وزارت دفاع
سنگا پور کی حکومت کی جانب سے ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) کو قابل تحسین خدمات کے میڈل (ملٹری) سے نوازا گیا
Posted On:
08 SEP 2022 2:59PM by PIB Delhi
جمہوریہ سنگاپور کی صدر عزت مآب میڈم حلیمہ یعقوب نے ہندوستانی بحریہ کے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) کوباوقار پنگت جاسا جیملانگ (ٹینٹیرا) [قابل تحسین خدمات میڈل (ملٹری)] سے نوازا۔ سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین نے 8 ستمبر 22 کو وزارت دفاع، سنگاپور میں منعقدہ ایک پروقارتقسیم اعزازت کی تقریب میں صدر کی جانب سے ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) کو ایوارڈ پیش کیا۔
یہ ایوارڈ ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان مضبوط دوطرفہ دفاعی تعلقات کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایڈ مرل سنیل لانبا کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔ بحریہ کے سربراہ کے طور پر ان کی مدت کار کے دوران، ہندوستانی بحریہ نے اکتوبر 2018 میں وشاکھاپٹنم میں سنگاپور-بھارت سمندری دو طرفہ مشق (سمبیکس) کے 25ویں ایڈیشن کی میزبانی کی تھی۔ایڈمرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) نے اس وقت کا ذکر کیا جب انہوں نے فوجی مشق کے سمندری مرحلے کے آخری دن آئی این ایس شکتی کے عرشے پر جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ کے اس وقت کے سربراہ ریئر ایڈمرل لو چوان ہانگ کے ساتھ سنگاپور کے وزیر دفاع ڈاکٹر این جی انگ ہین کی میزبانی کی تھی ۔ سمندری مرحلے کے دوران سنگا پور کے وزیر دفاع اور دیگر معززین نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے ذریعہ حاصل کردہ مل کر کارروائی کرنے کی صلاحیت کی سطح کا خود مشاہدہ کیا، جس میں شرکت کرنے والے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے جہازوں، طیاروں اور آبدوزوں نے لائیو میزائل فائرنگ سمیت اعلیٰ سطحی کارروائی کو کامیابی سے انجام دیا۔ ایڈمرل سنیل لانبا کی قیادت میں دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان کئی اہم دفاعی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں بحریہ کے تعاون سے متعلق دوطرفہ معاہدہ اور باہمی لاجسٹک سپورٹ کا معاہدہ بھی شامل ہے۔ ایڈمرل لانبا نے 2017 میں افتتاحی گوا میری ٹائم کانکلیو کی بھی میزبانی کی، جس میں سنگاپور نے بھی شرکت کی تھی۔ بحریہ کے سربراہ کے طور پر اپنی مدت کار کے دوران، ایڈمرل لانبا نے جمہوریہ سنگاپور کی بحریہ (آر ایس این) کی 50 ویں سالگرہ منانے کے لئے انٹرنیشنل میری ٹائم ریویو (آئی ایم آر) ،انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ ڈیفنس ایکسپو ( امڈیکس) اورانٹرنیشنل میری ٹائم سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کی تھی جس کی میزبانی مشترکہ طور پر آر ایس این نے مئی 2017 میں امڈیکس ۔ایشیا کے ساتھ کی تھی۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے اپنے سنگاپور کے دورے کے دوران، ایڈ مرل سنیل لانبا (ریٹائرڈ) نے سنگاپور کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل میلوین اونگ اور سنگاپور جمہوریہ کی بحرکہ کے چیف آف نیوی ریئر ایڈمرل آرون بینگ سے بھی بات چیت کی۔ اس بات چیت کے دوران، ایڈمرل لانبا نے دو طرفہ تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے اور تعاون کی نئی راہوں پر مشترکہ خیالات کے لیے سنگاپور کی قیادت کی تعریف کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-10046
(Release ID: 1857863)
Visitor Counter : 152