سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے 2024 تک سڑک حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمی لانے کا مطالبہ کیا
Posted On:
08 SEP 2022 10:49PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے تمام ریاستی ٹرانسپورٹ وزراء اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 2024 تک سڑک حادثات اور اموات میں 50 فیصد کمی لانے کے لیے مل کر کام کریں۔ سڑک کی حفاظت کو معمولی مسئلے نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کا مسلسل جائزہ لیا جانا چاہئے اور ان کی روک تھام کی جانی چاہئے۔ وزیر نے انجینئرنگ کے طلباء کو سڑکوں کا سیفٹی آڈٹ کرنے کی تربیت دینے کی تجویز پیش کی جس کی بنیاد پر وزارت کارروائی کر سکتی ہے۔
اجلاس میں ریاستی ٹرانسپورٹ/پی ڈبلیو ڈی کے وزراء نے ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق اپنے مسائل اٹھائے اور مرکزی حکومت سے ان کو حل کرنے پر زور دیا۔
اجلاس میں شرکت کرنے والے ریاستی وزراء میں شری گوونداس کونتھوجام (منی پور)، جناب پرفل کمار ملک (اڈیشہ)، جناب ستپال مہاراج (اتراکھنڈ)، جناب ہربھجن سنگھ (پنجاب)، جناب بھجن لال جاٹو (راجستھان)، جناب سمدوپ لپچا (سکم) جناب اے وی ویلو (تمل ناڈو)،جناب نیلیش کابرا (گوا)، اروند چوہان (مہاراشٹر) شامل تھے۔ اس کے علاوہ مختلف ریاستوں کی پی ڈبلیو ڈی وزارتوں کے پرنسپل سکریٹریز اور سکریٹریز بھی موجود تھے۔
جناب کونتھوجم نے کہا کہ 90فیصد علاقے پہاڑی علاقے ہیں اور قومی شاہراہ کے منصوبوں کے سلسلے میں زمین کے حصول کے حوالے سے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘لیکن ہم ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جلد ہی ہم زمین حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،’’ انہوں نے کہا کہ ہم ہائی وے کے بنیادی ڈھانچے کو دوسری ریاستوں کے برابر ترقی دینا چاہتے ہیں۔
سکم کے مسائل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سمدپ لاپچا نے کہا کہ ریاست کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے اور سیاحت ہی معیشت کا واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا۔ ‘‘ہم سیاحت پر زندہ ہیں۔ بنکورا سے سکم تک متبادل سڑک مل جائے تو اچھا ہو گا، یہ سیکورٹی کے لحاظ سے بھی اچھا رہے گا’’۔
تمل ناڈو کے وزیرجناب ویلو نے ریاست کو حادثات سے محفوظ بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے نشاندہی کی، ‘‘300 سے زیادہ انجینئرز کو تربیت دی گئی ہے۔ ہم نے ریاست میں اسکولی طلباء کے لیے حساسیت کا پروگرام بھی شروع کیا ہے،’’
اتراکھنڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے،جناب ستپال مہاراج نے کہا کہ ‘‘تودہ گرنے کے واقعات کے پیش نظر، جو کہ شاہراہوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان نقصانات کو کم کرنے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے لینڈ سلائیڈ اور تخفیف مرکز قائم کیا گیا ہے،’’ انہوں نے کہا۔ جناب گڈکری نے کہا کہ انہیں چار دھام پریوجنا میں اتراکھنڈ حکومت سے مکمل تعاون حاصل ہے۔
راجستھان کے وزیر جناب بھجن لال جاٹو نے مرکز سے ریاستوں کو نئی قومی شاہراہیں دینے پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حادثات کے واقعات کو کم کرنے کے لیے قومی شاہراہوں کی چوڑائی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں روڈ سیفٹی بل متعارف کرایا گیا ہے۔
پنجاب کے پی ڈبلیو ڈی وزیر جناب ہربھجن سنگھ نے مرکز پر زور دیا کہ وہ سرحدی علاقوں کے ساتھ نئے لنکس اور پلوں کی تعمیر میں مدد کرے، جس کے لیے انہوں نے اضافی فنڈز کا مطالبہ بھی کیا۔
**********
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10066
(Release ID: 1857946)
Visitor Counter : 114