سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی مزید ایک دفاعی پروجیکٹ میں مددگار، ایسیو-30ایم کے 1 ہوائی جہاز اور 1500 ایچ پی جنگی ٹینک انجن کے لئے اہم مقامی اجزاء کی تیاری میں معاون
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی کا میسرز غازی آباد پریسجن پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، (جی پی پی)، غازی آباد، اتر پردیش کے ساتھ ایسیو-30ایم کے 1 ہوائی جہاز کے آلات کے اجزاء کی اہم مشینی اور معائنہ جاتی عمل کے ذریعے تیاری کے لئے معاہدہ
ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں میں سے ایک میسرز غازی آباد پریسجن پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کو ہال، سی وی آر ڈی ای اور بی ای ایم ایل کی خاطر دیسی ایپلی کیشن کے لئے ضروری اجزاء کی تیاری میں معاونت کرتا ہے
Posted On:
13 SEP 2022 5:47PM by PIB Delhi
ہندوستانی حکومت اپنے انتہائی اہم 'میک ان انڈیا'اقدام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ حالیہ برسوں میں، ملک نے ہندوستان میں عالمی سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور مقامی اشیاء سازی کو تقویت بخشنے کی کوششوں کو تیز کیا ہے۔ درونِ ملک اشیاء سازی کی طرف توجہ دینے کا ایک بڑا شعبہ دفاعی سیکٹر رہا ہے اور مقامی ڈیزائن، ڈیولپمنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے کئی پالیسی ساز اقدامات اور اصلاحات وزیر اعظم مودی کی قابل قیادت میں کی گئی ہیں تاکہ اس طرح دفاعی ساز و سامان کی درآمدات پر انحصار کم ہو۔
وزارت دفاع نے اس کے ایک حصے کے طور پر صنعت کی جانب سے مقامی کاری کو فروغ دینے کے لئے 'سریجن' پورٹل شروع کیا ہے۔ پورٹل پر اب تک 19509 دفاعی اشیاء اپ لوڈ کی گئی ہیں جوپہلے در آمد کی جاتی تھیں۔ ہندوستانی صنعت نے ان میں سے اب تک 4006 دفاعی اشیاء کی مقامی طور پر تیاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ حکومت کے ان اقدامات سے غیر ملکی ذرائع سے دفاعی خریداری پر اخراجات 46 فی صد سے کم ہو کر 36 فی صد ہو گئے ہیں۔ اس طرح 2019-2018 سے 2021-2020 تک یعنی گزشتہ 3 (تین) برسوں میں درآمداتی بوجھ میں کمی آئی ہے۔ مزیدیہ کہ سرکاری اور نجی شعبے کی دفاعی کمپنیوں کی پیداوار کی مالیت دو برسوں یعنی 2020-2019 اور 2021-2020 میں 79,071 کروڑ روپے سے بڑھ کر 84,643 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
اس پبلک پرائیویٹ کوشش کی تکمیل کے لئے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ جو حکومتِ ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے میسرز غازی آباد پریسجن پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (جی پی پی) واقع غازی آباد، اتر پردیش کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد نازک مشینیاور معائنہ جاتی عمل کے ذریعے ایسیو-30ایم کے 1 ہوائی جہاز کے آلات کے اجزاء جیسے بالترتیب روٹری پائپ یونین اور کور، 1500 ایچ پی جنگی ٹینک انجن کے والو ٹرین کے اجزاء اور ریگولر بی ای ایم ایل انجنوں کے والو ٹرین کے اجزاءکی تیاری ہے۔ ٹی ڈی بی نے مجموعی پروجیکٹ لاگت کے 14.2 کروڑ روپے میں سے 5.5 کروڑ روپے کی امداد کو منظوری دی ہے۔
اس منصوبے کے ذریعے کمپنی کا مقصد ہندوستان ایروناٹک لمیٹڈ (ہال) کو 'سُکھوئی-30 ایم کے1' کے اہم مشینی آلات کے اجزاء کی تیاری اور فراہمی کی خاطر اور 1500 ایچ پی 12وی کے والو ٹرین کے اجزاء، آرمرڈ فائٹنگ وہیکل (اے ایف وی) کا 25 لیٹر کی صلاحیت کا ڈیزل انجن جو کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (سی وی آر ڈی ای) واقع اوادی کا بنایا ہوا ہے اور بی ای ایم ایل کو ریگولر بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (بی ای ایم ایل) انجن فراہم کرنے کیلئے ایک سہولت گاہ قائم کرنا ہے۔ جی پی پی ہال اور بی ای ایم ایل دونوں کا رجسٹرڈ وینڈر ہے جو اس پروجیکٹ کے ذریعے کچھ اجزاء کے درآمداتی متبادل کے لئے شریکِ عمل ہے۔
جناب راجیش کمار پاٹھک، آئی پی اینڈ ٹی اے ایف ایس، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہا کہ "حکومتِ ہند کے 'میک ان انڈیا' اقدام کے تحت مقامی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ترقی میں مدد کرنے کی خاطر ٹی ڈی بی وسیع تر گھریلو ایپلی کیشنز کے لئے بہت سی درآمداتی ٹیکنالوجیز کی معاونت کر رہا ہے تاکہ اس طرح کے اہم مشینی اجزاء اور خدمات جیسے دفاع، صحت اور فارما، آٹوموبائل اور ڈرون مینوفیکچرنگ وغیرہ کی مقامی صلاحیت کو تمام شعبوں میں نجی مینوفیکچررز کے ذریعے بڑھایا جا سکے۔ یہ پروجیکٹ دفاعی شعبے کے لئے ایک ایسا اقدام ہے جس میں میسرز غازیآباد پریسجن پراڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے ایسیو-30ایم کے 1 ایئر کرافٹ کے لئے جو ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ضروری اجزاء تیار کئے جائیں گے۔
*****
U.No:10208
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1859115)
Visitor Counter : 124