آئی ایف ایس سی اتھارٹی
بین الاقوامی مالیاتی خدمات سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے ) نےا ٓئی ایف ایس سی اے فنٹیک ترغیباتی اسکیم 2022 کے لئے رہنما خطوط اور درخواست فارم جاری کئے
Posted On:
12 SEP 2022 8:35PM by PIB Delhi
ہندوستان میں جی آئی ایف ٹی انٹرنیشنل فائنانشئیل سروسز سینٹر (آئی ایف ایس سی اے )میں ایک عالمی نوعیت کے فنٹیک ہب کے قیام کو فروغ دینے کے مجموعی مقصدسے انٹرنیشنل فائنناشئیل سروس سینٹر زاتھارٹی (اتھارٹی یا آئی ایف ایس سی اے ) نے مخصوص گرانٹس کی شکل میں فنٹیک سرگرمیوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لئے آئی ایف ایس سی اے (فینٹیک ترغیباتی ) اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ یہ اسکیم مورخہ 2فروری 2022 کو گزٹ نوٹی فکیشن نمبر آئی ایف ایس سی اے / 22-2021 / جی این / 022 کے ذریعہ نوٹی فائڈ کی گئی ہے ۔
اے -یہ اسکیم اوورسیز مارکیٹ کے لئے رسائی حاصل کرنے کی خاطر گھریلو فنٹیکس کے لئے کھولی جائے گی۔
بی-یہ اسکیم ان گھریلو فنٹیک کے لئے کھولی جائے گی جو آئی ایف ایس سی اے سے تسلیم شدہ اسٹاک ایکس چینجز میں فہرست بندی چاہتے ہیں۔
سی –یہ اسکیم ان غیرملکی فنٹیکس کے لئے کھولی جائے گی جو ہندوستان میں آئی ایف ایس سیز کے لئے مارکیٹ رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اتھارٹی کے انضباطی فریم ور ک کے اندر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ڈی- یہ اسکیم ان غیر ملکی فنٹیکس کے لئے کھولی جائے گی جو انٹر آپریٹ ایبل انضباطی سینڈ باکس فریم ورک کے تحت گھریلو مارکیٹ تک رسائی چاہتے ہیں۔
ای-یہ اسکیم ان گھریلو فنٹیکس کے لئے کھولی جائے گی جوانضباطی سینڈ باکس کے ذریعہ یا رجسٹریشن یا اختیار کے راستے کے ذریعہ آئی ایف ایس سیز کے ذریعہ کاروبار بڑھارہے ہیں۔
مجاز درخواست دہندگان کے لئے ترغیبات کی قسمیں حسب ذیل ہیں:
اے-فنٹیک اسٹارٹ اپ گرانٹ - یہ گرانٹ ایک پروڈکٹ یا ایک سروس اور ایک ناول فنٹیک آئیڈیے یا نظریہ کو ایک ایم وی پی میں تبدیل کرنے پر توجہ کے ساتھ ایک اسٹارٹ اپس کے لئے گوٹو مارکیٹ اقدامات کو فروغ دینے کے لئے استعمال کی جائے گی۔
بی-پروف آف کنسیپٹ ( پی اوسی )گرانٹ – یہ گرانٹ گھریل مارکیٹ یا اوورسیز میں جلد یا میچور فنٹیک کمپنی (ایف ای) کے ذریعہ ایک پی اوسی انجام دینے کے مقصد کے لئے استعمال کی جائے گی۔
سی-سینڈ باکس گرانٹ – یہ گرانٹ ایک سینڈ باکس میں خدمات یا اختراعی مصنوعات کے ساتھ تجربے کے لئے فنٹیک کمپنی ایف ایز کے ذریعہ استعمال کی جائے گی۔
ڈی-گرین فنٹیک گرانٹ - یہ گرانٹ ایسے حل کو فروغ دینے کے لئے استعمال کی جائے گی ،جس سے ماحولیات سماجی اور حکمرانی ( ای ایس جی ) سرمایہ کاری سمیت پائیدار مالیاتی اور پائیداری سے جڑے مالیہ کی راہ ہموار ہو۔
ای-ایکسلی ریٹر گرانٹ -یہ گرانٹ صلاحیت سازی ، مینٹرز کے ارد گرد صلاحیت کی اہلیت ، سرمایہ کاروں کو لانے ، مزید پروجیکٹ لانے یا پی او سی اور ٹائی اپس وغیرہ کے لئے آئی ایف ایس سی میں ایکسلی ریٹرز کو تعاون دینے کے لئے استعمال کی جائے گی۔
ایف –لسٹنگ سپورٹ گرانٹ ، یہ گرانٹ اتھارٹی کے ذریعہ تسلیم کئے گئے اسٹاک ایکسچینجوں پر فہرست بندی کے خواہشمند گھریلو فنٹیک کمپنی ایف ای کو تعاون دینے کے لئے استعمال کی جائے گی۔
اس اسکیم کے تحت سوچی گئی گرانٹ کو ان مجاز ایف ایز کو دستیاب کرایا جائے گا۔
اے - جو اتھارٹی کی ریگولیٹری یا اختراعی سینڈ باکس کا حصہ ہیں۔
بی-جو ایک کاؤنٹر پارٹ ریگولیٹر کے ساتھ فنٹیک برج ارینجمنٹ کے تحت اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں۔
سی-جنہوں نے کسی ایکسلی ریٹر یا کوہوٹ یا خصوصی پروگرام ،جسے اتھارٹی کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہو یا تعاون حاصل ہو ، میں شرکت کررہے ہیں یا شرکت کی ہے۔
ڈی-جن کا کمپنیوں نیزایسی انضباطی یا سپروائزری اداروں کے ذریعہ حوالہ دیا گیا ہو ، جنہوں نے اتھارٹی کے ساتھ اشتراک یا مفاہمت نامے یا خصوصی انتظام کیا ہو۔
نفاذ کے ساتھ ساتھ درخواست فارم کے لئے اس اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط یہاں جاری کئے جارہے ہیں۔
تفصیلی رہنما خطوط اوردرخواست فارم https://ifsca.gov.in/Viewer/Index/343 سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
براہ مہربانی آئی ایف ایس سیز میں فنٹیک کمپنی کے لئے فریم ورک پر 27 اپریل 2022 کو آئی ایف ایس سی سرکلر
(https://ifsca.gov.in/Viewer/Index/292 پررسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔) کا حوالہ دیں تاکہ فنٹیک کمپنی کی حیثیت سے اختیار حاصل کیاجاسکے۔
*************
ش ح۔ح ا۔ رم
U-10195
(Release ID: 1858903)
Visitor Counter : 123