نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدر جمہوریہ نے راجستھان میں اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کیا؛ گاؤں والوں کے ذریعے منعقدہ سمان سماروہ میں شرکت کی


نائب صدر جمہوریہ آج شری کھاٹو شیام مندر اور شری بالاجی سالاسر دھام کا دورہ کریں گے اور وہاں پوجا کریں گے

جناب دھنکھڑ راجستھان کی بار کونسل کے ذریعے منعقدہ عزت افزائی کی تقریب میں شرکت کریں گے

جمہوریت کی اس وقت بہترین پرورش ہوتی ہے جب تمام آئینی ادارے مکمل طور پر مربوط ہوں اور اپنے متعلقہ شعبوں کا احاطہ کرتے ہوں – نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 08 SEP 2022 7:00PM by PIB Delhi

 

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ کے ہمراہ ،آج راجستھان کے ایک سرکاری دورے پر وہاں پہنچے ہیں جو بھارت کے نائب صدر جمہوریہ بننے کے بعد ریاست کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران، انھوں نے بہت سے مقدس مقامات کا دورہ کیا اور ان کے اعزازمیں منعقدہ عزت افزائی کے پروگراموں میں شرکت کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے آبائی گاؤں – کتھانہ کا دورہ کیا

جناب دھنکھڑ کا دن بھر کا دورہ جھنجھنو میں ان کے آبائی وطن کتھانہ سے شروع ہوا جہاں وہ صبح میں فضائیہ کے ہیلی کاپٹرکے ذریعے دلّی سے وہاں پہنچے تھے۔ ان کی آمد پر ، حکومت راجستھان نے خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ ممتا بھوپیش ، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) ، سینئر عہدیداران اور علاقے کے عوامی نمائندگان نے  ان کا خیر مقدم کیا۔

اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ نے پوجا کی اورجودیا کے شری بالاجی ٹیمپل اور کتھانہ کے شری ٹھاکر جی ٹیپل میں آرتی میں حصہ لیا۔ اپنے آبائی گاؤں میں جناب دھنکھڑ نے مہاتما گاندھی سرکاری اسکول میں ایک نئی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور طالب علم کے ساتھ بات چیت بھی کی۔

اس دورے کے دوران،  کتھانہ پنچایت میں نائب صدر جمہوریہ کے اعزاز میں عزت افزائی کے ایک پروگرام کا انعقاد بھی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے انسان کی زندگی میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا اور وہاں موجود ہر شخص پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کریں۔ انھوں نے کہا ’’جو بھی کچھ میں نے اپنی زندگی میں حاصل کیا ہے وہ اچھی تعلیم کی وجہ سے ہے‘‘۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ہندوستان دنیا میں پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے، انھوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی ترقی کی بنیاد ہمارے گاؤوں میں ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ کسانوں کو باغبانی اور شجرکاری پر مزید توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

نائب صدر جمہوریہ کا ،شری کھاٹو شیام مندر اور شری بالا جی سالسار دھام کا دورہ

اپنے گاؤں کے دورےکے بعد، نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ راجستھان کے چورو ضلع میں واقع مشہور  شری بالاجی سالسار دھام مندر پہنچے اور ملک کے عوام کے بہبود اور خوشی کے لیے دعا کی۔

اس کے بعد جناب اور محترمہ دھنکھڑ نے سیکر میں، شری کھاٹو شیام مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا کی، جو کہ  ملک میں بھگوان شری کرشنا کی انتہائی قدیم ترین  مٹھ میں سے ایک ہے۔

ان دوروں کے دوران، نائب صدر جمہوریہ کے ہمراہ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب راہل کسوان، لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب سمیدھا نند سرسوتی، سینئر عہدیداران اور علاقے سے عوامی نمائندگان موجود تھے۔

جے پور میں عزت افزائی کا پروگرام

اس کے بعد، نائب صدر جمہوریہ جے پور ہوائی اڈے پہنچے جہاں راجستھان کے گورنر جناب کلراج مشر، راجستھان کے وزیر تعلیم جناب بلاکی داس کلّا، راجستھان سرکار کی کابینہ وزیر محترمہ ممتا بھوپیش، اور ریاست کے سینئر عہدیداران نے ان کا خیر مقدم کیا۔ہوائی ڈے پر ، ریاستی پولیس نے جناب دھنکھڑ کو روایتی گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد وہ راجستھان کے راج بھون کے لیے روانہ ہوگئے۔

شام میں، جناب دھنکھڑ نے ، راجستھان کی بار کونسل کے ذریعے اپنے اعزاز میں  جے پور میں منعقدہ عزت افزائی کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ایک مستحکم، شفاف اور آزاد عدلیہ نظام، جمہوری اقدار کے پھیلنے اور پرورش کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس میں بار کونسل کا ایک اہم رول ہے‘‘۔

 

 

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اداروں میں عوام کا اعتماد ، شفافیت اور احتساب کے تئیں مثالی تقلید کرتے ہی برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ  ’’جمہوریت اسی صورت میں بہترین پروان چڑھتی ہے جب تمام آئینی ادارےمکمل طورپر یکجا ہوں اور اپنے متعلقہ شعبوں کے تئیں پابند ہوں‘‘۔

راجستھان ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس جناب ایم ایم شریواستو، راجستھان کی بار کونسل کے چیئرمین جناب سنیل بینیوال، راجستھان کی بار کونسل کے نائب چیئرمین جناب یوگیندر سنگھ شیخاوت، راجستھان کی بار کونسل کے کنوینر اور سینئر رکن جناب جے ایس چودھری، ہندوستان  کی بار کونسل کے معاون چیئرمین جناب ایس سی شری مالی، ایڈوکیٹ جنرل راجستھان  اورراجستھان کی بار کونسل کے ایکس آفیسیو رکن جناب ایم ایس سنگھوی ، ہندوستان کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل جناب آر ڈی رستوگی اور دیگر نے عزت افزائی کی اس تقریب میں شرکت کی۔

*****

U.No.10059

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1857907) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi