بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمندری تربیتی پروگرام

Posted On: 29 JUL 2022 2:20PM by PIB Delhi

جہاز رانی کے ڈائریکٹر جنرل، ممبئی نے ہندوستان میں 156 سمندری تربیتی اداروںکو منظوری دی ہے۔ ہندوستانی یا غیر ملکی بحری جہازوں پر بحری جہازوں کی ملازمت کا انحصار اس بات پر ہے کہ وہ بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے 1978 کے بین الاقوامی کنونشن آن ٹریننگ، سرٹیفیکیشن اور واچ کیپنگ (ایس ٹی سی ڈبلیو) کنونشن کے مطابق تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ ہیں، جس میں ہندوستان ایک دستخط کنندہ ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے منظور شدہ میری ٹائم ٹریننگ کورسز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ تمام منظور شدہ میری ٹائم ٹریننگ کورسز بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے جاری کردہ آئی ایم او ماڈل کورس کے مطابق ہیں اور سیفیئرز (ایس ٹی سی ڈبلیو) کنونشن، 2010 کے لیے تربیت، سرٹیفیکیشن اور واچ کیپنگ کے معیار کے مطابق ہیں۔ مزیدبرآں، تربیت، امتحان اور تشخیص پروگرام ( ٹی ای اے پیئ) مینوئل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے جس میں ضروری رہنما خطوط اور تربیتی کورسز، سمندری سفر کی خدمات اور امتحانات کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ امیدواروں/سمندریوں کے علاوہ، میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹیز کے لیے ایک مشترکہ کورس ہے یعنی تربیت کے لیے عمودی انٹیگریشن کورس (وی آئی سی ٹی)۔

ای لرننگ: ڈائریکٹوریٹ نے امیدواروں کے لیے مختلف درجات اور ایس ٹی سی ڈبلیو ماڈیولر کورسز کے سرٹیفکیٹس آف کمپی ٹینسی امتحان کے لیے مطالعاتی مواد تک رسائی کے لیے ای لرننگ پلیٹ فارم تیار کیا تھا۔ ای لرننگ میں، ایس ٹی سی ڈبلیو کی ضروریات کے مطابق ہر کورس کی تمام صلاحیتوں کا احاطہ کرنے والے کورسز تین جہتی اینی میشنز، مکمل صوتی ہدایات اور باب وار امتحانات کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ یہ طالب علم کو کورس کے اوقات میں سمجھوتہ کیے بغیر، اپنے وقت پر حاضر ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ لاگ ان اور کورس کے دوران فوٹو کی تصدیق اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ صحیح امیدوار کورس میں شرکت کر رہا ہے۔ طلباء کے ذریعہ کورس مکمل کرنے کے بعد، اس کے ذاتی ریکارڈ کو ای لرننگ پر اس کورس کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے امیدواروں کو بغیر کسی قیمت کے ای لرننگ مواد فراہم کیا، جس سے افسران کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، ان کی ملازمت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سمندری مسافروں کے لیے آن لائن ایگزٹ امتحانات اور آن لائن نتائج: یہ عام ایگزٹ امتحان، پورے ہندوستان میں یکساں معیار کو برقرار رکھنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس آن لائن سسٹم کے لیے سوالاتی بینک، ماہرین کے ایک سیٹ کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہےاور ماہرین کے ایک دوسرے گروپ کے ذریعہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ کسی بھی قسم کے تضادات سے بچنے کے لیے فوری نتائج ظاہر کئے جاتے ہیں۔ ای پراکٹرنگ میکانزم کو سافٹ ویئر میں شامل کیا گیا ہے۔

ای-سرٹیفکیٹ: ڈائریکٹوریٹ نے ایک ایسے امیدوار کے لیے ڈیجیٹل طور پر دستخط شدہ ای-سرٹیفکیٹ متعارف کرایا ہے جس نے سیکھنے کے تین درجے کے نظام، یعنی ای لرننگ، کلاس روم/ورچوئل کلاس روم لرننگ، اور آن لائن ایگزٹ امتحان کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا تقاضہ ہے کہ پرنسپل اور کورس انچارج، ای گورننس سسٹم کے ذریعہ تیار کردہ ای سرٹیفیکیٹس پر الیکٹرانک طور پر، اپنے دستخط چسپاں کرنے ہوں گے۔ ڈیجیٹل طور پر تیار کردہ ای سرٹیفکیٹس کو اہل امیدوار ڈی جی ایس ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح، اس ای-سرٹیفکیٹس کی صداقت کی آن لائن تصدیق مختلف ادارے جیسے کہ شپنگ کمپنیاں، پورٹ اسٹیٹ وغیرہ ڈی جی ایس، کی ویب سائٹ سے کر سکتے ہیں۔

(بی) تربیت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ، ممبئی نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. جامع معائنہ پروگرام (سی آئی پی) کا تعارف، جو تمام منظور شدہ سمندری تربیت کےاداروں (ایم تی آئیز) کے لیے لازمی ہے۔ سی آئی پی کا بنیادی مقصد سمندری تربیت کےاداروں کی طرف سے تربیت یافتہ افراد کو دی جانے والی تربیت کے معیار کا جائزہ لینا، یقینی بنانا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔ ایم ٹی آئی کو تسلیم شدہ تنظیموں کے ذریعہ سالانہ سی آئی پی معائنہ سے گزرنا پڑتا ہے جو تیسرے تھڑڈ پارٹی ہیں اور ڈی جی شپنگ کے ذریعہ مجاز ہیں۔ آر اوز، ایم ٹی آئیز کو اے1،اے2 ،بی1، بی2 جیسے درجہ بندی کے ساتھ سی آئی پی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں یعنی بہترین سے اچھے انسٹی ٹیوٹ تک اور ناقص اور انتہائی ناقص کارکردگی والے ادارے کے لیے سی1 اور سی2 کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔
  2. ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ،ممبئی، وقتاً فوقتاً مرکنٹائل میرین ڈپارٹمنٹس کو بھی ہدایت دیتا ہے کہ وہ ایم ٹی آئیز کی تربیت اور تعلیم کے معیار پر نظر رکھنے کے لیے اداروں کا جامع اور اچانک معائنہ کریں۔

ایس ٹی سی ڈبلیو ماڈیولر کورسز کے لیے ایک آن لائن ایگزٹ امتحان شروع کیا گیا تھا تاکہ مطلوبہ قابلیت کے لیے امیدوار کی تشخیص کے لیے ضروری یکساں طریقہ کار لایا جا سکے۔ آن لائن ایگزٹ امتحان میں شامل ہونے والے سمندربانوں کی کل تعداد 1021124 ہے جن میں سے19.07.2022تک 913867 تک پاس ہوئے۔

آن لائن ایگزٹ امتحان کسی بھی انسانی مداخلت سے پاک نظام ہے، مکمل طور پر خودکار ہے، ای پرویکٹرنگ کی سہولت کے ساتھ منظور شدہ کورسز کے تمام موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ ممکنہ امتحان کی خلاف ورزی مندرجہ ذیل وجوہات کی بناء پر ہوتی ہے: اگر امتحان کے درمیان کسی طالب علم کی جگہ کسی دوسرے شخص کو لے لیا جاتا ہے، اگر سائٹ پر کوئی دوسرا شخص نظر آتا ہے، ناقص روشنی کی وجہ سے جہاں طالب علم کی تصویر کی آن لائن تصدیق نہیں ہو سکی یا اگر طالب علم براؤزر سے باہر جانے کے لئےکلک کرتا ہے تو امتحان ختم ہو جاتا ہے۔

امتحان میں داخل ہونے سے پہلے، طالب علم کی تصویر، کورس، آئی این ڈی او ایس نمبر، امتحان کے دوران کمپیوٹر سے منسلک کسی بھی متوازی مشینوں، کسی بھی آئینہ دار سافٹ ویئر جیسے ٹیم ویور، کوئی ڈیسک وغیرہ، امتحان سے منسلک ہونے کے حوالے سے تفصیلات کی آن لائن تصدیق کی جاتی ہے۔ اگر طالب علم کو ان چیکس کے لیے مرتب نہیں کیا گیا ہے، تو اسے خود بخود اس امتحانی سافٹ ویئر کے ذریعے امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آن لائن ایگزٹ امتحان کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کی کوششیں درج ذیل ہیں:

  1. امیدواروں کو آن لائن ایگزٹ امتحان میں شرکت سے قبل، متعلقہ میری ٹائم تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
  2. امیدواروں کو ایگزٹ امتحان شروع ہونے سے پہلے اسکرین پر ظاہر ہونے والی ہدایات کو بغور پڑھنا ہوگا۔
  3. میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے، آن لائن ایگزٹ امتحانات انسٹی ٹیوٹ کی فیکلٹی کی نگرانی میں منعقد کیے جا رہے ہیں

ڈائریکٹوریٹ نے تین میری ٹائم ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو مزید ایک سال کے لیے معطل کر دیا ہے کیونکہ وہ آن لائن ایگزٹ امتحان میں بدعنوانی/ ہیرا پھیری میں ملوث پائے گئے تھے۔ ایگزٹ امتحان میں بدانتظامی میں ملوث پائے جانے والے امیدواروں کے آئی این ڈی او ایس نمبر کو چھ ماہ کی مدت کے لیے بلاک کر دیا گیا ہے جس سے ان پر جہاز میں شامل ہونے پر پابندی عائید ہو جاتی ہے۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.10084

(ش ح - اع - ر ا) 


(Release ID: 1858418)
Read this release in: English