وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ای سی ایچ ایس کے تحت مندرج   اسپتال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JUL 2022 2:22PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب لو سری کرشنا دیبا را یالو  کو ایک تحریر ی جواب میں بتایا کہ

ای سی ایچ ایس  نے  ان سابق  فوجیوں کے لئے ، جودفاعی  پنشن  پارہے ہیں اور ان کے  اہل منحصر لوگوں  کے لئے  یکم اپریل  2003سے  کام کرنا شروع  کردیا تھا۔یہ اسکیم  تقریباََ  55 لاکھ مستفیدین کو   بغیر کیش  اور بغیر کیپ کے  طبی فوائدمہیا کرارہی ہے۔ حکومت  ہند کی خصوصی منظوری  7 مارچ  2019  کو   جنگ عظیم دوم  کے  سابق فوجیوں،  ایمرجنسی کمیشنڈ افسروں،  مختصر خدمت کے لئے کمیشن کئے گئے  افسروں اور وقت سے  پہلے ریٹائر ہونے والوں کے لئے سابق فوجی ہونے کی  لازمی شرطوں  اور ڈیفینس  اکاؤنٹ کے کنٹرولر سے  پنشن حاصل کرنے کی  شرطوں کومعاف کرتے ہوئے دی گئی تھی۔

ای سی ایچ ایس   ، ہندوستان میں 427 ای سی ایچ ایس  پولی کلینک  ،  نیپال میں 6 ،  30 ای سی ایچ ایس علاقائی مراکز  اور حفظان صحت کے امپینل کی گئی تنظیموں   کے ایک وسیع  نیٹ ورک کے ذریعہ  طبی خدمات مہیا کراتا ہے۔تینو ں خدمات   کے علاوہ   مندرجہ ذیل  تنظیموں / زمروں کے افراد  ای سی ایچ ایس   ممبرشپ کے اہل ہیں۔

  • ٹیریٹوریل آرمی ۔
  • ڈیفینس سکیورٹی کارپس ۔
  • یونیفارم  انڈین کوسٹ  گارڈ ۔
  • ملٹری نرسنگ سروس ۔
  •  اسپیشل فرنٹیئر فورس  ۔
  • نیپال ڈومیسائلڈ  گورکھا۔
  • کل وقتی این  سی سی افسران  ۔
  • آرمی پوسٹل سروس ۔
  • آسام رائفلز ۔
  • جنگ عظیم  دو م کے سابق فوجی ، مختصر خدمت کے لئے کمیشن کئے گئے افسران (ایس  ایس سی  اوز)، ایمر جنسی  میں کمیشنڈ کئے گئے افسران ( ای سی اوز )اوروقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ۔

موجودہ سال  اور گزشتہ تین سالوں میں ای سی ایچ ایس کے ذریعہ  تقریباََ  1.65 کروڑ مستفیدین نے طبی خدمات کا فائدہ اٹھایا ہےا ور 17.65 لاکھ مستفیدین نے  دانتوں سے متعلق خدمات حاصل کی ہیں۔اس اسکیم کے تحت  سابق فوجیوں  کے محکمے  کے ذریعہ  گزشتہ تین سال کے دوران خرچ کی گئی رقم 14637.89 کروڑ روپے  ہے اور  (7جولائی 2022تک ) موجودہ سال کے لئے  1768.38 کروڑروپے ہے۔ آندھرا پردیش میں امپینلڈ ہیلتھ کئیر آرگنائزیشن   (ایچ سی اوز ) کی  ضلع وار تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

نمبر شمار

ضلع

فہرست میں شامل ایچ سی اوز

1.

کرشنا

09

2.

اننت پور

01

3.

چتور

04

4.

مغربی گوداوری

02

5.

گنور

09

6.

پرکاشم

01

7.

کرنول

01

8.

نیلور

02

9.

کڈپا

02

10.

وشاکھاپٹنم

13

11.

مشرقی گوداوری

06

12.

سری کاکولم

03

میزان

53

 

*************

ش ح۔ع ح ۔رم

(08-09-2022)

U-10045


(ریلیز آئی ڈی: 1857772) وزیٹر کاؤنٹر : 95
یہ ریلیز پڑھیں: English