم اے سے توقع کی جائے گی کہ وہ اپنی مہارت، تکنیکی مہارت اور عملی تجربے کو معاہدے کے مشترکہ مقاصد تک پہنچائے گی اور باہمی تعاون کی کوششوں سے ملک بھر میں بہترین طور طریقوں کا نفاذ ہوگا۔

مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے کی تقریب میں آئی آر ایم اے اساتذہ کی طرف سے مختلف ڈومینز پر پریزنٹیشن بھی پیش کئے گئے جیسے آئی آر ایم اے کی حکمت عملی اپنے پی جی ڈی ایم طلباء کو انسٹی ٹیوٹ کے ویلج فیلڈ ورک سیگمنٹ (وی ایف ایس) اور سمر انٹرن شپ سیگمنٹ (ایس آئی ایس) کے دوران پنچایتی راج کی وزارت فیلوز کے ساتھ مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ تخلیق کرنے کے لیے اس کی مسلسل وابستگی، تحقیق اور صلاحیت سازی کے پروگرام جو دیہی برادریوں کو شامل کرتے ہیں اور ہندوستان کی معیشت اور معاش کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے پائیدار ماڈل بناتے ہیں۔

تقریب کا اختتام پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب سنیل کمار، پنچایتی راج کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری،ریکھا یادو اور آئی آر ایم اے کے فلیگ شپ پی جی ڈی آر ایم پروگرام کے طلباء کے درمیان بات چیت کے سیشن کے ساتھ ہوا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10250)


(Release ID: 1859388) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi