وزارتِ تعلیم
جنا ب دھرمیندر پردھان نے جواہر نوودیا ودیالیہ، وڈ نگر میں ایک نئے تعمیر شدہ کثیرالمقاصد ہال کا افتتاح کیا
Posted On:
10 SEP 2022 6:30PM by PIB Delhi
جواہر نوودیا ودیالیہ وڈ نگر، ضلع مہسانہ میں ایک نئے تعمیر شدہ کثیر المقاصد ہال کا افتتاح آج جناب دھرمیندر پردھان، حکومت ہند کےمرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی نے کیا۔ یہ ہال 4 کروڑ 61 لاکھ 57 ہزار روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر محترمہ شاردابین پٹیل، ایم پی، مہسانہ؛ شری سوم بھائی مودی، جگوری بین ویاس صدر نگر پالیکا وڈ نگر، سری پنکج کمار پرنسپل سکریٹری، حکومت گجرات اور نوودیا ودیالیہ سمیتی کے سینئر افسران موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ہمیں اپنے ادب، فن، فلسفہ اور تعلیم پر فخر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی مستقبل کے لیے نسل تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے وڈ نگر کی بھرپور اور قدیم تاریخ کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وڈ نگر علم کی روحانی شان، تہذیب اور ثقافت کا ایک متحرک مرکز رہا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی نئی نسل کو عالمی شہری بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شہریوں کے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو ایک نئے ہندوستان - ایک صاف، صحت مند اور خوشحال ملک کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی اپنے فرائض کی انجام دہی ایک بہتر پڑوس، بہتر معاشرے اور بالآخر ایک بہتر ملک کی راہ ہموار کرے گا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وڈ نگر سے ان کے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اس سرزمین کی خوبصورتی ہے کہ اس سرزمین میں پرورش پانے والا اب ملک کا رہنما اور عالمی رہنما ہے۔
حکومت ہند کی وزارت تعلیم کی نوودیا ودیالیہ کمیٹی نے دسمبر 2017 میں جواہر نوودیا اسکول، وڈ نگر، ضلع مہسانہ کے لیے ایک کثیر المقاصد عمارت (ملٹی پرپز ہال) کی تعمیر کے لیے 4,61,57,000 روپے مختص کیے تھے۔ اس کے علاوہ اس ہال میں تعلیمی سرگرمیاں اور ان ڈور پروگرام وغیرہ منعقد کرنے کی گنجائش ہے۔ اس عمارت کی تعمیر کا کام نومبر 2021 میں جدید انداز میں کیا گیا تھا۔
*************
ش ح ۔ اک ۔ ف ر
U. No.10152
(Release ID: 1858626)
Visitor Counter : 87