وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس کے محکمے نے  مہاراشٹر میں اہم کاروباری گروپوں پر چھاپہ مارا

Posted On: 09 SEP 2022 2:13PM by PIB Delhi

 

انکم ٹیکس کے محکمے نے 25.08.2022 کو ریت کی کان کنی، شکر تیار کرنے، سڑک کی تعمیر، صحت کی دیکھ بھال اور میڈیکل کالج وغیرہ چلانے کا  کاروبار کرنے والے دو گروپوں پر چھاپے مارے اور ضبطی کی کارروائی کی۔ مہاراشٹر کے سولاپور، عثمان آباد، ناسک اور کولہاپور اضلاع میں پھیلے 20 سے زیادہ احاطوں پر چھاپے مارے گئے۔

 

چھاپے کے دوران،  ہارڈ کاپی دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں مجرمانہ شواہد ملے جنہیں قبضے میں لیا گیا۔ اِن شواہد سے ٹیکس چوری کے مختلف طریقوں کا پتہ چلا جن پر گروپ کی طرف سے عمل کیا جاتا تھا۔ ان میں بوگس اخراجات کی بکنگ، غیر ظاہر شدہ نقد فروخت، غیر وضاحت شدہ قرضوں اور کریڈٹ کے اندراجات وغیرہ شامل ہیں۔

 

ریت کی کان کنی اور شکر تیار کرنے میں مصروف گروپ کے معاملے میں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی شکر کی بے حساب نقد فروخت کے دستاویزی ثبوت  برآمد اور ضبط کئے گئے ہیں۔ چھاپے  میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس گروپ نے اپنی بے حساب آمدنی کو فرضی غیر محفوظ قرضوں کی شکل میں اپنے کھاتوں کی کتابوں میں دکھایا تھا۔ گروپ کو کئی قرض دینے والوں کے علاوہ گروپ کے پروموٹروں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ گروپ کی طرف سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب نقدی اس طریقے سے کھاتوں کی کتابوں میں دکھایا تھا۔

 

نان فائلر کارپوریٹ ادارے کے اثاثوں کی فروخت پر تقریباً 43 کروڑ روپے کے سرمائے کے منافع کے ثبوت بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

 

صحت کی دیکھ بھال کے کاروبار اور میڈیکل کالج کو چلانے کے علاوہ سڑک کی تعمیر میں بھی مصروف دوسرے گروپ میں کیپٹیشن فیس اور ڈاکٹروں/پی جی طلباء کو ادا کی گئی تنخواہ اور وظیفہ کی واپسی کی غیر ظاہر شدہ نقد رسیدوں کے ثبوت ملے۔ علاوہ ازیں فرضی اخراجات کی بکنگ اور کنٹریکٹ کی ادائیگی وغیرہ کے شواہد بھی پائے گئے جنہیں ضبط کیا گیا۔ گروپ کی اس طرح کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا ابتدائی اندازہ 35 کروڑ روپے کا ہے۔

 

اب تک، کی  تلاشی میں  100 کروڑ روپے سے زائد کی بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے۔5 کروڑ روپے سے زائد کے غیر ظاہر شدہ مزید اثاثے بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

 

مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

 


(Release ID: 1858134) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu