ریلوے کی وزارت
زیادہ تیز رفتار اور زیادہ سہولت کے ساتھ سفر کو زیادہ آرام دہ بنائے گی، نئی وندے بھارت ٹرین
سائڈ ریکلائنر سیٹ کی سہولیات تمام زمرو ں میں فراہم کی جائیں گی
ہیٹنگ ، وینٹی لیشن اور ائیر کنڈیشننگ (ایچ وی اے سی ) سے مسافروں کی صحت بہتر ہوگی اور انہیں زیادہ آرام ملے گا
Posted On:
09 SEP 2022 6:22PM by PIB Delhi
مسافروں کے لئے بہترین سہولیات دینے کی مسلسل کوششوں کے تحت ہندوستانی ریلوے تیز رفتار ٹرین وندے بھارت کا نیا اوتار یعنی وندے بھارت-2 متعارف کرائے گی۔ وندے بھارت-2 صرف باون سیکنڈ میں صفر سے بڑھ کر 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ، 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار ، 430 ٹن کے بجائے 392 ٹن کم وزن اور مانگ پر وائی فائی کنٹینٹ سہولت ہونے جیسی بہترین سہولیات سے لیس ہوگی۔نئی وندے بھارت میں 32 انچ کا ایل سی ڈی ٹی وی بھی ہوگا جبکہ اس سے پہلے وندے بھار ت ایل سی ڈی ٹی وی 24 انچ کے تھے۔ ٹریکشن موٹر کی دھول سے پاک صاف ہوا کی کولنگ کے ساتھ 15 فیصد زیادہ توانائی کی افادیت والی ایسی ٹرین کے سفر کو زیادہ آرام دہ بنائے گی۔ایگزیکٹو کلاس کے مسافروں کودی جارہی سائڈ رکلائنر کی سیٹ کی سہولت اب تمام زمروں میں دستیاب ہوں گی۔
وندے بھارت ایکسپریس کے نئے ڈیزائن میں ہوا کی صاف صفائی کے لئے روف ماؤنٹیڈ پیکج یونٹ (آر ایم پی یو ) میں فوٹو کیٹلٹک الٹرا وائلیٹ ائیر پیوری فکیشن سسٹم لگایا گیا ہے۔مرکزی سائنسی آلات سے متعلق ادارہ ( سی ایس آئی او ) چنڈی گڑھ کے ذریعہ کی گئی سفارش کے مطابق اس سسٹم کو آر ایم پی یو کے دونوں سروں میں قائم کیا گیا ہے تاکہ تازہ ہوا اور واپس آرہی ہوا کے ذریعہ آنے والے جراثیم ، بکٹیریا ،وائرس وغیرہ سے پاک ہوا کو فلٹر اور صاف کیا جاسکے ۔
*************
ش ح۔ ع ح۔رم
U-10157
(Release ID: 1858660)
Visitor Counter : 146