وزارت دفاع

تینوں افواج کے کمانڈروں کی سطح کی 36 ویں کانفرنس- جنوب، پورٹ بلیئر میں منعقد ہوئی

Posted On: 14 SEP 2022 1:09PM by PIB Delhi

تینوں افواج کے کمانڈروں کی سطح کی 36 ویں کانفرنس- جنوب، انڈمان اور نکوبار کمان کی زیر سرپرستی، 12 تا 13 ستمبر 2022، پورٹ بلیئر میں منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ کانفرنس کی میزبانی، انڈمان نکوبار کمان کے کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل اجے سنگھ نے کی۔ جنوبی کمان کے جی او سی- اِن- سی، لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نین، مغربی بحری کمان کے ایف او سی- اِن- سی، وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی، جنوبی فضائی کمان کے اے او سی- اِن- سی ایئر مارشل جے چلاپتی اور مشرقی بحری کمان کے چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل سنجے واتسائن، اس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے۔

سینئر قیادت نے جیو اسٹریٹجک صورتحال سے متعلق مختلف پہلوؤں اور بحر ہند خطے میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، تینوں افواج کی علاقائی کمان کے اقدامات میں تال میل قائم کرنے کے ساتھ ساتھ تینوں افواج کی ٹریننگ اور تیاری کو بہتر بنانے اور اسے تقویت بہم پہنچانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر غور وخوض کیا۔

اس کانفرنس کا مقصد بھارت کی ساحلی سروس اور مربوط سروس کمانوں کی اجتماعی قوتوں اور صلاحیتو ں کو باہم یکجا کرنا تھا۔ اس کانفرنس میں مقابلہ کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے طور طریقے تلاش کرتے ہوئے عصری سکیورٹی سے متعلق مثالی نمونوں کو حل کرنے اور کارروائیوں کو زیادہ مؤثر اور کارگر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICQP8O.jpg

 

**********

 

)ش ح ۔  ع م۔ ع ر)

U-10237



(Release ID: 1859164) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Manipuri , Hindi , Tamil